🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ الدُّعَاءِ لِقَضَاءِ الدَّيْنِ .
قرض کی ادائیگی کے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17441
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - افْتَقَدَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَىمُعَاذًا فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ، مَا لِي لَمْ أَرَكَ؟"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِيَهُودِيٍّ عِنْدِي وَقِيَّةٌ مِنْ تِبْرٍ، فَخَرَجْتُ إِلَيْكَ فَحَبَسَنِي عَنْكَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مُعَاذُ، أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِنَ الدَّيْنِ مِثْلُ صُبْرَ أَدَّاهُ عَنْكَ؟" - وَصُبْرَ: جَبَلٌ بِالْيَمَنِ -" فَادْعُ اللَّهَ يَا مُعَاذُ، قُلِ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ، وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ، وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمُهُمَا، تُعْطِي مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو آپ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے معاذ! کیا وجہ ہے، آج میں نے تمہیں نہیں دیکھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک یہودی کا ایک اوقیہ دینا ہے، جب میں آپ کی طرف آنے کے لیے نکلا، تو اس نے مجھے روک لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے معاذ! کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں کہ جب تم ان کے ہمراہ دعا کرو گے، تو اگر تم پر ”صبر“ جتنا قرض ہو گا، تو اللہ تعالیٰ وہ تمہاری طرف سے ادا کروا دے گا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: ”صبر“ یمن میں موجود ایک پہاڑ کا نام ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے معاذ! تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ، وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ، وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ، وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمُهُمَا، تُعْطِي مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ» ”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک، تو جسے چاہتا ہے، حکومت عطا کر دیتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے، حکومت الگ کر دیتا ہے، اور تو جسے چاہتا ہے، عزت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے، ذلت دیتا ہے، ہر قسم کی بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے، اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، تو مردہ میں سے زندہ نکال دیتا ہے، اور زندہ میں سے مردہ نکال دیتا ہے، اور تو جسے چاہتا ہے، کسی حساب کے بغیر رزق عطا کرتا ہے، اے دنیا اور آخرت کے رحمان! اور ان دونوں کے رحیم! تو ان دونوں (یعنی دنیا اور آخرت) میں سے، جس کو چاہے عطا کر دیتا ہے، اور جس کو چاہے عطا نہیں کرتا، تو مجھ پر ایسی رحمت کر دے، جس کے ذریعے تو اپنی رحمت کے علاوہ، ہر ایک سے مجھے بے نیاز کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/20)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17442
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ مُعَاذٍ قَالَ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ بَعْضُ الْحَقِّ فَخَشِيتُهُ، فَلَبِثْتُ يَوْمَيْنِ لَا أَخْرُجُ، ثُمَّ خَرَجْتُ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ، مَا خَلَّفَكَ؟"، قُلْتُ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ بَعْضُ الْحَقِّ فَخَشِيتُهُ حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ، وَكَرِهْتُ أَنْ يَلْقَانِي، قَالَ:" أَلَا آمُرُكَ بِكَلِمَاتٍ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ أَمْثَالُ الْجِبَالِ قَضَاهُ اللَّهُ؟"، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ"، فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ فِي آخِرِهِ:" اللَّهُمَّ أَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَاقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ، وَتَوَفَّنِي فِي عِبَادَتِكَ، وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَفِي الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا حق میرے ذمہ واجب الادا تھا، مجھے اس کے حوالے سے اندیشہ ہوا، تو میں دو دن گھر میں ہی رہا، باہر نہیں نکلا، پھر جب میں باہر نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے معاذ! تم کہاں رہے؟ میں نے عرض کی: ایک شخص کا کچھ حق میرے ذمہ تھا، مجھے اس کے حوالے سے اتنا اندیشہ تھا کہ مجھے حیا آئی اور مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ اس کی مجھ سے ملاقات ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں کچھ کلمات کے بارے میں ہدایت نہ کروں، کہ اگر تمہارے ذمہ پہاڑوں جتنا قرض ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے ادا کروا دے گا، میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک!۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے آخر میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں:
«اللَّهُمَّ أَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَاقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ، وَتَوَفَّنِي فِي عِبَادَتِكَ، وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ»
”اے اللہ! مجھے غربت سے بے نیاز کر دے، اور میرا قرض ادا کروا دے اور مجھے اپنی عبادت میں اور اپنی راہ میں جہاد کرتے ہوئے موت دینا۔“
یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، پہلی روایت میں ایک راوی نصر بن مرزوق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ سعید بن مسیب نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور دوسری روایت میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17443
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذٍ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِثْلُ جَبَلِ أُحُدٍ دَيْنًا لَأَدَّى اللَّهُ عَنْكَ؟ قُلْ يَا مُعَاذُ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تُعْطِيهِمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا کی تعلیم نہ دوں کہ اگر تم وہ دعا کر لو گے، تو اگر تم پر احد پہاڑ جتنا قرض ہو گا، تو اللہ تعالیٰ وہ تمہاری طرف سے ادا کروا دے گا، اے معاذ! تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَحْمَنُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تُعْطِيهِمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ»
”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک! تو جسے چاہتا ہے حکومت عطا کرتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے حکومت الگ کر دیتا ہے، تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے، ہر قسم کی بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے، اور بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے دنیا اور آخرت کے رحمان! تو جس کو چاہتا ہے وہ دونوں (یعنی دنیا اور آخرت) عطا کر دیتا ہے، اور تو جس کو چاہتا ہے، اسے ان دونوں میں سے نہیں دیتا، تو مجھ پر ایسی رحمت کر دے، جس کے ذریعے تو اپنے علاوہ، ہر ایک سے مجھے بے نیاز کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (558)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 531، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2633»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17444
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي أَبِي - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَلَا أُعَلِّمُكِ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" كَانَ عِيسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُهُ الْحَوَارِيِّينَ"، لَوْ كَانَ عَلَيْكِ دَيْنٌ مِثْلَ أُحُدٍ ثُمَّ قُلْتِهِ ; لَقَضَى اللَّهُ عَنْكِ؟ قَالَتْ: بَلَى، قَالَ: قُولِي:" اللَّهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ، وَكَاشِفَ الْكَرْبِ، مُجِيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّ، رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَإِلَهَ الْآخِرَةِ، أَنْتَ رَحْمَانِي فَارْحَمْنِي بِرَحْمَةٍ تُغْنِينِي بِهَا عَمَّنْ سِوَاكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے والد نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا کی تعلیم نہ دوں، جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھی، اور آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حواریوں کو اس کی تعلیم دی تھی، اگر تمہارے ذمہ اُحد پہاڑ کی مانند قرض ہو اور پھر تم یہ دعا پڑھ لو، تو اللہ تعالیٰ تمہاری طرف سے ادائیگی کروا دے گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ، وَكَاشِفَ الْكَرْبِ، مُجِيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّ، رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَإِلَهَ الْآخِرَةِ، أَنْتَ رَحْمَانِي فَارْحَمْنِي بِرَحْمَةٍ تُغْنِينِي بِهَا عَمَّنْ سِوَاكَ» ”اے اللہ! اے پریشانی کو دور کرنے والے! تکلیف کو ختم کرنے والے! پریشان حال کی دعا قبول کرنے والے! دنیا اور آخرت کے رحمان! تو میرا رحمان ہے، تو مجھ پر ایسی رحمت کر دے، جس کے ذریعے تو اپنے علاوہ ہر ایک سے مجھے بے نیاز کر دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17444]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3177)، أخرجه مسند البزار برقم: 62»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں