🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ، وَغَائِبٍ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17227
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا ; فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ فِي دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اگرچہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کا گناہ گار ہونا، اُس کے اپنے خلاف ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے مظلوم کی دعا کے بارے میں ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1204) اخرجه احمد فى المسند (367/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8577»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17228
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرُدَّ لَهُمْ دَعْوَةً: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَالْمَظْلُومُ حَتَّى يَنْتَصِرَ، وَالْمُسَافِرُ حَتَّى يَرْجِعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ الْمُسَافِرِ، وَبِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اُن کی دعا کو رد نہ کرے، روزہ دار شخص، جب تک وہ افطاری نہیں کر لیتا، مظلوم شخص، جب تک وہ مدد (یعنی بدلہ) حاصل نہیں کر لیتا اور مسافر شخص، جب تک وہ واپس نہیں آ جاتا۔“
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17228]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3139)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17229
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمُ: الذَّاكِرُ لِلَّهِ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ إِسْحَاقُ بْنُ زَكَرِيَّا الْأَيْلِيُّ: شَيْخُ الْبَزَّارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین قسم کے لوگ ہیں، جن کی دعا رد نہیں ہوتی ہے، اللہ کا ذکر کرنے والا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ دوسری روایت کی سند میں، ایک راوی اسحاق بن زکریا ایلی ہے جو امام بزار کا استاد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17229]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المستند (3140)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17230
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللَّهُ، الْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْغَيْرَةِ فِي غَيْرِ الرِّيبَةِ يُبْغِضُهَا اللَّهُ وَ (مَخِيلَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ وَالْأُخْرَى يَبْغَضُهَا اللَّهُ) ، وَالْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبَرِ يُبْغِضُهَا اللَّهُ". وَقَالَ:" ثَلَاثَةٌ تُسْتَجَابُ دَعْوَتُهُمُ: الْوَالِدُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَظْلُومُ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَزْرَقِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مزاج کی تیزی دو قسم کی ہوتی ہے، ایک قسم کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور دوسری کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، مشکوک کے بارے میں مزاج کی تیزی کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور مشکوک کے علاوہ صورتحال میں مزاج کی تیزی کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، اور اترانا دو طرح کا ہوتا ہے، ان میں سے ایک کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور دوسری قسم کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، جب کوئی شخص صدقہ کرتے ہوئے اتراتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے اور جب کوئی شخص تکبر کرتے ہوئے اتراتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں، جن کی دعا قبول ہوتی ہے، والد، مسافر اور مظلوم۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن زید ازرق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19522، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1565، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2478، وأخرجه شرح السنة برقم: 2641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17231
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَتَانِ لَيْسَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُلَيْكِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو قسم کی دعائیں ایسی ہیں کہ ان دونوں کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا، مظلوم کی دعا اور آدمی کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی جانے والی دعا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر ملیکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17231]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11234)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11232، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6213/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17232
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ ; فَإِنَّهَا تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا (یعنی بددعا) سے بچو! کیونکہ وہ بادل کے اوپر جاتی ہے، اور اللہ تعالی یہ فرماتا ہے: ”مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ہے، میں تمہاری ضرور مدد کروں گا اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3718)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3718، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17233
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَمَرَنِي رَجُلٌ أَنْ أَدْعُوَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ غُفِرَ لِصَاحِبِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف کر رہا تھا، اسی دوران آپ نے کسی شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے اللہ فلاں بن فلاں کی مغفرت کر دے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی کیا وجہ ہے؟ اس نے بتایا: ایک شخص نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں اس کے لئے دعا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھی کی مغفرت ہو گئی ہے (یہاں مراد یہ ہے: کیونکہ تم نے اس کی غیر موجودگی میں، اس کے لئے دعا کی ہے، اس لیے یہ دعا قبول ہوئی ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عمران جعفری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12299»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں