🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16807
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ فِي قُبُورِهِمْ، وَلَا مَنْشَرِهِمْ، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَهُمْ يَنْفُضُونَ التُّرَابَ عَنْ رُءُوسِهِمْ، وَيَقُولُونَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبُ عَنَّا الْحَزَنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لا إله إلا الله» والوں پر قبر میں، اور جب انہیں (قیامت کے دن) دوبارہ زندہ کیا جائے گا، اس وقت وحشت طاری نہیں ہو گی، میں گویا اس وقت بھی «لا اله الا الله» والوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہم سے پریشانی کو دور کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16807]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9474، 9441»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ ¤قال الهيثمي: وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَفِي الْأُخْرَى مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16808
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَا عِنْدَ الْقَبْرِ".
وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَفِي الْأُخْرَى مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: «لا اله الا الله» والوں پر موت کے وقت اور قبر میں وحشت نہیں ہو گی۔“ پہلی روایت میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور دوسری میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16808]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16809
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟". فَقَالَ: لَا. وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا فَعَلْتُ، قَالَ:" بَلَى. قَدْ فَعَلْتَ، وَلَكِنْ غُفِرَ لَكَ بِالْإِخْلَاصِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: کیا تم نے فلاں فلاں کام (یعنی گناہ کا کام) کیا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یا رسول اللہ! میں نے وہ نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم نے وہ کیا ہے، لیکن اخلاص (یعنی کلمہ توحید پڑھنے) کی وجہ سے تمہاری مغفرت ہو گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16809]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5361)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5950، 5338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16810
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ فَعَلَ، وَلَكِنْ قَدْ غُفِرَ لَهُ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ قَالَ: لَمْ يَسْمَعْ ثَابِتٌ هَذَا مِنِ ابْنِ عُمَرَ بَيْنَهُمَا رَجُلٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: اس شخص نے ایسا کیا ہے، لیکن اس کے «لا اله الا الله» پڑھنے کی وجہ سے اس کی مغفرت ہو گئی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ حماد بن سلمہ یہ کہتے ہیں: ثابت نے
یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان سے نہیں سنی ہے، ان دونوں کے درمیان کوئی اور فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16810]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5690) اخرجه احمد فى المسند (6102)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16811
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اخْتَصَمَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ، فَوَقَعَتِ الْيَمِينُ عَلَى أَحَدِهِمَا، فَحَلَفَ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا لَهُ عِنْدِي شَيْءٌ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ كَاذِبٌ، إِنَّ لَهُ عِنْدَهُ حَقَّةً، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ، وَكَفَّارَةُ يَمِينِهِ مَعْرِفَتُهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ شَهَادَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، اُن میں سے ایک پر قسم اُٹھانا لازم ہوا، تو اس نے اُس اللہ کے نام کا حلف اٹھایا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور یہ کہا: کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: یہ جھوٹ بول رہا ہے، اس کے ذمہ لازم ادائیگی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ حکم دیا کہ وہ اس ادائیگی کو کرے، اور اس کی قسم کا کفارہ یہ ہے کہ وہ یہ بات جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اُس نے اس بات کی گواہی دی ہے (یعنی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے)۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16811]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (253/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2690»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16812
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا فُلَانُ، فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟". قَالَ: لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا فَعَلْتُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلَمُ أَنَّهُ قَدْ فَعَلَهُ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ مِرَارًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُفِّرَ عَنْكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے اس، اس طرح کا کام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں نے ایسا نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ اُس نے ایسا کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے چند مرتبہ یہ بات دہرائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے «لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے تمہارا یہ گناہ معاف ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے «‏‏‏‏لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہارے جھوٹ کو تم سے دور کر دیا ہے (یعنی اُسے معاف کر دیا ہے)۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16812]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3068)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6903، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4830/1، 6103/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16813
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ رَجُلًا حَلَفَ [ بِاللَّهِ ] الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كَاذِبًا فَغُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے اس اللہ کے نام کا جھوٹا حلف اُٹھایا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، لیکن اُس کی مغفرت ہو گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16813]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15669، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 281، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16814
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَكْتُ حَاجَةً وَلَا دَاجَّةً إِلَّا [ قَدْ ] أَتَيْتُ، قَالَ:" أَلَيْسَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ذَاكَ يَأْتِي عَلَى ذَاكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا طُرُقٌ فِي الْإِيمَانِ فِي بَابِ الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ہر قسم کی برائی کا ارتکاب کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دریافت کی، اُس نے عرض کی: جی ہاں! (یعنی میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس پر آ جائے گا۔“ (یعنی یہ گواہی تمہارے ان گناہوں کو ختم کر دے گی)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق، کتاب الایمان میں، اس باب میں گزر چکے ہیں کہ اسلام اپنے سے پہلے کی چیزوں (یعنی گناہوں) کو ختم کر دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1025) اخرجه البزار فى المسند (3067) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3433)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1773، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6114/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16815
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعِي نَفَرٌ مِنْ قَوْمِي. فَقَالَ:" أَبْشِرُوا وَبَشِّرُوا مَنْ وَرَاءَكُمْ، أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ صَادِقًا بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُبَشِّرُ النَّاسَ، فَاسْتَقْبَلَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَرَجَعَ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا يَتَّكِلُ النَّاسُ! فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الْإِيمَانِ، فِي بَابِ مَنْ شَهْدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ میری قوم کے کچھ افراد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ خوشخبری حاصل کرو اور اپنے پیچھے موجود لوگوں کو بھی یہ خوشخبری سنا دو! کہ جو شخص اس بات کی سچی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلئے تاکہ ہم لوگوں کو خوشخبری سنائیں، ہماری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، وہ ہمیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسی صورت میں لوگ اسی بات پر اکتفاء کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق اس سے پہلے، کتاب الایمان میں، باب، جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16815]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19100، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6105/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16816
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوَصِيَّةِ نُوحٍ ابْنَهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" أَوْصَى نُوحٌ ابْنَهُ فَقَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ، إِنِّي أُوصِيكَ بِاثْنَتَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ. أُوصِيكَ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; فَإِنَّهَا لَوْ وُضِعَتْ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ وَوُضِعَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ فِي كِفَّةٍ لَرَجَحَتْ بِهِنَّ، وَلَوْ كَانَتْ حَلْقَةً لَقَصَمَتْهُنَّ حَتَّى تَخْلُصَ إِلَى اللَّهِ. وَبُقُولِ: سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ; فَإِنَّهَا عِبَادَةُ الْخَلْقِ، وَبِهَا تُقْطَعُ أَرْزَاقُهُمْ. وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ: الشِّرْكُ وَالْكِبْرُ ; فَإِنَّهُمَا يَحْجُبَانِ عَنِ اللَّهِ".
قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَتَّخِذَ الرَّجُلُ الطَّعَامَ فَيَكُونُ عَلَيْهِ الْجَمَاعَةُ؟ أَوْ يَلْبَسُ النَّظِيفَ؟ قَالَ:" لَيْسَ [ ذَاكَ ] - يَعْنِي بِالْكِبْرِ - إِنَّمَا الْكِبْرُ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْوَصَايَا فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ - عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ السَّلَامُ -.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو سیدنا نوح علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو کی گئی وصیت کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے، اپنے بیٹے سے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں تمہیں دو باتوں کی تلقین کرتا ہوں اور میں تمہیں دو چیزوں سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہوں، میں تمہیں یہ تلقین کرتا ہوں کہ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو! کیونکہ اگر اس کو میزان کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور آسمانوں اور زمین کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو اس کا پلڑا بھاری ہو گا اور اگر کوئی حلقہ موجود ہو، تو یہ اس کو چیر کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پہنچ جائے گا اور تم ”سبحان الله العظيم و بحمدہ“ پڑھو! کیونکہ یہ مخلوق کی عبادت ہے اور اسی کی وجہ سے اُن کا رزق تقسیم ہوتا ہے، اور میں تمہیں دو چیزوں سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہوں، شرک اور تکبر، کیونکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ سے دور کر دیتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا یہ چیز تکبر میں داخل ہو گی؟ کہ آدمی کھانا لائے اور اس پر ایک جماعت کھانے والی آ جائے، یا آدمی صاف ستھرا لباس پہنے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ نہیں ہے (یعنی تکبر نہیں ہے) تکبر یہ ہے کہ تم حق سے روگردانی کرو اور لوگوں کو حقیر سمجھو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ”مدلس“ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الوصایا میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت کے بارے میں ہے، ہمارے نبی پر اور ان پر سلام ہو! [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16816]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3069)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10893، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 107، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6124/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں