الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16470
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلَمَتِ الْمَلَائِكَةُ طَوْعًا، وَأَسْلَمَتِ الْأَنْصَارُ طَوْعًا، وَأَسْلَمَتْ عَبْدُ الْقَيْسِ طَوْعًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فرشتوں نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا اور انصار نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا اور عبدالقیس نے اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16470]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3983»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16471
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ مِحْنَةٌ، حُبُّهُمْ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ نِفَاقٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَأَسْقَطَهُ الْآخَرَانِ وَرِجَالُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَأَسْقَطَهُ الْآخَرَانِ وَرِجَالُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک انصار کا یہ قبیلہ محنۃ (یعنی آزمائش) ہے، ان سے محبت رکھنا ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا منافقت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور باقی دو افراد نے اسے ساقط کیا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16471]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (67) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5377) اخرجه احمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21956»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16472
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّنِي أَحَبَّ الْأَنْصَارَ، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ، لَا يُحِبُّهُمْ مُنَافِقٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ مُؤْمِنٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ، النَّاسُ دِثَارٌ، وَالْأَنْصَارُ شِعَارٌ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ شِعْبًا وَالْأَنْصَارُ شِعْبًا، لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا كِلَاهُمَا عَطِيَّةُ، وَحَدِيثُهُ يُكْتَبُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا كِلَاهُمَا عَطِيَّةُ، وَحَدِيثُهُ يُكْتَبُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے، وہ انصار سے محبت رکھے گا، جو شخص مجھ سے بغض رکھتا ہے وہ انصار سے بغض رکھے گا، کوئی منافق ان سے محبت نہیں رکھے گا اور کوئی مومن ان سے بغض نہیں رکھے گا، جو ان سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا، لوگ اوپری لباس ہیں اور انصار اندرونی لباس ہیں، اگر لوگ ایک گھاٹی میں چلیں، اور انصار دوسری گھاٹی میں چلیں، تو ”میں“ انصار کی گھاٹی میں چلوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں ایک راوی عطیہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16472]

تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (66 و 65) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1092)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16473
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ رَجُلٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَكْثَرِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَكْثَرِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایسا کوئی شخص انصار سے بغض نہیں رکھے گا جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16473]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16473]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (34/3)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 77، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11015»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16474
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُبُّ الْأَنْصَارِ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهَا نِفَاقٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت رکھنا ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا منافقت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16474]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16474]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16475
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَعْطَى مِنْ تِلْكَ الْعَطَايَا فِي قُرَيْشٍ وَقَبَائِلِ الْعَرَبِ، وَلَمْ يَكُنْ فِي الْأَنْصَارِ مِنْهَا شَيْءٌ، وَجَدَ هَذَا الْحَيُّ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى كَثُرَتْ فِيهِمُ الْقَالَةُ، حَتَّى قَالَ قَائِلُهُمْ: لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمَهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ وَجَدُوا عَلَيْكَ فِي أَنْفُسِهِمْ لِمَا صَنَعْتَ فِي هَذَا الْفَيْءِ الَّذِي أَصَبْتَ، قَسَّمْتَ فِي قَوْمِكَ، وَأَعْطَيْتَ عَطَايَا عِظَامًا فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ، وَلَمْ يَكُنْ فِي هَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ شَيْءٌ. قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتَ مِنْ ذَلِكَ يَا سَعْدُ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَنَا إِلَّا امْرُؤٌ مِنْ قَوْمِي، وَمَا أَنَا مِنْ ذَلِكَ. قَالَ:" فَاجْمَعْ لِي قَوْمَكَ فِي هَذِهِ الْحَظِيرَةِ". قَالَ [ فَخَرَجَ سَعْدٌ فَجَمَعَ النَّاسُ فِي تِلْكَ الْحَظِيرَةِ ] قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ فَتَرَكَهُمْ، [ فَدَخَلُوا ] وَجَاءَ آخَرُونَ فَرَدَّهُمْ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا أَتَاهُ سَعْدٌ فَقَالَ: قَدِ اجْتَمَعَ لَكَ هَذَا الْحَيُّ مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ، وَثْنَى عَلَيْهِ بِالَّذِي هُوَ لَهُ أَهْلٌ، ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، مَا قَالَةٌ بَلَغَتْنِي عَنْكُمْ؟ وَوَجْدَةٌ وَجَدْتُمُوهَا فِي أَنْفُسِكُمْ؟ أَلَمْ تَكُونُوا ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللَّهُ، وَأَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ". قَالُوا: بَلِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ وَأَفْضَلُ، قَالَ:" أَلَا تُجِيبُونِي يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ؟". قَالُوا: وَبِمَاذَا نُجِيبُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ الْمَنُّ وَالْفَضْلُ؟ قَالَ:" أَمَا وَاللَّهِ، لَوْ شِئْتُمْ لَقُلْتُمْ فَلَصَدَقْتُمْ وَلَصُدِّقْتُمْ، أَتَيْتَنَا مُكَذَّبًا فَصَدَّقْنَاكَ، وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ، وَطَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ، وَعَائِلًا فَوَاسَيْنَاكَ. أَوَجَدْتُمْ فِي أَنْفُسِكُمْ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، فِي لُعَاعَةٍ مِنَ الدُّنْيَا؟ تَأَلَّفْتُ قَوْمًا لِيُسْلِمُوا؟ وَوَكَلَتْكُمُ إِلَى إِسْلَامِكُمْ، أَلَا تَرْضَوْنَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رِحَالِكُمْ؟ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ شِعْبًا لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ، اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْأَنْصَارَ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ". قَالَ: فَبَكَى الْقَوْمُ حَتَّى أَخْضَلُوا لِحَاهُمْ، وَقَالُوا: رَضِينَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسْمًا وَحَظًّا. ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَفَرَّقُوا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو مختلف عطیات عطا کیے، اور عربوں کے دیگر قبائل کو بھی دیے، اور انصار کو ان میں سے کچھ بھی نہیں دیا، تو انصار کو اس حوالے سے کچھ الجھن ہوئی، یہاں تک کہ انہوں نے اس بارے میں بات چیت کی، ان میں سے کسی نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات اپنی قوم سے ہو گئی ہے، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ انصار کے اس قبیلے کو آپ کے اس طرز عمل کے حوالے سے کچھ الجھن ہے جو آپ نے اس مال فئے کے بارے میں کیا ہے، جو مال آپ کو حاصل ہوا ہے، جسے آپ نے اپنی قوم میں تقسیم کر دیا ہے اور آپ نے عربوں کے مختلف قبائل کے لوگوں کو بڑے، بڑے عطیات سے نوازا ہے، لیکن انصار کے لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے سعد! تمہارا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی اپنی قوم کا ایک فرد ہوں اور میں ان میں سے ایک ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی قوم کو میرے لئے کسی جگہ پر جمع کرو، راوی کہتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے، انہوں نے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کیا، راوی بیان کرتے ہیں: مہاجرین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب آئے انہوں نے ان لوگوں کو چھوڑ دیا، پھر وہ لوگ اندر آئے، پھر بعض اور لوگ آئے، انہوں نے انہیں واپس کر دیا، جب وہ لوگ اکٹھے ہو گئے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: میں نے انصار کے قبیلے کے لوگوں کو آپ کے لئے اکٹھا کروا دیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، جو اُس کی شان کے لائق ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے انصار کے گروہ! وہ بات کیا ہے؟ جو تمہارے حوالے سے مجھ تک پہنچی ہے اور وہ الجھن کیا ہے جو تم اپنے من میں محسوس کر رہے ہو؟ کیا ایسا نہیں ہے کہ تم لوگ گمراہ تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہدایت نصیب کی، تم لوگ تنگ دست تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوشحال کر دیا، تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے درمیان الفت پیدا کر دی، ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! اللہ اور اس کے رسول کا احسان سب سے زیادہ اور فضل سب سے زیادہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! تم لوگ مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم آپ کو کیا جواب دیں؟ جبکہ احسان اور فضل، اللہ اور اس کے رسول کے لئے مخصوص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم چاہو تو یہ کہ سکتے ہو، اور تم سچ بولو گے اور تمہاری بات کی تصدیق کی جائے گی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ایسی حالت میں آئے تھے کہ آپ کو جھٹلایا جا رہا تھا، تو ہم نے آپ کی تصدیق کی، آپ کو پرے کر دیا گیا تھا، تو ہم نے آپ کی مدد کی، آپ کو نکال دیا گیا تو ہم نے آپ کو پناہ دی، آپ تنگی کا شکار تھے، تو ہم نے آپ کے ساتھ اچھا سلوک کیا، اے انصار کے گروہ! کیا تم اپنے من میں دنیا کے ساز و سامان کے حوالے سے الجھن رکھتے ہو؟ میں نے اس کے حوالے سے کچھ لوگوں کی تالیف قلب کی ہے تاکہ وہ مسلمان ہو جائیں، اور میں نے تم لوگوں کو تمہارے اسلام کے سپرد کر دیا ہے، اے انصار کے گروہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ بھیڑ بکریاں اور اونٹ لے جائیں گے اور تم لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رہائشی جگہ پر واپس لے جاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، اور اگر لوگ ایک گھاٹی میں چلیں گے تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں گا، اے اللہ! انصار پر رحم فرما، انصار کے بچوں پر، انصار کے بچوں کے بچوں پر رحم فرما۔“
راوی کہتے ہیں: تو حاضرین نے رونا شروع کر دیا، یہاں تک کہ ان کی داڑھیاں تر ہو گئیں، انہوں نے عرض کی: ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم اور حصے سے راضی ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور وہ لوگ بھی ادھر اُدھر چلے گئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16475]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11322، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2514»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16476
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِأَصْحَابِهِ: أَمَا وَاللَّهِ، لَقَدْ كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُ أَنْ لَوِ اسْتَقَامَتِ الْأُمُورُ لَقَدْ آثَرَ عَلَيْكُمْ. قَالَ: فَرَدُّوا عَلَيْهِ رَدًّا عَنِيفًا. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ أَشْيَاءَ لَا أَحْفَظُهَا، قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَكُنْتُمْ لَا تَرْكَبُونَ الْخَيْلَ". قَالَ: فَكُلَّمَا قَالَ لَهُمْ شَيْئًا قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَلَمَّا رَآهُمْ لَا يَرُدُّونَ عَلَيْهِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" الْأَنْصَارُ كَرِشِي، وَأَهْلُ بَيْتِي، وَعَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ: ِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَنَا أَنَّا سَنَرَى بَعْدَهُ أَثَرَةً. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا أَمَرَكُمْ؟ قُلْتُ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے ساتھیوں سے کہا: اللہ کی قسم! میں تم لوگوں کو کہا: کرتا تھا کہ جب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تم پر دوسروں کو ترجیح دیں گے، راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے اس کو سختی سے منع کیا، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان کے پاس تشریف لائے اور آپ نے انہیں مختلف باتیں ارشاد فرمائیں، جو مجھے یاد نہیں رہیں، تو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم لوگ پہلے گھوڑوں پر سواری نہیں کیا کرتے تھے؟ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے کوئی بات فرماتے تھے تو وہ یہی کہتے تھے: جی ہاں! یا رسول اللہ! جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا کہ وہ آپ کو کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: انصار میرے رازدار (یا انتہائی قریبی) ہیں، میرے اہل بیت ہیں اور میری پناہ گاہ ہیں، جس کی ”میں“ پناہ میں آیا، تو تم اُن کے برے لوگوں سے درگزر کرو اور ان کی اچھائی قبول کرو۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حدیث بیان کی تھی کہ ہم عنقریب ترجیحی سلوک دیکھیں گے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو کیا ہدایت کی؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر تم لوگ صبر سے کام لو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16476]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1358) اخرجه احمد فى المسند (89/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16477
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".
رَوَاهَا أَحْمَدُ كُلَّهَا، وَأَبُو يَعْلَى بِالرِّوَايَةِ الَّتِي قَالَ فِيهَا: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِأَصْحَابِهِ. وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى لِأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم لوگ صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ حوض پر تمہاری ملاقات مجھ سے ہو جائے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ نے اس میں سے پہلی روایت نقل کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے ساتھیوں سے کہا:۔۔۔۔۔۔“۔ پہلی روایت جو امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں
یہ روایت اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16477]
یہ روایت اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16477]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (57/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16478
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ نَحْوُ مَا تَقَدَّمَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ [غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ] .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اختصار کے ساتھ اس کی مانند روایت منقول ہے جو پہلے گزری ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16478]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16478]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16479
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا فُتِحَتْ حُنَيْنٌ بَعَثَ سَرَايَا فَأَتَوْا بِالْإِبِلِ وَالشَّاةِ، فَقَسَّمُوهَا فِي قُرَيْشٍ، فَوَجَدْنَا أَيُّهَا الْأَنْصَارُ [ عَلَيْهِ ] ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ، فَجَمَعَنَا فَخَطَبَنَا فَقَالَ:" أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّكُمْ أُعْطِيتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! فَوَاللَّهِ، لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ شِعْبًا لَأَتْبَعْتُ شُعْبَتَكُمْ". قَالُوا: رَضِينَا يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کو فتح کر لیا اور آپ نے اپنے دستوں کو بھیجا، تو وہ لوگ اونٹ اور بکریاں لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سب چیزیں قریش میں تقسیم کر دیں، ہمیں انصار کو اس حوالے سے الجھن ہوئی اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اکٹھا کیا اور آپ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دیدیے گئے ہیں، اللہ کی قسم! اگر لوگ ایک وادی میں چلیں، اور تم لوگ ایک گھاٹی میں چلو، تو میں تمہاری گھاٹی میں جاؤں گا“ لوگوں نے عرض کی: ہم راضی ہیں، یا رسول اللہ! اے سیدنا محمد! اللہ تعالیٰ آپ پر درود نازل کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16479]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16479]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (347/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14323»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن