🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18273
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةُ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهِ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَمْ أَنْهَكِ عَنْ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ؟ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ.". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالٍ: أَبِي الْمُعَلَّى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین پرندے تحفے کے طور پر پیش کئے گئے، آپ نے ایک پرندہ اپنی خادمہ کو کھانے کے لئے دے دیا، اگلے دن وہ خادمہ اس پرندے کا گوشت لے آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ کل کے لئے کوئی چیز بچا کے نہیں رکھنی ہے؟ اللہ تعالی روزانہ کا رزق عطا کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے جال ہیں، صرف ہلال ابومعلیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18273]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18274
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنْ كَانَ السَّبْعَةُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَمُصُّونَ التَّمْرَةَ الْوَاحِدَةَ، وَأَكَلُوا الْخَبَطَ، حَتَّى وَرِمَتْ أَشْدَاقُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سات اصحاب ایک کھجور چوستے تھے، وہ لوگ پتے کھا لیتے تھے، یہاں تک کہ ان کی باچھیں ورم آلود ہو گئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18274]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18275
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ وَنَحْنُ سِتُّمِائَةِ رَجُلٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ ; نَتَلَقَّى عِيرَ قُرَيْشٍ، فَمَا وَجَدَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَادٍ إِلَّا جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يُعْطِينَا تَمْرَةً تَمْرَةً، كُلَّ يَوْمٍ نَمُصُّهَا ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهَا الْمَاءَ، فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا حِينَ فَنِيَتْ، ثُمَّ أَقْبَلْنَا عَلَى الْخَبَطِ نَخْبِطُهُ بِعِصِيِّنَا وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ الْمَاءَ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟". - يَعْنِي لَحْمَ الْحُوتِ - فَقُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَطْعِمُونَا مِنْهُ". فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِ وَشِيقَةً فَأَكَلَهَا.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: وَنَحْنُ ثَلَاثُمِائَةٍ، وَهُنَا قَالَ: سِتُّمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنگی مہم پر بھیجا، ہم چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے، ہم نے قریش کے قافلے کا سامنا کرنا تھا، ہمیں زاد سفر کے طور پر دینے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا دستیاب ہوا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ہمیں روز ایک ایک کھجور دیتے تھے جسے ہم چوس لیتے تھے اور اس کے بعد پانی پی لیتے تھے جب وہ ختم ہو گئیں، تو ہمیں ان کی غیر موجودگی شدت سے محسوس ہوئی، پھر ہم اپنی چھڑیوں کے ذریعے پتے اتار لیتے تھے اور ان کے بعد پانی پی لیتے تھے،۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس اس میں سے (یعنی بڑی مچھلی کے گوشت میں سے) کوئی چیز ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ! (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اُس کا گوشت بھیجا تو وہ آپ نے کھا لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے پوری طویل حدیث نقل کی ہے اور
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم تین سو افراد تھے۔“ اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18275]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13928، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2012، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18276
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ إِذَا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ بِالْمَدِينَةِ يَنْزِلُ عَلَيْهِ نَزَلَ بِأَصْحَابِ الصُّفَّةِ، وَكَانَ لِي بِهَا قُرَنَاءُ، فَكَانَ يَجْرِي عَلَيْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ يَوْمَيْنِ اثْنَيْنِ مُدَّانِ مِنْ تَمْرٍ، فَبَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ الصَّلَوَاتِ إِذْ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْرَقَ التَّمْرُ بُطُونَنَا، وَتَخَرَّقَتْ عَنَّا الْخُنُفُ. فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ، قَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ ذَكَرَ مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنَ الشِّدَّةِ، قَالَ:" مَكَثْتُ أَنَا وَصَاحِبِي بِضْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا مَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْبَرِيرَ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى إِخْوَانِنَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَوَاسَوْنَا فِي طَعَامِهِمْ، وَعُظْمُ طَعَامِهِمُ التَّمْرُ وَاللَّبَنُ. وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، لَوْ أَجِدُ لَكُمُ الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ لَأَطْعَمْتُكُمُوهُ، وَإِنَّهُ لَعَلَّهُ أَنْ تُدْرِكُوا زَمَانًا - أَوْ مَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ - يَلْبَسُونَ مِثْلَ أَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، يُغْدَى عَلَيْكُمْ وَيُرَاحُ بِالْجِفَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: كَانَ أَحَدُنَا إِذَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَكَانَ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ عَلَى عَرِيفِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ الصُّفَّةَ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ الصُّفَّةَ، فَوَافَقْتُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَكَانَ يُجْرِي عَلَيْنَا كُلَّ يَوْمٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُدَّيْنِ اثْنَيْنِ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا طلحہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا اور اس کا مدینہ منورہ میں کوئی واقف نہ ہوتا، جس کے پاس وہ ٹھہر سکے، تو وہ اصحاب صفہ کے ساتھ ٹھہر جاتا تھا، وہاں میرے بھی کچھ ساتھی ٹھہرے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہمیں ہر دو دن بعد دو مد کھجوریں لا دیتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران آپ کے اصحاب میں سے کسی نے پکار کر آپ کو مخاطب کیا: یا رسول اللہ! کھجوروں نے ہمارے پیٹوں کو جلا دیا ہے اور موٹے کپڑے ہمارے جسموں پر پھٹ گئے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو آپ کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ آپ کو لوگوں کی طرف سے کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں اور میرے ساتھی دس سے زیادہ دن ایسی حالت میں گزار دیتے تھے کہ ہمارے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں ہوتی تھی، صرف پیلو کے درخت کا پھل ہوتا تھا، یہاں تک کہ ہم اپنے انصاری بھائیوں کے پاس آ گئے تو انہوں نے کھانے کے حوالے سے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا، ان کی خوراک زیادہ تر کھجور اور دودھ ہوتی تھی، اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اگر مجھے تمہیں کھلانے کے لیے روٹی اور گوشت دستیاب ہو تو میں تمہیں وہ بھی کھلاؤں، ایسا ہو گا کہ تم ایسا زمانہ پاؤ گے (یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) کہ اس زمانے میں لوگ ایسے (عمدہ قسم کے) کپڑے پہنیں گے، جیسے خانہ کعبہ کے پردے ہوتے ہیں اور صبح کے وقت اور شام کے وقت اُن کے پاس (مختلف قسم کے کھانوں کے) پیالے لائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم میں سے کوئی ایک جب مدینہ منورہ آتا تھا اور وہاں اس کا کوئی واقف کار ہوتا تھا تو وہ اس واقف شخص کے ہاں ٹھہر جاتا تھا اور اگر وہاں اس کا کوئی واقف نہیں ہوتا تھا تو وہ صفہ کے چبوترے پر ٹھہر جاتا تھا، میں مدینہ منورہ آیا اور صفہ کے چبوترے پر ٹھہر گیا میرے ساتھ دو اور آدمی بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہمیں روزانہ دو مد ملتے تھے۔“ باقی کی روایت حسب سابق ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عثمان عقیلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18276]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3673) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8160)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6684، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 159، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18277
وَعَنْ فَضَالَةَ اللَّيْثِيِّ قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ مَنْ كَانَ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ عَلَى عَرِيفِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَرِيفٌ نَزَلَ الصُّفَّةَ، فَلَمْ يَكُنْ لِي عَرِيفٌ ; فَنَزَلْتُ الصُّفَّةَ، فَنَادَاهُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمْعَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْرَقَ بُطُونَنَا التَّمْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُوشِكُونَ أَنَّ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ يُغْدَى عَلَيْهِ بِالْجِفَانِ وَيُرَاحُ، وَتَكْتَسُونَ كَمَا تُسْتَرُ الْكَعْبَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جس شخص کا کوئی واقف کار ہوتا تھا وہ اپنے واقف کے ہاں ٹھہر جاتا تھا اور جس کا کوئی واقف نہیں ہوتا تھا وہ صفہ پر ٹھہر جاتا تھا، میرا کیونکہ وہاں کوئی واقف نہیں تھا اس لئے میں صفہ کے چبوترے پر ٹھہر گیا، جمعہ کے دن ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے یہ کہا: یا رسول اللہ! کھجوروں نے ہمارے پیٹوں کو جلا دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص زندہ رہ گیا، تو وہ عنقریب ایسی صورتحال پائے گا کہ صبح و شام اس کے پاس (مختلف قسم کے کھانوں کے) پیالے لائے جائیں گے اور تم لوگ یوں لباس پہنو گے جس طرح خانہ کعبہ پر پردے لٹکائے جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18277]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18278
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْجُوعِ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَبْشِرُوا فَإِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يُغْدَى عَلَى أَحَدِكُمْ بِالْقَصْعَةِ مِنَ الثَّرِيدِ، وَيُرَاحُ عَلَيْهِ بِمِثْلِهَا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ مِنْكُمْ يَوْمَئِذٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں میں بھوک ملاحظہ کی تو ارشاد فرمایا: تم لوگ خوش خبری قبول کرو، کیونکہ عنقریب تم پر ایسا زمانہ آئے گا جب تم میں سے کسی ایک کو ثرید کا پیالہ صبح کے وقت دیا جائے گا اور ویسا ہی شام کے وقت دیا جائے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت زیادہ بہتر حالت میں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم آج اس وقت کے مقابلے میں زیادہ بہتر حالت میں ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18278]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3672)، أخرجه مسند البزار برقم: 1941»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18279
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ إِذَا غُذِيَ عَلَى أَحَدِكُمْ صَحِيفَةٌ وَرَاحَتْ أُخْرَى، وَغَدَا فِي حُلَّةٍ، وَرَاحَ فِي أُخْرَى، وَتَكْسُونَ بُيُوتَكُمْ كَمَا تُكْسَى الْكَعْبَةُ؟". فَقَالَ رَجُلٌ: نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ، قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ میں بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج زیادہ بہتر حالت میں ہو؟ یا اس وقت ہو گے جب تم میں سے کسی ایک کے پاس صبح کے وقت ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا، صبح کے وقت ایک حلہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا اور تم اپنے گھروں پر یوں پردے لٹکاؤ گے، جس طرح خانہ کعبہ پر کپڑا لٹکایا جاتا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت بہتر حالت میں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ تم آج بہتر حالت میں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجعفر خطمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18279]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18280
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا حَتَّى تُنَجِّدُوا بُيُوتَكُمْ كَمَا تُنَجَّدُ الْكَعْبَةُ". قُلْنَا: وَنَحْنُ عَلَى دِينِنَا الْيَوْمَ؟ قَالَ:" وَأَنْتُمْ عَلَى دِينِكُمُ الْيَوْمَ". قُلْنَا: فَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ أَمْ ذَلِكَ الْيَوْمَ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ الْعَبَّاسِ الشِّبَامِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تمہارے لیے دنیا کو فتح کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ تم اپنے گھروں میں یوں پردے لٹکاؤ گے جس طرح خانہ کعبہ پر کپڑا لٹکایا جاتا ہے۔“ ہم نے عرض کی: ہم اپنے اسی دین پر ہوں گے جس پر آج ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے اسی دین پر ہو گے جس پر آج ہو، ہم نے عرض کی: تو ہم اس وقت زیادہ بہتر ہوں گے یا آج زیادہ بہتر ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم لوگ آج زیادہ بہتر ہو۔“

یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالجبار بن عباس شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18280]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3671)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4227»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18281
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: أَكَلْتُ ثَرِيدًا وَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَجَشَّأْتُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا جُحَيْفَةَ، إِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ثرید کھایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، مجھے آپ کے پاس ڈکار آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل بھوکے وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں زیادہ سیر رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18281]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3669)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18282
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَعْرِضُ سَيْفًا لَهُ فِي رَحْبَةِ الْكُوفَةِ، وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ يَشْتَرِي مِنِّي سَيْفِي هَذَا؟ فَوَاللَّهِ، لَقَدْ جَلَوْتُ بِهِ غَيْرَ كُرْبَةٍ عَنْ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ أَنَّ عِنْدِي ثَمَنَ إِزَارٍ مَا بِعْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علی بن اقمر، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کوفہ کے میدان میں اپنی تلوار لہرائی اور یہ فرمایا: کون مجھ سے میری یہ تلوار خریدے گا؟ اللہ کی قسم! میں نے اس کے ذریعے کئی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا ہے اور اگر میرے پاس تہبند خریدنے کی رقم ہوتی تو میں نے اسے فروخت نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے اور وہ ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18282]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں