🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16366
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ كَعْبُ بْنُ عَجْرَةَ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَخَمْسِينَ، وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسَبْعِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 52 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (104/19)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16367
- وَرَوَى عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ مَخْرَمَةُ بْنُ نَوْفَلٍ، وَيُكَنَّى أَبَا الْمِسْوَرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً، وَقَدْ قِيلَ: وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ وَمِائَةِ سَنَةٍ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَهُوَ مِنَ الْمُؤَلَّفَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
انہوں نے یحیی بن بکیر کا یہ بیان نقل کیا ہے: سیدنا مخرمہ بن نوفل رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابومسور ہے، ان کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا اور اس وقت ان کی عمر 70 برس تھی ایک قول کے مطابق ان کی عمر 115 برس تھی، انہوں نے فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا تھا اور وہ ”مؤلفۃ القلوب“ میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16367]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5/20)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16368
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ يَوْمَ جَاءَ نَعْيُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِالْحَجُونِ، أَصَابَهُ حَجَرُ الْمَنْجَنِيقِ وَهُوَ يُصَلِّي بِالْحِجْرِ، فَأَقَامَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ، وَتُوُفِّيَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَمَانٍ، وَشَهِدَ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ ابْنُ سِتِّ سِنِينَ، - وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، يَعْنِي الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ -.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال اس دن ہوا تھا، جب یزید بن معاویہ کے انتقال کی اطلاع سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تھی، اور یہ سن 64 ہجری کی بات ہے، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ”حجون“ کے مقام پر پڑھائی تھی انہیں منجنیق کا پتھر لگا تھا یہ اس وقت حطیم میں نماز ادا کر رہے تھے، یہ پانچ دن زندہ رہے تھے اور پھر ربیع الاول کے مہینے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا یہ سن 64 ہجری کی بات ہے اور سن 8 ہجری میں ذوالحجہ کے آخر میں انہیں مدینہ منورہ لایا گیا تھا، یہ فتح مکہ میں شریک ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر 6 سال تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو تو اس وقت ان کی عمر 8 سال تھی، راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16368]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16369
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَمَانِينَ، وَسِنُّهُ ثَمَانٍ وَتِسْعُونَ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کا انتقال 85 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 98 برس تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16370
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ، وَهُوَ ابْنُ مِائَةٍ وَخَمْسِ سِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَعِيدٌ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعید بن خالد بیان کرتے ہیں: سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کا انتقال 83 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 105 سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے سعید نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16371
- وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: وَفِيهَا تُوُفِّيَ أَبُو عَمْرَةَ الْمَازِنِيُّ - يَعْنِي سَنَةَ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
واقدی بیان کرتے ہیں: اسی سال میں سیدنا ابوعمرہ مازنی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، راوی کہتے ہیں: یعنی سن 37 ہجری میں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16371]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں