الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ .
جب آدمی آئینہ دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17144
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي". فَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ ثِنْتَيْنِ وَوَاحِدَةً بَيْنَهُمَا، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ بَدَأَ بِالْيَمِينِ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ، إِذَا أَخَذَ وَأَعْطَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آئینہ دیکھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے میری ظاہری تخلیق اور میرے اخلاق کو اچھا بنایا ہے اور مجھے اس چیز سے آراستہ کیا ہے، کہ جو دوسروں میں عیوب ہوتے ہیں (مجھے ان سے محفوظ رکھا ہے)۔“
راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرمہ لگاتے تھے تو پہلے ہر ایک آنکھ میں دو دو مرتبہ لگاتے تھے، اور پھر ایک مرتبہ دونوں آنکھوں میں لگا لیتے تھے، جب آپ لباس پہنتے تھے تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے اور جب اُتارتے تھے تو بائیں طرف سے پہلے اتارتے تھے، جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے تو دایاں پاؤں پہلے داخل کرتے تھے، کوئی بھی چیز لیتے ہوئے یا دیتے ہوئے، آپ دائیں طرف سے لینے دینے کو پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17144]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10766)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17144 in Urdu