الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ ، وَغَائِبٍ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
حدیث نمبر: 17228
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرُدَّ لَهُمْ دَعْوَةً: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَالْمَظْلُومُ حَتَّى يَنْتَصِرَ، وَالْمُسَافِرُ حَتَّى يَرْجِعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ الْمُسَافِرِ، وَبِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اُن کی دعا کو رد نہ کرے، روزہ دار شخص، جب تک وہ افطاری نہیں کر لیتا، مظلوم شخص، جب تک وہ مدد (یعنی بدلہ) حاصل نہیں کر لیتا اور مسافر شخص، جب تک وہ واپس نہیں آ جاتا۔“
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17228 in Urdu