الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ ، وَغَائِبٍ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
حدیث نمبر: 17227
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا ; فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ فِي دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اگرچہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کا گناہ گار ہونا، اُس کے اپنے خلاف ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے مظلوم کی دعا کے بارے میں ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17227]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1204) اخرجه احمد فى المسند (367/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8577»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17227 in Urdu