الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16510
وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَمَحْمُودٍ ابْنَيْ جَابِرٍ قَالَا: خَرَجْنَا يَوْمَ دَخَلَ حُبَيْشُ بْنُ دُلْجَةَ الْمَدِينَةَ بَعْدَ الْحَرَّةِ بِعَامٍ، فَدَخَلَ الْمَدِينَةَ حَتَّى ظَهْرِ الْمِنْبَرُ، فَفَزِعَ النَّاسُ، فَخَرَجْنَا بِجَابِرٍ فِي الْحَرَّةِ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَنَكَبَهُ الْحَجَرُ فَقَالَ: أَخَافَ اللَّهُ مَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ، فَقُلْنَا: يَا أَبَتَاهُ، وَمَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَخَافَ الْأَنْصَارَ، فَقَدْ أَخَافَ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ".
محمد اور محمود نامی راوی، یہ دونوں جابر کے صاحبزادے ہیں، یہ دونوں بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نکلے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب حبیش بن دلجہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا تھا، یہ واقعہ حرہ سے ایک سال بعد کی بات ہے، جب وہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا اور منبر پر چڑھا، تو لوگ خوف زدہ ہو گئے، ہم سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر پتھریلی زمین کی طرف چلے گئے، ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، انہیں ایک پتھر کے ذریعے ٹھوکر لگی تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوف کا شکار کرے، جس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوف کا شکار کیا ہے، انہوں نے یہ بات دو یا تین مرتبہ کہی، ہم نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، ہم نے کہا: اے ابا جان! کون شخص ہے جو اللہ کے رسول کو خوف کا شکار کرے گا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص انصار کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا وہ اُس کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا، جو ان دونوں کے درمیان ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16510]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2805)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16511
وَفِي رِوَايَةٍ: وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى جَنْبَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" مَنْ أَخَافَ الْأَنْصَارَ". وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ طَالِبِ بْنِ حَبِيبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں پہلوؤں پر رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص انصار کو خوف زدہ کرے گا۔۔۔۔۔“۔ بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالب بن حبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے گا۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16511]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص انصار کو خوف زدہ کرے گا۔۔۔۔۔“۔ بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالب بن حبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے گا۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16511]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16512
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُمْ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، مَا لَكُمْ لَمْ تَلْقَوْنِي مَعَ إِخْوَانِكُمْ مِنْ قُرَيْشٍ؟ قَالَ عُبَادَةُ: الْحَاجَةُ، قَالَ: فَهَلَّا عَلَى النَّوَاضِحِ؟ قَالَ: أَنْضَيْنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا أَجَابَهُ فَقَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أَثَرَةٌ بَعْدِي". قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ حَتَّى نَلْقَاهُ، قَالَ: فَاصْبِرُوا إِذًا حَتَّى تَلْقَوْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے انصار کے گروہ! کیا وجہ ہے کہ تم اپنے قریشی بھائیوں کے ساتھ مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آئے؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ضرورت کی وجہ سے، انہوں نے کہا: آپ اونٹنیوں پر کیوں نہیں آئے؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم نے تھکا دی تھیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا تھا کہ تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو کیا حکم دیا؟ تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم صبر سے کام لیں، یہاں تک کہ ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ اس وقت تک صبر سے کام لیں، جب تک آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا نہیں ملتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16512]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16512]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2866، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22229»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16513
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ فَأَبْطَأَتِ الْأَنْصَارُ عَنْ تَلَقِّيهِ فَلَمْ يَصْنَعْ بِهِمْ شَيْئًا، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَتُصِيبُكُمْ بَعْدِي أَثَرَةٌ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي". قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَاصْبِرُوا إِذًا. قَالَ أَبُو أَيُّوبَ: نَصْبِرُ كَمَا أَمَرَنَا، وَاللَّهِ لَا يُضِلُّكَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انصار کو ان سے ملنے کے لئے آنے میں تاخیر ہو گئی، انہوں نے ان کے لئے کوئی تیاری نہیں کی، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے تو تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ تم مجھ سے آ ملو، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اسی طرح صبر سے کام لیں گے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے، اللہ کی قسم! وہ تمہیں نہیں بھٹکائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن قاسم ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16513]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن قاسم ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3861)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3861»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16514
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: قَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَيْسَ أَمَرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْهُ؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَابِعِيُّهُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ فِي هَذَا الْبَابِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ فِي هَذَا الْبَابِ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ حکم نہیں دیا تھا؟ کہ تم صبر سے کام لینا یہاں تک کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس باب میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16514]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس باب میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4226)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4226»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16515
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ السَّاعِدِيِّ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ عَلَى الْهِجْرَةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، بَايِعْ هَذَا فَقَالَ:" وَمَنْ هَذَا؟". قَالَ: هَذَا ابْنُ عَمِّي: حَوْطُ بْنُ يَزِيدَ - أَوْ يَزِيدُ بْنُ حَوْطٍ -. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُبَايِعُكُمْ، إِنَّ النَّاسَ يُهَاجِرُونَ إِلَيْكُمْ، لَا يُهَاجِرُونَ إِلَيْهِمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُحِبُّ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يُحِبُّهُ، وَلَا يُبْغِضُ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يُبْغِضُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا حارث بن زیاد ساعدی انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں سے ہجرت پر بیعت لے رہے تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص سے بھی بیعت لے لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا: یہ میرا چچازاد حوط بن یزید ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں) یزید بن حوط ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم لوگوں سے بیعت نہیں لوں گا کیونکہ لوگ تو ہجرت کر کے تمہاری طرف آئیں گے، تم ہجرت کر کے ان کی طرف نہیں جاؤ گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جو شخص انصار سے محبت کرتا ہو اور اسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو، تو وہ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھتا ہو گا، اور جو شخص انصار سے بغض رکھتا ہو، یہاں تک کہ وہ ایسی حالت میں ہی اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہو، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے بغض رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16515]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16515]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3356) أخرجه احمد فى المسند (429/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15112، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3356، 3601، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6955/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16516
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ النَّاسَ جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَفْرِ الْخَنْدَقِ يُبَايِعُونَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، لَا تُبَايِعُونِ عَلَى الْهِجْرَةِ إِنَّمَا يُهَاجِرُ النَّاسُ إِلَيْكُمْ، مَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ يُحِبُّ الْأَنْصَارَ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ يُحِبُّهُ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ يُبْغِضُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُهَيْلٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تاکہ خندق کھودیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لینا شروع کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! تم لوگ ہجرت پر بیعت نہیں کرو گے، کیونکہ لوگوں نے ہجرت کر کے تمہاری طرف آنا ہے، جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ انصار سے محبت رکھتا ہو، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت رکھتا ہو گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ انصار سے بغض رکھتا ہو، تو وہ شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اُس سے بغض رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سہیل ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16516]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سہیل ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (267/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15112، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3356»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16517
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ مُعَاوِيَةُ، فَسَأَلَهُمْ عَنْ حَدِيثِهِمْ فَقَالُوا: لَنَا فِي حَدِيثِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَلَا أَزِيدَكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى قَالَ مِثْلَهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ انصار کے کچھ افراد کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے ان کی بات چیت کے بارے میں دریافت کیا تو ان لوگوں نے بتایا کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تم لوگوں کو مزید ایک حدیث نہ سناؤں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، تو ان لوگوں نے کہا: جی ہاں! اے امیر المؤمنین! تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: اس کی مانند روایت منقول ہے امام طبرانی نے
یہ روایت معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16517]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: اس کی مانند روایت منقول ہے امام طبرانی نے
یہ روایت معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16517]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7368) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (317/19) اخرجه احمد فى المسند 96/4، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16518
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ نعمان بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16518]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ نعمان بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16518]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16519
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا، اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16519]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16519]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7367) اخرجه احمد فى المسند (501/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10130، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید