🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ .
جب آدمی آئینہ دیکھے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17143
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي، وَأَحْسَنَ صُورَتِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي، وَأَحْسَنَ صُورَتِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری تخلیق مکمل کی ہے، اور میری شکل و صورت خوبصورت بنائی ہے، اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں (مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے)۔“

یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اور داؤد بن محبر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17143]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3124)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7322»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17144
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي". فَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ ثِنْتَيْنِ وَوَاحِدَةً بَيْنَهُمَا، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ بَدَأَ بِالْيَمِينِ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ، إِذَا أَخَذَ وَأَعْطَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے میری ظاہری تخلیق اور میرے اخلاق کو اچھا بنایا ہے اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے، کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں (مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے)۔“
راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرمہ لگاتے تھے تو پہلے ہر ایک آنکھ میں دو دو مرتبہ لگاتے تھے، اور پھر ایک مرتبہ دونوں آنکھوں میں لگا لیتے تھے، جب آپ لباس پہنتے تھے تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے اور جب اُتارتے تھے تو بائیں طرف سے پہلے اتارتے تھے، جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے تو دایاں پاؤں پہلے داخل کرتے تھے، کوئی بھی چیز لیتے ہوئے یا دیتے ہوئے، آپ دائیں طرف سے لینے دینے کو پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10766)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17145
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ وَجْهَهُ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي فَعَدَلَهُ، وَصَوَّرَ صُورَةَ خَلْقِي فَأَحْسَنَهَا، وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عِيسَى الْبَزِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینے میں اپنا چہرہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي فَعَدَلَهُ، وَصَوَّرَ صُورَةَ خَلْقِي فَأَحْسَنَهَا، وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری تخلیق کو ٹھیک اور موزوں بنایا ہے اور اس نے میری تخلیق کی شکل و صورت بناتے ہوئے اُسے خوبصورت بنایا ہے، اور مجھے مسلمانوں میں سے ایک بنایا ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عیسیٰ بزی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (16460)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 791»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں