الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17735
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: لَوْ وَقَفْتُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ فَقِيلَ لِي: اخْتَرْ نُخَيِّرْكَ مِنْ أَيِّهَا تَكُونُ أَحَبَّ إِلَيْكَ، أَوْ تَكُونُ رَمَادًا؟ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ رَمَادًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِلْحَسَنِ سَمَاعًا مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا ہو جاؤں، اور مجھ سے یہ کہا: جائے: ہم تمہیں ان دونوں کے بارے میں اختیار دیتے ہیں، تم ان میں سے اس کو اختیار کر لو، جو تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہو، یا پھر یہ ہے کہ تم راکھ بن جاؤ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تو میں یہ پسند کروں گا کہ میں راکھ بن جاؤں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں نے حسن بصری کے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17735]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں نے حسن بصری کے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17735]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8535)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 17736
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، إِلَّا أَنَّ الْبَعِيدَ مَا لَيْسَ بِآتٍ، لَا يَعْجَلُ اللَّهُ لِعَجَلَةِ أَحَدٍ، وَلَا يَخِفُّ لِأَمْرِ النَّاسِ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا مَا شَاءَ النَّاسُ، يُرِيدُ اللَّهُ أَمْرًا، وَيُرِيدُ النَّاسُ أَمْرًا، مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَلَوْ بَاعَدَهُ النَّاسُ، وَلَا مُقَرِّبَ لَمَا بَاعَدَهُ اللَّهُ، وَلَا مُبْعِدَ لِمَا قَرَّبَ اللَّهُ، وَلَا يَكُونُ شَيْءٌ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ، أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٌ ضَلَالَةٌ، وَخَيْرُ مَا أُلْقِيَ فِي الْقَلْبِ الْيَقِينُ، وَخَيْرُ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ، وَخَيْرُ الْعِلْمِ مَا نَفَعَ، وَخَيْرُ الْهُدَى مَا اتُّبِعَ، وَمَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، وَإِنَّمَا يَصِيرُ أَحَدُكُمْ إِلَى مَوْضِعِ أَرْبَعِ أَذْرُعٍ ; فَلَا تُمِلُّوا النَّاسَ وَلَا تُسَلِّمُوهُمْ، إِنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ نَشَاطًا وَإِقْبَالًا، أَلَا وَإِنَّ لَهَا سَآمَةً وَإِدْبَارًا، وَشَرُّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ. أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ يَقُودُ إِلَى الْفَجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَقُودُ إِلَى النَّارِ، أَلَا وَعَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ وَإِنَّ الصِّدْقَ يَقُودُ إِلَى الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَقُودُ إِلَى الْجَنَّةِ وَاعْتَبِرُوا ذَلِكَ إِنَّهُمَا إِلْفَانِ اِلْتَقَيَا. يُقَالُ لِلصَّادِقِ: صَدَقَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا، وَلَا يَزَالُ الْكَاذِبُ يَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ كَذَّابًا أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ لَا يَصْلُحُ إِلَّا فِي الْجِدِّ وَلَا هَزْلَ وَلَا أَنْ يَعِدَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يُنْجِزُ لَهُ. أَلَا وَلَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ طَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ، وَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ، وَابْتَدَعُوا فِي دِينِهِمْ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ سَائِلِيهِمْ، فَمَا وَافَقَ كِتَابَكُمْ فَخُذُوا، وَمَا خَالَفَكُمْ فَاهْدُوا عَنْهُ وَاسْكُتُوا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو چیز آنے والی ہو، وہ قریب ہے، دور وہ چیز ہوتی ہے، جو آنے والی نہ ہو، کسی شخص کی جلدی کی خواہش کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ جلدی نہیں کرتا، ہوتا وہ ہے جو اللہ چاہتا ہے، وہ نہیں ہوتا، جو لوگ چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ایک معاملے کا ارادہ کرتا ہے، لوگ دوسرے معاملے کا ارادہ کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے، وہ ہوتا ہے، اگرچہ لوگ اسے دور قرار دے رہے ہوں، اللہ تعالیٰ جسے دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ جسے قریب کر دے، اُسے کوئی دور کرنے والا نہیں ہے، ہر چیز اللہ کے حکم سے ہوتی ہے سب سے زیادہ سچی بات، اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے زیادہ اچھی ہدایت، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے، سب سے زیادہ برے اُمور نئے پیدا شدہ ہیں، اور ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے، دل میں جو کچھ ڈالا جاتا ہے، اس میں سب سے بہتر چیزیں یقین ہے، اور سب سے بہتر خوشحالی، نفس کی خوشحالی ہے، اور سب سے بہتر علم وہ ہے، جو نفع دے اور سب سے بہتر ہدایت وہ ہے، جس کی پیروی کی جائے، جو چیز تھوڑی ہو لیکن کفایت کر جائے، وہ اُس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے، تم میں سے ہر ایک کی آخری منزل چار گز کی جگہ ہے، تو تم لوگوں کو اُکتاہٹ اور بیزاری کا شکار نہ کرو، ہر انسان کبھی خوش اور متوجہ ہوتا ہے، اور کبھی اُکتایا ہوا اور عدم توجہ کا شکار ہوتا ہے، اور سب سے بری چیز جھوٹ ہے، خبردار! جھوٹ، گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ، جہنم کی طرف لے جاتا ہے، تم پر لازم ہے کہ سچ کو اختیار کرو! کیونکہ سیچ، نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی، جنت کی طرف لے جاتی ہے، تم اس سے نصیحت حاصل کرو، کیونکہ یہ دو ایسی چیزیں ہیں، جو ایک دوسرے سے ملتی ہیں، سچے شخص سے کہا: جائے گا: اس نے سچ کہا: ہے، یہاں تک کہ اُسے سچے کے طور پر نوٹ کر لیا جائے گا، اور جھوٹا شخص مسلسل جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ اُسے جھوٹے کے طور پر نوٹ کر لیا جاتا ہے، خبردار! سنجیدگی یا مذاق، کسی بھی صورت میں جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے، اور یہ بھی نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی شخص اپنے بچے کے ساتھ کوئی وعدہ کرے، اور پھر اسے پورا نہ کرے، اور تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں دریافت نہ کرو، کیونکہ ان کی مدت طویل ہو چکی ہے اور ان کے دل سخت ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے دین میں نئی چیزیں اختیار کر لی ہوئی ہیں، اگر تم نے ضرور اُن سے کچھ پوچھنا ہو، تو جو چیز تمہاری کتاب کے مطابق ہو، سے حاصل کر لو اور جو اس کے برخلاف ہو، اُس سے لاتعلق ہو جاؤ اور خاموش رہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17736]
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8523)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17737
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ:" بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا" فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ بِأَيِّ شَيْءٍ ابْتَدَأَ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا؟ لِأَيِّ شَيْءٍ آثَرْنَا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا؟ عُجِّلَتْ لَنَا الدُّنْيَا، وَأُوتِينَا لَذَّتَهَا وَبَهْجَتَهَا، وَغُيِّبَتْ عَنَّا الْآخِرَةُ، وَزُوِيَتْ عَنَّا فَأَحْبَبْنَا الْعَاجِلَ، وَتَرَكْنَا الْآجِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بلکہ تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔“ پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ دنیاوی زندگی کا آغاز کس چیز کے ذریعے ہوا ہے؟ اور ہم کس وجہ سے دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں؟ ہمیں دنیا جلدی دیدی گئی ہے اور ہمیں اس کی لذت اور خوبصورتی بھی دی گئی ہے، جبکہ آخرت ہم سے پوشیدہ ہے، اور اُسے ہم سے لپیٹ کے رکھا گیا ہے، تو ہم جلدی ملنے والی چیز کو پسند کرتے ہیں، اور دیر سے ملنے والی چیز کو چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17737]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17737]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9147)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17738
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: النَّاسُ غَادِيَانِ: فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمَوْبِقُهَا، وَمُعَادِيهَا فَمُعْتِقُهَا. الصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّدَقَةُ جُنَّةٌ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَالصَّلَاةُ نُورٌ، وَالسَّكِينَةُ مَغْنَمٌ وَتَرْكُهَا مَغْرَمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”لوگ دو طرح کی حالت میں ہوتے ہیں، کوئی اپنے آپ کو فروخت کر کے، خود کو غلام بنوا لیتا ہے اور کوئی اپنے آپ کو خرید کر آزاد کروا لیتا ہے، صدقہ، برہان ہے، صدقہ، ڈھال ہے، روزہ، ڈھال ہے، نماز نور ہے، سکینت، غنیمت ہے، اور اسے ترک کرنا تاوان ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17738]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17738]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8911)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 17739
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُمَارَةَ: أَخِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: عِظْنِي فِي نَفْسِي - يَرْحَمْكَ اللَّهُ - قَالَ: إِذَا انْتَهَيْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوءَ ; فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَلَاةَ لَهُ، ثُمَّ إِذَا صَلَّيْتَ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ وَاتْرُكْ طَلَبَ كَثِيرٍ مِنَ الْحَاجَاتِ ; فَإِنَّهُ فَقْرٌ حَاضِرٌ، وَاجْمَعِ الْيَأْسَ مِمَّا عِنْدَ النَّاسِ ; فَإِنَّهُ هُوَ الْغِنَى، وَانْظُرْ مَا تَعْتَذِرُ مِنْهُ مِنَ الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ فَاجْتَنِبْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر سے ہے، اور انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے ان سے کہا: آپ میری ذات کے بارے میں، مجھے کوئی نصیحت کیجئے، اللہ تعالیٰ آپ رحم کرے! تو انہوں نے فرمایا: ”جب تم نماز ادا کرنے لگو، تو پہلے اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا ایمان نہیں ہوتا، جس کی نماز نہ ہو، پھر جب تم نماز ادا کرو، تو یوں ادا کرو جیسے رخصت ہونے والا فرد نماز ادا کرتا ہے، اور زیادہ تر حاجتوں کی طلب کو چھوڑ دو، کیونکہ یہ ایسی غربت ہے، جو موجود ہوتی ہے اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اُس کے حوالے سے مایوس ہو جاؤ، کیونکہ یہی خوشحالی ہے اور تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کون سے قول یا فعل کی وجہ سے معذرت کرنی پڑتی ہے؟ تو تم اس سے اجتناب کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17739]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5455)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17740
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَيْمَنَ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ وَهُوَ يَخْطُبُ بِحِمْصَ، وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا إِنَّ الْهَلَكَةَ أَنْ تُعْمَلَ السَّيِّئَاتُ فِي زَمَانِ الْبَلَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ولید بن ایمن الہانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو ”حمص“ میں خطبہ دینے کے دوران یہ فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! ہلاکت یہ ہے کہ تم آزمائش کے زمانے میں برائیاں کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17740]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17740]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔