🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ الدُّعَاءِ لِقَضَاءِ الدَّيْنِ .
قرض کی ادائیگی کے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17442
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ مُعَاذٍ قَالَ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ بَعْضُ الْحَقِّ فَخَشِيتُهُ، فَلَبِثْتُ يَوْمَيْنِ لَا أَخْرُجُ، ثُمَّ خَرَجْتُ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ، مَا خَلَّفَكَ؟"، قُلْتُ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ بَعْضُ الْحَقِّ فَخَشِيتُهُ حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ، وَكَرِهْتُ أَنْ يَلْقَانِي، قَالَ:" أَلَا آمُرُكَ بِكَلِمَاتٍ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ أَمْثَالُ الْجِبَالِ قَضَاهُ اللَّهُ؟"، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ"، فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ فِي آخِرِهِ:" اللَّهُمَّ أَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَاقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ، وَتَوَفَّنِي فِي عِبَادَتِكَ، وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَفِي الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا حق میرے ذمہ واجب الادا تھا، مجھے اس کے حوالے سے اندیشہ ہوا، تو میں دو دن گھر میں ہی رہا، باہر نہیں نکلا، پھر جب میں باہر نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے معاذ! تم کہاں رہے؟ میں نے عرض کی: ایک شخص کا کچھ حق میرے ذمہ تھا، مجھے اس کے حوالے سے اتنا اندیشہ تھا کہ مجھے حیا آئی اور مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ اس کی مجھ سے ملاقات ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں کچھ کلمات کے بارے میں ہدایت نہ کروں، کہ اگر تمہارے ذمہ پہاڑوں جتنا قرض ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے ادا کروا دے گا، میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! اے بادشاہی کے مالک!۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے آخر میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں:
«اللَّهُمَّ أَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَاقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ، وَتَوَفَّنِي فِي عِبَادَتِكَ، وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ»
”اے اللہ! مجھے غربت سے بے نیاز کر دے، اور میرا قرض ادا کروا دے اور مجھے اپنی عبادت میں اور اپنی راہ میں جہاد کرتے ہوئے موت دینا۔“
یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، پہلی روایت میں ایک راوی نصر بن مرزوق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ سعید بن مسیب نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور دوسری روایت میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17442 in Urdu