الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16412
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر اس کے بعد والوں کا ہے، پھر اس کے بعد والوں کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16412]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16412]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2766)، أخرجه مسند البزار برقم: 3856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16413
وَعَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الْآخَرُونَ أَرْذَلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِدْرِيسَ بْنَ يَزِيدَ الْأَوْدِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَعْدَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر اس کے بعد والے لوگ گھٹیا ترین ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ادریس بن یزید اؤدی نامی راوی نے سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16413]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ادریس بن یزید اؤدی نامی راوی نے سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16413]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2188 و 2187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16414
وَعَنْ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ قَالَتْ: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَسْقَى، فَقُمْتُ إِلَى كُوزٍ فَسَقَيْتُهُ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، فَقَالَ:" تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ". ثُمَّ قَالَ:" خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
ابولہب کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ نے پینے کے لئے کچھ طلب کیا، میں پیالے کی طرف گئی اور میں نے آپ کو پینے کے لئے پیش کیا، ایک شخص جس کے جسم پر دو سبز کپڑے تھے، اس نے آپ سے سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تم اس کے ساتھ کسی کو شریک قرار نہ دو، تم نماز قائم کرو اور تم زکوۃ ادا کرو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے اور پھر ان کے بعد والوں کا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16414]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16415
وَعَنْ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَمَّاهَا جَمِيلَةَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ زَوْجَ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوجہل کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس خاتون کا نام سیدہ جمیلہ کا ذکر کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ اس خاتون کے شوہر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16415]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس خاتون کا نام سیدہ جمیلہ کا ذکر کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ اس خاتون کے شوہر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (210/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16416
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ: أَيْنَ حَالُنَا مِمَّنْ قَبْلَنَا؟ فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! لَوْ نُشِرُوا مِنَ الْقُبُورِ مَا عَرَفُوكُمْ إِلَّا أَنْ يَجِدُوكُمْ قِيَامًا تُصَلُّونَ،.
یزید بن خمیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: پہلے والے لوگوں کے مقابلے میں ہماری حالت کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: سبحان اللہ اگر ان لوگوں کو قبروں سے اُٹھا دیا جائے، تو وہ تمہیں اسی چیز سے پہچانیں گے کہ وہ تمہیں قیام کی حالت میں پائیں گے کہ تم نماز پڑھ رہے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16416]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (476)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح