الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ .
جب آدمی آئینہ دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17143
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي، وَأَحْسَنَ صُورَتِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَوَّى خَلْقِي، وَأَحْسَنَ صُورَتِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری تخلیق مکمل کی ہے، اور میری شکل و صورت خوبصورت بنائی ہے، اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں (مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اور داؤد بن محبر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17143]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3124)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7322»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17143 in Urdu