🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16699
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طُوبَى لِمَنْ رَآكَ وَآمَنَ بِكَ، قَالَ:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي". قَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَمَا طُوبَى؟ قَالَ:" شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ مَسِيرَةُ مِائَةِ عَامٍ، ثِيَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ تَخْرُجُ مِنْ أَكْمَامِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے آپ کی زیارت کی اور وہ آپ پر ایمان لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا اور اس کے لیے مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہ دیکھا ہو، اس شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: طوبیٰ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں موجود ایک درخت ہے، جس کی مسافت 100 سال کی ہے، اور اہل جنت کے کپڑے اس کی ٹہنیوں سے نکلتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16699]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1374) اخرجه احمد فى المسند (71/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11276، وأخرجه فتح الباري برقم: 6186، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7230، 7413»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16700
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي. سَبْعَ مَرَّاتٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَيْمَنَ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے جس نے میری زیارت کی اور جو مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہیں دیکھا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ایمن بن مالک اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8009) اخرجه احمد فى المسند (248/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8009، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7232، 7233»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16701
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَعَ رَاكِبَانِ، فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ:" كِنْدِيَّانِ مَذْحَجِيَّانِ". حَتَّى إِذَا أَتَيَاهُ فَإِذَا رِجَالٌ مِنْ مَذْحِِجٍ قَالَ: فَدَنَا إِلَيْهِ أَحَدُهُمَا لِيُبَايِعَهُ، قَالَ: فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ فَآمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ، مَاذَا لَهُ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ". فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ، ثُمَّ أَقْبَلَ الْآخَرُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ، مَنْ آمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ وَلَمْ يَرَكَ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ، ثُمَّ طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ". قَالَ: فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا ابوعبدالرحمن جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران دو سوار سامنے آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دیکھا تو آپ نے فرمایا: یہ دونوں کندی اور مذحجی ہیں، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے پاس آ گئے تو ان کا تعلق مذحج قبیلے سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تاکہ آپ کی بیعت کرے، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ کو دیکھے، آپ پر ایمان لائے اور آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے تو اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا اور واپس چلا گیا، پھر دوسرا شخص آگے آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کے لئے آپ کا ہاتھ پکڑا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا، اور واپس چلا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16701]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (152/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16702
وَعَنْ أَبِي عَمْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُمْ، ثُمَّ طُوبَى لَهُمْ، أُولَئِكَ مِنَّا، أُولَئِكَ مَعَنَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ بَيْهَسٌ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوعمره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو اور وہ آپ کی تصدیق کرے، اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے لئے مبارکباد ہے اور ان کے لیے مزید مبارکباد ہے، وہ لوگ ہم میں سے ہیں اور وہ لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بیہس ثقفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16702]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 576، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8619»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16703
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ أَدْرَكَنِي وَآمَنَ بِي وَصَدَقَنِي، وَطُوبَى لِمَنْ لَمْ يُدْرِكْنِي وَآمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي، وَطُوبَى لِمَنْ لَمْ يُدْرِكْنِي وَآمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو میرا زمانہ پائے اور مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے اور اس شخص کے لئے بھی مبارکباد ہے، جو میرا زمانہ نہ پائے، اور مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے اور اس کے لیے مزید مبارکباد ہے، جو میرا زمانہ نہ پائے اور مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16703]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8009»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں