🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18283
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ لَنَا، فَلَقِينَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَأَجْهَضْنَاهُمْ عَنْ مَلَّةٍ لَهُمْ فَوَقَعْنَا فِيهَا، فَجَعَلْنَا نَأْكُلُ مِنْهَا، وَكُنَّا نَسْمَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنَّ مَنْ أَكَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ، فَلَمَّا أَكَلْنَا ذَلِكَ الْخَبْزَ شَرَعَ أَحَدُنَا يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ هَلْ سَمِنَ؟
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک جنگی مہم میں شریک تھے، ہمارا سامنا مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے ہوا، ہم نے انہیں ایسی جگہ سے پسپا کر دیا جہاں روٹیاں پکائی جا رہی تھیں، ہم۔ نے وہ روٹیاں قبضے میں لیں اور انہیں کھانا شروع کر دیا، ہم نے زمانہ جاہلیت میں یہ بات سن رکھی تھی کہ جو شخص وہ روٹی کھاتا ہے، وہ موٹا ہو جاتا ہے، جب ہم نے وہ روٹیاں کھا لیں، تو ہم نے اپنے پہلوؤں کا جائزہ لیا کہ کیا وہ موٹے ہوئے ہیں؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18283]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18284
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنَّا يَوْمَ خَيْبَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَجْهَضْنَاهُمْ عَنْ خُبْزَةٍ لَهُمْ مِنْ نَقِيٍّ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے ان لوگوں کو ایک ایسی جگہ سے پسپا کر دیا جہاں چھنے ہوئے آنے کی روٹیاں موجود تھیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18284]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18285
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ سَلْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ، فَقَالَ: يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ، انْزِلْ فَاشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، فَقَالَ: مَا نَقَصَ شَرَابُكَ مِنْ دِجْلَةَ؟ قُلْتُ: مَا عَسَى أَنْ يَنْقُصَ؟ قَالَ: فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ. ثُمَّ قَالَ: ارْكَبْ، فَمَرَرْنَا بِأَكْدَاسٍ مِنْ حِنْطَةٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ: أَفَتَرَى هَذَا؟ فُتِحَ لَنَا، وَقُتِّرَ عَلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَيْرٍ لَنَا وَشَرٍّ لَهُمْ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي وَلَكِنِّي أَدْرِي شَرٌّ لَنَا، وَخَيْرٌ لَهُمْ، قَالَ: مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مُتَوَالِيَةٍ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
عبس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دریائے دجلہ کے کنارے چلتا ہوا جا رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے بنو عبس سے تعلق رکھنے والے فرد! نیچے اترو اور پی لو! میں نے پی لیا، انہوں نے فرمایا: تمہارے پینے نے دریائے دجلہ (کے پانی) میں کتنی کمی کی ہے؟ میں نے کہا: شاید ہی کوئی کمی کی ہو، انہوں نے فرمایا: علم بھی اسی طرح ہے، اس میں سے لیا جاتا ہے لیکن وہ کم نہیں ہوتا، پھر انہوں نے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ! پھر ہم گندم اور جو کے ڈھیروں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ہمارے لئے فتح ہے؟ اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی زندگی مشکل تھی، تو ہماری صورت حال بہتر ہے اور ان کی بری تھی؟ میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، انہوں نے فرمایا: لیکن مجھے معلوم ہے، ہماری صورتحال بری ہے ان کی بہتر تھی، پھر انہوں نے بتایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی مسلسل تین دن تک سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا، یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6173)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18286
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: كُنْتُ فِي بَعْضِ حُجَرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَهَا، فَجَاءَ رَجُلٌ يَشْتَكِي إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ:" اصْبِرْ، فَوَاللَّهِ، مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ مُنْذُ سَبْعٍ، وَلَا أُوقِدَ تَحْتَ بُرْمَةٍ لَهُمْ مُنْذُ ثَلَاثٍ، وَاللَّهِ، لَوْ سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ جِبَالَ تِهَامَةَ كُلَّهَا ذَهَبًا لَفَعَلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ فَرُّوخَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے حجرے میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُس زوجہ محترمہ کے ہاں تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے حاجت مند ہونے کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم صبر سے کام لو! اللہ کی قسم! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس پچھلے سات دنوں سے (دینے کے لیے) کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی پچھلے تین دنوں سے اُن کی ہنڈیا کے نیچے آگ جلی ہے، اللہ کی قسم! اگر میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگوں کہ وہ تہامہ کے تمام پہاڑوں کو سونے کا بنا دے، تو وہ ایسا کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن فروخ ہے جس میں بہت زیادہ ضعف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18287
وَعَنِ الشِّفَاءِ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ يَعْتَذِرُ إِلَيَّ، وَأَنَا أَلُومُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَخَرَجْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنَتِي وَهِيَ تَحْتَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ، فَوَجَدْتُ شُرَحْبِيلَ فِي الْبَيْتِ فَقُلْتُ: قَدْ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ فِي الْبَيْتِ؟! وَجَعَلْتُ أَلُومُهُ، فَقَالَ: يَا خَالَةُ لَا تَلُومِينِي ; فَإِنَّهُ كَانَ لِي ثَوْبٌ فَاسْتَعَارَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي كُنْتُ أَلُومُهُ مُنْذُ الْيَوْمِ، وَهَذِهِ حَالُهُ وَلَا أَشْعُرُ. فَقَالَ شُرَحْبِيلُ: مَا كَانَ إِلَّا دِرْعٌ رَقَعْنَاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تاکہ آپ سے کچھ مانگوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سامنے معذرت کرتے رہے اور میں اصرار کرتی رہی، اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا، میں وہاں سے نکلی اور اپنی بیٹی کے پاس آ گئی، جو شرحبیل بن حسنہ کی بیوی تھی، میں نے شرحبیل کو گھر میں پایا، میں نے کہا: نماز کا وقت ہو گیا ہے اور تم گھر میں موجود ہو؟ میں نے اسے ملامت کرنی شروع کی، اس نے کہا: اے خالہ جان! آپ مجھے ملامت نہ کریں، میرے پاس (باہر پہن کے جانے کے لیے) ایک ہی کپڑا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاریت کے طور پر مجھ سے لے لیا ہے (راوی خاتون کہتی ہیں:) میں نے سوچا، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، میں تو آج ان کے سامنے اصرار کرتی رہی ہوں اور ان کی یہ حالت ہے اور مجھے اس کا پتہ بھی نہیں تھا، تو شرحبیل نے بتایا (جو کپڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاریت کے طور پر لیا ہے) وہ ایک قمیص ہے، جس پر ہم نے پیوند لگائے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (312/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18288
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: إِنِّي لَأَعْلَمُ أَكْثَرَ مَالٍ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَى، قَدِمَ عَلَيْهِ فِي جُنْحِ اللَّيْلِ خَرِيطَةٌ فِيهَا ثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ وَصَحِيفَةٌ، فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ - وَكَانَتْ لَيْلَتِي - ثُمَّ انْقَلَبَ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ فَصَلَّى فِي الْحُجْرَةِ فِي مُصَلَّاهُ، وَقَدْ مَهَّدْتُ لَهُ وَلِنَفْسِي، فَأَنَا أَنْتَظِرُ فَأَطَالَ، ثُمَّ خَرَجَ ثُمَّ رَجَعَ، فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى دُعِيَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ، فَصَلَّى ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ:" أَيْنَ تِلْكَ الْخَرِيطَةُ الَّتِي فَتَنَتْنِي الْبَارِحَةَ؟". فَدَعَا بِهَا فَقَسَّمَهَا. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ، فَقَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّي فَأُوتَى بِهَا، فَأَنْصَرِفُ حَتَّى أَنْظُرَ إِلَيْهَا، ثُمَّ أَرْجِعُ فَأُصَلِّي".
قُلْتُ: تَقَدَّمَ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي بَابِ الْإِنْفَاقِ، وَأَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَشِيَ أَنْ يُتَوَفَّى قَبْلَ أَنْ يُقَسِّمَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا جَيِّدٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال تک آپ کے پاس جو سب سے زیادہ مال آیا ہے، میں اس کے بارے میں جانتی ہوں، ایک مرتبہ رات کے وقت آپ کے پاس ایک تھیلی آئی تھی، جس میں آٹھ سو درہم تھے اور ایک صحیفہ تھا، وہ آپ نے میری طرف بھجوا دیے کیونکہ وہ میری باری کی مخصوص رات تھی، عشاء کی نماز کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ نے حجرہ میں اپنی نماز کی مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنا شروع کی، میں نے آپ کے لئے اور اپنے لئے بستر بچھا دیا تھا، میں انتظار کرتی رہی، آپ خاصی دیر نماز ادا کرتے رہے، پھر آپ جائے نماز سے تشریف لائے، پھر واپس چلے گئے، مسلسل ایسا ہوتا رہا، یہاں تک کہ صبح کی نماز کے لئے اذان ہو گئی (یا آپ کو صبح کی نماز کے لیے بلا لیا گیا) آپ نماز پڑھ کر واپس تشریف لائے تو آپ نے ارشاد فرمایا: وہ تھیلی کہاں ہے؟ جس نے گزشتہ رات مجھے آزمائش کا شکار کیے رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منگوایا اور اس رقم کو تقسیم کر دیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایسا کام کیا ہے جو آپ پہلے نہیں کرتے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نماز ادا کر رہا تھا، اسی دوران یہ آ گئے، میں نے نماز ختم کی، پھر ان کو دیکھا، پھر دوبارہ نماز ادا کرنا شروع کر دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق، خرچ کرنے سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ رقم تقسیم کرنے سے پہلے آپ کا وصال نہ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18288]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18289
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ ; فَإِنَّكُمْ إِنِ اتَّقَيْتُمُ اللَّهَ يُشْبِعْكُمْ مِنْ زَيْتِ الشَّامِ، وَقَمْحِ الشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! اللہ سے ڈرو! کیونکہ اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ عنقریب تمہیں شام کا زیتون کا تیل اور شام کی گندم سیر ہو کر کھانے کے لئے عطا کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5731)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5729»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18290
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَنْتُمْ أَكْثَرُ صَلَاةً، وَأَكْثَرُ اجْتِهَادًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانُوا خَيْرًا مِنْكُمْ، قَالُوا: بِمَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا أَزْهَدَ فِي الدُّنْيَا، أَرْغَبَ فِي الْآخِرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ يَزِيدَ صَاحِبُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے زیادہ (نفلی) نمازیں ادا کرتے ہو اور زیادہ اہتمام سے عبادت کرتے ہو لیکن وہ لوگ تم سے بہتر تھے، لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! وہ کیوں؟ انہوں نے جواب دیا: کیونکہ وہ لوگ دنیا سے زیادہ بے رغبت تھے اور آخرت کی طرف زیادہ رغبت رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن یزید ہے جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18290]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8768)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18291
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ: قَالَ بِيعَ مَتَاعُ سَلْمَانَ، فَبَلَغَ أَرْبَعَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
علی بن بذیمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا سامان فروخت کیا گیا تو اس کی قیمت 14 درہم تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18291]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18292
وَعَنْ سَلْمَى - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالُوا: اصْنَعِي لَنَا طَعَامًا مِمَّا كَانَ يُعْجِبُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْلُهُ، قَالَتْ: يَا بَنِيَّ، إِذًا لَا تَشْتَهُونَهُ الْيَوْمَ، فَقُمْتُ فَأَخَذْتُ شَعِيرًا فَطَحَنْتُهُ، وَنَسَفْتُهُ، وَجَعَلْتُ مِنْهُ خُبْزَةً، وَكَانَ أُدْمُهُ الزَّيْتَ، وَنَثَرْتُ عَلَيْهِ الْفُلْفُلَ، فَقَرَّبْتُهُ إِلَيْهِمْ وَقُلْتُ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فَايِدٍ مَوْلَى ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما میرے ہاں آئے، انہوں نے کہا: آپ ہمارے لئے بھی وہ کھانا تیار کریں، جو کھانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے، اس خاتون نے کہا: اے میرے بیٹو! آج تمہیں اس کی خواہش نہیں ہو گی، وہ خاتون کہتی ہے: میں اُٹھی میں نے کچھ جو لیے، اُنہیں پیسا، انہیں چھانا اور ان کی روٹی پکائی، روٹی کے ساتھ سالن کے طور پر زیتون کا تیل تھا، میں نے اس پر کچھ مرچیں رکھ دیں، پھر میں نے وہ کھانا اُن حضرات کے آگے رکھا، میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف فائد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں