الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18450
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قَدْ أُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْكَوْثَرُ؟ قَالَ:" نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ عَرْضُهُ وَطُولُهُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، لَا يَشْرَبُ مِنْهُ أَحَدٌ فَيَظْمَأُ، وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنْهُ أَحَدٌ فَيَشْعَثُ، لَا يَشْرَبُهُ مَنْ أَخَفَرَ ذِمَّتِي وَلَا قَتَلَ أَهْلَ بَيْتِي. قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْكَوْثَرِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَعَطِيَّةُ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے (حوض) کوثر عطا کر دیا گیا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کوثر کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایک نہر ہے جس کی چوڑائی اور لمبائی اتنی ہے جتنا مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ ہے، اس میں سے جو شخص پی لے گا وہ بعد میں کبھی پیاسا نہیں ہو گا اور اس میں سے جو شخص وضو کر لے گا وہ بعد میں کبھی میلا نہیں ہو گا، لیکن اسے کوئی ایسا شخص نہیں پیے گا، جس نے میری دی ہوئی پناہ کے خلاف ورزی کی ہو، یا میرے اہل بیت کو قتل کیا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو حوض کوثر کے بارے میں ہے، لیکن اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن یحیی بن مختار ہے اور وہ مجہول ہے اور ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18450]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن یحیی بن مختار ہے اور وہ مجہول ہے اور ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2882)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18451
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَوْضِي مِنْ كَذَا إِلَى كَذَا، فِيهِ مِنَ الْآنِيَةِ عَدَدُ النُّجُومِ، أَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا حوض وہاں سے لے کر وہاں تک ہے، جس کے پاس ستاروں کی تعداد میں برتن ہوں گے (اس حوض کا مشروب) مشک سے زیادہ پاکیزہ خوشبو والا، شہد سے زیادہ میٹھا، برف سے زیادہ ٹھنڈا اور دودھ سے زیادہ سفید ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ بعد میں کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18451]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3484)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5020، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7526»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18452
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، مَوْعِدُكُمْ حَوْضِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے انصار کے گروہ! تم سے ملنے کا وعدہ (یا ملنے کی جگہ) میرے حوض پر ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18452]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18452]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3485)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18453
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِي نَهْرًا مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ إِلَى أَيْلَةَ، فِيهِ عَدَدُ النُّجُومِ آنِيَةٌ، وَهُوَ أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا، وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ لَمْ يَرْوَ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری ایک نہر ہے (یعنی حوض ہے جو اتنا بڑا ہے) جتنا ”صنعاء“ اور ”ایلہ“ کے درمیان فاصلہ ہے، اس میں ستاروں کی تعداد جتنے برتن ہیں (اس کا مشروب) برف سے زیادہ ٹھنڈا ہو گا، شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، دودھ سے زیادہ سفید ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا اسے اس کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی اور جو شخص اس میں سے نہیں پی سکے گا وہ کبھی سیراب نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18453]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18453]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6558»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18454
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: شَكَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ فِي الْحَوْضِ، فَأَرْسَلَ إِلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الْحَوْضِ، فَحَدَّثَهُ حَدِيثًا مُؤَنَّقًا أَعْجَبَهُ، فَقَالَ لَهُ: سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَا. وَلَكِنْ حَدَّثَنِيهِ أَخِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: تَقَدَّمَ لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ حَدِيثٌ فِي ذِكْرِ الْحَوْضِ فِي كِتَابِ الْعِلْمِ، فِي بَابِ مَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن زیاد کو حوض کوثر کے بارے میں شک ہوا، اس نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے حوض کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اسے اس کے بارے میں حدیث بیان کی، جو اس کو اچھی لگی، اس نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ میرے بھائی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ ایک حدیث جو حوض کوثر کے تذکرے کے بارے میں ہے، وہ کتاب العلم میں، باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18454]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (374/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18455
وَعَنْ يُحَنِّسَ: أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ تَزَوَّجَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسِ بْنِ فَهْدٍ الْأَنْصَارِيَّةَ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزُورُ حَمْزَةَ فِي بَيْتِهَا، وَكَانَتْ تُحَدِّثُ عَنْهُ [ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] أَحَادِيثَ، قَالَتْ: فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ أَنَّ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَأَحَبُّ النَّاسِ عِنْدِي أَنْ يَرْوَى مِنْهُ قَوْمُكِ". قَالَ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ بُرْمَةً فِيهَا خُبْزَةٌ أَوْ حَرِيزَةٌ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فِي الْبُرْمَةِ لِيَأْكُلَ فَأَحْرَقَتْ أَصَابِعَهُ، فَقَالَ:" حَسِّ". ثُمَّ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ إِنْ أَصَابَهُ الْبَرْدُ قَالَ: حَسِّ، وَإِنْ أَصَابَهُ الْحَرُّ قَالَ: حَسِّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ:" وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ - أَوْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ - إِلَيَّ أَنْ يَرِدَهُ". وَقَالَ فِيهِ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ عَصِيدَةً. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحنس بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزه بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، جو بنو نجار سے تعلق رکھتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے گھر ان سے ملنے کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے، تو اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث روایت کی ہیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بارے میں مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ آپ نے یہ بات بیان کی ہے: قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہو گا جو فلاں جگہ سے لے کر فلاں جگہ جتنا بڑا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور میرے نزدیک اس میں سے سیراب ہونے کے حوالے سے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہنڈیا پیش کی، جس میں خبزہ یا خزیرہ نامی سالن تھا۔ یہ شک راوی کو ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک ہنڈیا پر رکھا تاکہ کھائیں، تو آپ کی انگلیاں جل گئیں، آپ نے فرمایا: اوہ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انسان کو جب کوئی چیز ٹھنڈی لگتی ہے تو وہ پھر بھی وہ کہتا ہے ”اوہ“ جب اسے گرم چیز لگتی ہے تو پھر بھی وہ ”اوہ“ کہتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اسے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: آپ نے فرمایا: ”میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اس پر وارد ہونے کے حوالے سے لوگوں میں میرے نزدیک محبوب ترین۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عصیدہ“ پیش کیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18455]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/24) اخرجه احمد فى المسند (410/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18456
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَكَ حَوْضًا؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَأَحَبُّ عَلَيَّ مَنْ يَرِدُهُ قَوْمُكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، وَقَالَ النَّاسُ: عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کا حوض ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور وہاں آنے کے حوالے سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: ابوخالد احمر نے اسے اسی طرح سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں کا یہ کہنا ہے: یہ سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18456]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/24) اخرجه احمد فى المسند (409/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26770، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7734»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18457
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ ابْنَا مُلَيْكَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: أُمُّنَا كَانَتْ تُكْرِمُ الزَّوْجَ، وَتَعْطِفُ عَلَى الْوَلَدِ، وَتُقْرِي الضَّيْفَ، غَيْرَ أَنَّهَا وَأَدَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" أُمُّكُمَا فِي النَّارِ". فَأَدْبَرَا وَالسُّوءُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا، فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُدَّا - أَوْ فَرَجَعَا - وَالسُّرُورُ يُرَى فِي وُجُوهِهِمَا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ شَيْءٌ، فَقَالَ:" أُمِّي مَعَ أُمِّكُمَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: وَمَا يُغْنِي هَذَا عَنْ أُمِّهِ [ شَيْئًا ] ، وَنَحْنُ نَطَأُ عَقِبَهُ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَكْثَرَ سُؤَالًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] : هَلْ وَعَدَكَ فِيهَا أَوْ فِيهِمَا؟ قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ مِنْ شَيْءٍ قَدْ سَمِعَهُ، قَالَ:" مَا سَأَلْتُهُ رَبِّي، وَمَا أَطْمَعَنِي فِيهِ، وَإِنِّي لَأَقُومُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ؟ قَالَ:" ذَاكَ إِذَا جِيءَ بِكُمْ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا، فَيَكُونُ أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اكْسُوا خَلِيلِي، فَيُؤْتَى بِرَبْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ فَيَلْبَسُهُمَا، ثُمَّ يَقْعُدُ مُسْتَقْبِلَ الْعَرْشِ، ثُمَّ أُوتَى بِكِسْوَتِي فَأَلْبَسُهَا، فَأَقُومُ عَنْ يَمِينِهِ مَقَامًا لَا يَقُومُهُ أَحَدٌ غَيْرِي يَغْبِطُنِي فِيهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ".
قَالَ:" وَيُفْتَحُ نَهْرٌ مِنَ الْكَوْثَرِ إِلَى الْحَوْضِ". فَقَالَ الْمُنَافِقُ: إِنَّهُ مَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ إِلَّا عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ؟ قَالَ:" حَالُهُ الْمِسْكُ، وَرَضْرَاضُهُ التُّومُ". قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعْ كَالْيَوْمِ، قَلَّمَا جَرَى مَاءٌ قَطُّ عَلَى حَالٍ أَوْ رَضْرَاضٍ إِلَّا كَانَ لَهُ نَبْتُهُ. قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَهُ نَبْتٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، قَضْبَانَ الذَّهَبِ" قَالَ الْمُنَافِقُ: لَمْ أَسْمَعَ كَالْيَوْمِ، [ فَإِنَّهُ ] .قَلَّمَا نَبَتَ قَضِيبٌ إِلَّا أَنْ أَوْرَقَ إِلَّا كَانَ لَهُ ثَمَرٌ، قَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ مِنْ ثَمَرٍ؟ قَالَ" نَعَمْ أَلْوَانُ الْجَوْهَرِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، [ إِنَّ ] مَنْ شَرِبَ مِنْهُ مَشْرَبًا لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهُ،وَ [ إِنَّ ] مَنْ حُرِمَهُ لَمْ يَرْوَ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهِمْ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ملیکہ کے دو صاحبزادے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے عرض کی: ہماری والدہ شوہر کا احترام کرتی تھی، بچوں پر مہربان تھی، مہمان نوازی کیا کرتی تھی، تاہم انہوں نے زمانہ جاہلیت میں زندہ درگور کیا تھا (یا شاید یہ مراد ہے کہ اس کا انتقال زمانہ جاہلیت میں ہو گیا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں کی ماں جہنم میں جائے گی، وہ دونوں واپس چلے گئے، ان کے چہرے سے پریشانی کا اظہار ہو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں واپس بلایا گیا، وہ دونوں واپس آئے تو ان کے چہرے سے خوشی کے آثار محسوس ہو رہے تھے، انہیں امید تھی کہ شاید اس بارے میں کوئی نیا حکم آ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری ماں بھی، تم دونوں کی ماں کے ساتھ ہو گی۔ منافقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ تو اپنی ماں کے کسی کام نہیں آ سکے اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں، اس پر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا:، راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والا اور کوئی شخص نہیں دیکھا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پروردگار نے آپ کے ساتھ ان کے بارے میں۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:۔ ان دونوں (یعنی آپ کے والدین) کے بارے میں کوئی وعدہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان کا یہ گمان ہے کہ شاید اس نے اس بارے میں کچھ سن رکھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے اس بارے میں سوال نہیں کیا، اور میرے پروردگار نے مجھے اس بارے میں کوئی امید نہیں دلائی، البتہ قیامت کے دن میں مقام محمود پر فائز ہوؤں گا۔ اس انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ”مقام محمود“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ برہنہ جسم، برہنہ پاؤں اور ختنے کے بغیر حالت میں لائے جاؤ گے، تو سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے خلیل کو لباس پہناؤ، تو دو سفید چادریں لائی جائیں گی اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام انہیں پہن لیں گے، پھر وہ عرش کے سامنے بیٹھ جائیں گے، پھر میرا لباس لایا جائے گا اور میں اسے پہن لوں گا اور عرش کے دائیں طرف ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا جہاں میرے علاوہ اور کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے پہلے والے اور بعد والے لوگ مجھ پر رشک کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: کوثر سے حوض تک ایک نہر کھولی جائے گی، ایک منافق نے کہا: نہر کا پانی تو صرف کالی سیاہ مٹی یا چھوٹی کنکریوں پر ہی بہہ سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مٹی مشک کی ہو گی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی ہوں گی، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی کوئی پانی مٹی پر یا کنکریوں پر بہتا ہوا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نباتات بھی اُگتے ہیں، انصاری نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس نہر کے نباتات بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! سونے کی چھڑیاں (یعنی پودے) ہوں گے، منافق نے کہا: میں نے آج کی طرح کی بات کبھی نہیں سنی، جب بھی نباتات ہوتے ہیں، تو ان کے پتے بھی ہوتے ہیں اور ان کے پھل بھی ہوتے ہیں، انصاری نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کے پھل بھی ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! مختلف قسم کے جواہرات کی شکل میں ہوں گے، اُس حوض کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہو گا اور جو شخص اس سے محروم رہے گا وہ اس کے بعد کبھی سیراب نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18457]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18457]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3474) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10017) اخرجه احمد فى المسند (3787)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3777»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18458
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ يَزِيدُ [ بْنُ ] الْأَخْنَسِ: وَاللَّهِ، مَا أُولَئِكَ فِي أُمَّتِكَ إِلَّا كَالذُّبَابِ الْأَصْهَبِ فِي الذِّبَّانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ وَعَدَنِي سَبْعِينَ أَلْفًا، مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، وَزَادَنِي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ". قَالَ: فَمَا سَعَةُ حَوْضِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا بَيْنَ عَدَنَ إِلَى عَمَّانَ، وَأَوْسَعُ، وَأَوْسَعُ". يُشِيرُ بِيَدِهِ، قَالَ:" فِيهِ مَثْعَبَانِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ".
قَالَ: فَمَا حَوْضُكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى [ مَذَاقَةً ] مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ رَائِحَةً مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا، وَلَمْ يَسْوَدَّ وَجْهُهُ أَبَدًا". قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيَّ وَابْنِ مَاجَهْ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَبَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الطَّبَرَانِيِّ: فَمَا شَرَابُهُ؟ قَالَ:" شَرَابُهُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مَذَاقَةً مِنَ الْعَسَلِ".

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کرے گا۔“ اس پر سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم! آپ کی امت میں اتنے لوگ تو یوں ہوں گے، جس طرح مکھیوں کے درمیان سرخی مائل رنگت کی مکھی ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے میرے ساتھ ستر ہزار لوگوں کا وعدہ کیا ہے جن میں سے ہر ایک ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار لوگ ہوں گے، اور اس نے اس کے ہمراہ تین لپ (یعنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا دینا) مزید کا وعدہ کیا ہے، اس شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ کے حوض کی وسعت کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جتنا عدن سے عمان تک کا درمیانی فاصلہ ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ وسیع ہے، اس سے بھی زیادہ وسیع ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، آپ نے فرمایا: اس میں سونے اور چاندی کے بنے ہوئے دو پرنالے ہیں۔ اس شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! آپ کا حوض کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اُس کا مشروب) دودھ سے زیادہ سفید ہے اور وہ چکھنے میں شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور مشک سے زیادہ خوشبو والا ہے، جو شخص اُس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا اور اس کا چہرہ کبھی سیاہ نہیں ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی بعض اسانید کے رجال صحیح رجال ہیں، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اس نے دریافت کیا: اس کا مشروب کیسا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا مشروب دودھ سے زیادہ سفید اور ذائقے میں شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18458]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7665) اخرجه احمد فى المسند (250/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2437، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4286، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21652، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7665، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7896/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18459
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا فَلَمْ يَجِدْهُ، فَسَأَلَ امْرَأَتَهُ عَنْهُ - وَكَانَتْ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ - فَقَالَتْ: خَرَجَ بِأَبِي أَنْتَ عَامِدًا نَحْوَكَ، فَكَأَنَّهُ أَخْطَأَكَ فِي بَعْضِ أَزِقَّةِ بَنِي النَّجَّارِ، أَفَلَا تَدْخُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَدَخَلَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ حَيْسًا، فَأَكَلَ مِنْهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَنِيئًا لَكَ وَمَرِيئًا، لَقَدْ جِئْتَ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آتِيَكَ فَأُهَنِّئَكَ وَأُمَرِّئَكَ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَارَةَ أَنَّكَ أُعْطِيتَ نَهْرًا فِي الْجَنَّةِ يُدْعَى الْكَوْثَرَ، قَالَ:" أَجَلْ. وَعَرْصَتُهُ يَاقُوتٌ وَمَرْجَانٌ، وَزَبَرْجَدٌ وَلُؤْلُؤٌ". قَالَتْ: أُحِبُّ أَنْ تَصِفَ لِي حَوْضَكَ بِصِفَةٍ أَسْمَعُهَا مِنْكَ، قَالَ:" هُوَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ وَصَنْعَاءَ، فِيهِ أَبَارِيقُ مِثْلُ عَدَدِ النُّجُومِ، وَأَحَبُّ وَارِدِهَا عَلَيَّ قَوْمُكِ يَا بِنْتَ حَمْدٍ". - يَعْنِي الْأَنْصَارَ -. قُلْتُ: لَعَلَّهُ: يَا بِنْتَ قَهْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے، آپ نے انہیں (گھر میں) نہیں پایا، آپ نے ان کی اہلیہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا، اس خاتون کا تعلق بنو نجار سے تھا، اس خاتون نے بتایا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، وہ آپ کی طرف جانے کے لئے ہی نکلے تھے، ہو سکتا ہے بنو نجار کی کسی گلی میں ان کا آپ سے سامنا نہ ہو پایا ہو، یا رسول اللہ! آپ اندر کیوں نہیں تشریف لاتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، اس خاتون نے آپ کی خدمت میں ”حیس“ پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بہت، بہت مبارک ہو، آپ تشریف لے آئے ہیں، ورنہ میرا آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا اور آپ کو مبارکباد پیش کرنے کا ارادہ تھا، سیدنا ابوعمارہ رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) نے مجھے بتایا ہے کہ آپ کو جنت میں ایک نہر دی گئی ہے، جس کا نام کوثر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس کی زمین (یا اس کے کنارے کی زمین) یاقوت، مرجان، زبرجد اور موتیوں کی ہے، اس خاتون نے عرض کی: میری یہ خواہش ہے کہ آپ اپنے حوض کی صفت میرے سامنے یوں بیان کریں کہ میں وہ آپ سے سن لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایلہ اور صنعاء کے درمیانی فاصلے جتنا بڑا ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد جتنے ہیں اور وہاں آنے والوں میں، میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہے، اے بنت حمد! (راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اے انصار سے تعلق رکھنے والی خاتون!)۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید روایت کے درست الفاظ یہ ہیں: ”اے بنت قہد!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18459]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18459]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3486) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2959)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2960»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً