الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16797
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ:" إِذَا عَمِلْتَ سَيِّئَةً فَأَتْبِعْهَا حَسَنَةً تَمْحُهَا".
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْحَسَنَاتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَ:" هِيَ أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شِمْرَ بْنَ عَطِيَّةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْ أَشْيَاخِهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَلَمْ يُسَمِّ أَحَدًا مِنْهُمْ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجیے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کوئی برائی کرو، تو اُس کے بعد اچھائی کر لو، وہ (یعنی اچھائی) اُسے (یعنی برائی) کو مٹا دے گی۔“ راوی کہتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ”لا الہ الا اللہ“ نیکیوں میں سے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سب سے زیادہ فضیلت والی نیکی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ شمر بن عطیہ نامی راوی نے
یہ روایت اپنے اساتذہ کے حوالے سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس نے اپنے اساتذہ میں سے کسی کا نام ذکر نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16797]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (169/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20976»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16798
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ - وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ حَاضِرٌ يُصَدِّقُهُ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ فِيكُمْ غَرِيبٌ؟" - يَعْنِي أَهْلَ الْكِتَابِ - قُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ وَقَالَ:" ارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". فَرَفَعْنَا أَيْدِينَا سَاعَةً، [ ثُمَّ وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ ] ، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ بَعَثْتَنِي بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ، وَأَمَرْتَنِي بِهَا، وَوَعَدْتَنِي عَلَيْهَا الْجَنَّةَ، وَإِنَّكَ لَا تُخَلِفُ الْمِيعَادَ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَبْشِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
یعلیٰ بن شداد بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی: اُس وقت سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بھی وہاں موجود تھے، اور انہوں نے میرے والد کی بات کی تصدیق کی، وہ بیان کرتے ہیں: ”ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان کوئی اجنبی موجود ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ بند کر دینے کا حکم دیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”تم اپنے ہاتھ بلند کرو! اور ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو!“ ہم نے کچھ دیر اپنے ہاتھ بلند کئے رکھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک نیچے کر لیا اور پھر یہ فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اے اللہ! تو نے مجھے اس کلمہ کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اور تو نے مجھے اس کے بارے میں حکم دیا ہے، اور تو نے میرے ساتھ اس کے حوالے سے جنت کا وعدہ کیا ہے، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ خوشخبری حاصل کرو! کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی راشد بن داؤد ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16798]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (10) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7163) اخرجه احمد فى المسند (124/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16672»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16799
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟! قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے ایمان کی تجدید کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کثرت کے ساتھ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16799]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16799]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16800
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْثِرُوا مِنْ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ أَنْ يُحَالَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ضِمَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ضِمَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کثرت کے ساتھ اس بات کی گواہی دو! کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس سے پہلے کہ تمہارے اور اس کے درمیان (موت کی) رکاوٹ آ جائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ضمام بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16800]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ضمام بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16800]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6147)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16801
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ شَهْرًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ شَهْرًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جنت کی کنجیاں اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16801]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16801]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (242/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16802
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَذْكُرُكَ وَأَدْعُوكَ بِهِ، قَالَ: قُلْ يَا مُوسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ: كُلُّ عِبَادِكَ يَقُولُ هَذَا! قَالَ: قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، إِنَّمَا أُرِيدُ شَيْئًا تَخُصُّنِي بِهِ، قَالَ: يَا مُوسَى، لَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَعَامِرَهُنَّ غَيْرِي وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ فِي كِفَّةٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ، مَالَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے ایسی چیز کا علم عطا فرما! کہ میں تیرا ذکر کروں اور اُس کے حوالے سے تجھ سے دعا کروں، تو پروردگار نے فرمایا: اے موسیٰ! تم «لا اله الا الله» پڑھو! سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: تیرے تمام بندے یہ پڑھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم «لا اله الا الله» پڑھو! سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں کوئی ایسی چیز حاصل کرنا چاہتا ہوں، جو تو بطور خاص مجھے عطا فرمائے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمان اور میرے علاوہ، اُن میں جتنے آباد کرنے والے ہیں (یعنی جتنی مخلوق ہے) اور سات زمینیں، ان سب کو اگر ایک پلڑے میں رکھا جائے، اور «لا اله الا الله» کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو «لا اله الا الله» والا پلڑا بھاری ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16802]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16802]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1393)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1979، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6218، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10895، 11205، وأخرجه شرح السنة برقم: 1273، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6115/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16803
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا طَمَسَتْ مَا فِي الصَّحِيفَةِ مِنَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى تَسْكُنَ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رات یا دن کے کسی بھی حصے میں «لا اله الا الله» پڑھ لیتا ہے، تو اس کے صحیفے میں موجود گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اتنی ہی نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16803]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16803]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3611)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6116/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16804
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَمُودًا مِنْ نُورٍ بَيْنَ يَدَيِ الْعَرْشِ، فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اهْتَزَّ ذَلِكَ الْعَمُودُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: اسْكُنْ، فَيَقُولُ: كَيْفَ أَسْكُنُ وَلَمْ تَغْفِرْ لِقَائِلِهَا؟ فَيَقُولُ: إِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُ، فَيَسْكُنُ عِنْدَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عرش کے آگے، نور کا ایک ستون بنایا ہے، جب کوئی بندہ «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» پڑھتا ہے تو وہ ستون ہلنے لگتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس سے فرماتا ہے، تم ٹھہر جاؤ! تو وہ عرض کرتا ہے: میں کیسے ٹھہر جاؤں؟ جبکہ تو نے اس کو پڑھنے والے کی مغفرت نہیں کی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اُس کی مغفرت کر دی ہے، تو اس وقت وہ ستون ٹھہر جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرو ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16804]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرو ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3066)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُوضَعُ الْمَوَازِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُؤْتَى بِالرَّجُلِ فَيُوضَعُ فِي كِفَّةٍ، وَيُوضَعُ مَا أُحْصِيَ عَلَيْهِ فِي كِفَّةٍ، فَيَتَمَايَلُ بِهِ الْمِيزَانُ، فَيُبْعَثُ بِهِ إِلَى النَّارِ". قَالَ:" فَإِذَا أَدْبَرَ بِهِ إِذَا صَائِحٌ يَصِيحُ مِنْ عِنْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ: لَا تُعَجِّلُوا لَا تُعَجِّلُوا فَإِنَّهُ قَدْ بَقِيَ لَهُ، فَيُؤْتَى بِبِطَاقَةٍ فِيهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَتُوضَعُ مَعَ الرَّجُلِ فِي كِفَّةٍ حَتَّى يَمِيلَ بِهِ الْمِيزَانُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن میزان رکھے جائیں گے، ایک شخص کو لایا جائے گا اور اُسے ایک پلڑے میں رکھا جائے گا، اور اس کے خلاف جو کچھ ہو گا اُسے شمار کر کے دوسرے پلڑے میں رکھا جائے گا، تو وہ (گناہوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا، اس شخص کو جہنم کی طرف بھیجا جائے گا، جب وہ اُس طرف بڑھے گا تو اسی دوران ”رحمن“ کی طرف سے کوئی کہنے والا بلند آواز میں مخاطب ہو کر کہے گا: تم جلدی نہ کرو! تم جلدی نہ کرو! کیونکہ اس کے حق میں ایک چیز باقی ہے، پھر ایک کاغذ لایا جائے گا جس میں «لا اله الا الله» لکھا ہوا ہو گا، اُس کو آدمی کے ساتھ اُس کے پلڑے میں رکھا جائے گا تو اُس کا (نیکیوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16805]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7066)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7026»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16806
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ شَيْءٍ مِفْتَاحٌ، وَمِفْتَاحُ السَّمَاوَاتِ قَوْلُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کی کوئی کنجی ہوتی ہے اور آسمانوں کی کنجی «لا اله الا الله» پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16806]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (215/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف