الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16346
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: قَالَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَكَانَ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعَ مِنْهُ، وَذَكَرَ أَنَّهُ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً يَوْمَ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ أَنَّهُ شَهِدَ أَمْرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع بھی کیا ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ بات مذکور ہے کہ وہ لعان کرنے والے میاں بیوی کے واقعہ کے وقت موجود تھے اور اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16346]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ بات مذکور ہے کہ وہ لعان کرنے والے میاں بیوی کے واقعہ کے وقت موجود تھے اور اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5653)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5653»
حدیث نمبر: 16347
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ - وَيُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ - سَنَةَ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ، أَوْ سَنَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ، وَسِنُّهُ سَبْعٌ وَسِتُّونَ، وَكَانَ عَامِلًا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابوعبداللہ ہے ان کا انتقال 18 ہجری میں یا شاید 17 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 67 سال تھی اور وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ گورنر تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16347]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7207)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16348
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ: طُعِنَ أَبُو عُبَيْدَةَ، وَشُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ، وَأَبُو مَالِكٍ جَمِيعًا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ۔ یہ سب حضرات ایک ہی دن، طاعون کی لپیٹ میں آئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16348]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7208)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16349
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ لِتِسْعِ سِنِينَ مَضَيْنَ مِنْ إِمَارَةِ عُثْمَانَ، وَكَانَ كُفَّ بَصَرُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے 9 سال گزرنے کے بعد ہوا تھا اور سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کی بینائی رخصت ہو گئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16349]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7260)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16350
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: وَفِيهَا مَاتَ أَبُو سُفْيَانَ: صَخْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَثَمَانِينَ سَنَةً - يَعْنِي سَنَةَ إِحْدَى وَثَلَاثِينَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: اسی سال سیدنا ابوسفیان صخر بن حرب رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اس وقت ان کی عمر 88 سال تھی، راوی کہتے ہیں یعنی یہ 31 ہجری کا واقعہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16350]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7261)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16351
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ صُهَيْبُ بْنُ سِنَانٍ - وَيُكَنَّى أَبَا يَحْيَى - بِالْمَدِينَةِ فِي شَوَّالٍ سَنَةَ ثَمَانٍ وَثَلَاثِينَ، وَكَانَ مِنْ سَبْيِ الْمَوْصِلِ سَبَتْهُ الرُّومُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابویحیی ہے ان کا انتقال مدینہ منورہ میں شوال کے مہینے میں 38 ہجری میں ہوا تھا یہ موصل میں قیدی رہے تھے، انہیں رومیوں نے قید کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16351]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7286)»
حدیث نمبر: 16352
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفِ بْنِ وَهْبِ بْنِ جُمَحٍ، أُمُّهُ: أُنَيْسَةُ بِنْتُ مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ جُمَحٍ، يُكَنَّى أَبَا وَهْبٍ، أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَأَجَّلَهُ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ، وَشَهِدَ حُنَيْنًا وَهُوَ مُشْرِكٌ، ثُمَّ أَسْلَمَ بَعْدَ ذَلِكَ، تُوُفِّيَ فِي مَقْتَلِ عُثْمَانَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ بن امیہ بن خلف بن وہب بن جمح، ان کی والدہ کا نام انیسہ بنت معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح ہے، ان صحابی کی کنیت ابووہب ہے، یہ فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چار ماہ کی مہلت دی تھی، انہوں نے غزوہ حنین میں شرکت کی تھی، اس وقت یہ مشرک تھے، پھر اس کے بعد یہ مسلمان ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے آس پاس ان کا انتقال ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16352]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/8)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16353
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ - وَاسْمُهُ صُدَيُّ بْنُ عَجْلَانَ - سَنَةَ سِتٍّ وَثَمَانِينَ، وَسِنُّهُ إِحْدَى وَتِسْعُونَ سَنَةً.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ، جن کا نام سیدنا صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ ہے، ان کا انتقال 86 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 91 سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7459)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16354
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال 68 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16354]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16354]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10569)»
حدیث نمبر: 16355
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ رَشِيدٍ قَالَ: مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطبَرَانِيُّ.
داؤد بن رشید بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال 68 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16355]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10568)»