الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18460
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَإِنَّكُمْ وَارِدُونَ [ عَلَيَّ ] الْحَوْضَ، حَوْضِي عَرْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَبُصْرَى، وَفِيهِ عَدَدُ النُّجُومِ قِدْحَانٌ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، وَإِنِّي سَائِلُكُمْ حِينَ تَرِدُونَ عَلَيَّ عَنِ الثَّقَلَيْنِ، فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا: السَّبَبُ الْأَكْبَرُ كِتَابُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سَبَبٌ طَرَفُهُ بِيَدِ اللَّهِ، وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَاسْتَمْسِكُوا بِهِ، وَلَا تَضِلُّوا وَلَا تُبَدِّلُوا، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ; فَإِنَّهُ قَدْ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ: أَنَّهُمَا لَنْ يَنْقَضِيَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِمَا زَيْدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَنْمَاطِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْآخَرِ كَذَلِكَ غَيْرَ نَصْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَشَّاءِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے لوگو! میں تمہارا پیشرو ہوؤں گا اور تم حوض پر میرے پاس آؤ گے، میرا حوض اتنا بڑا ہے جتنا صنعاء اور بصریٰ کے درمیان فاصلہ ہے، اس کے پاس ستاروں کی تعداد میں چاندی اور سونے کے بنے ہوئے پیالے ہیں، جب تم میرے پاس آؤ گے تو میں تم سے دو چیزوں کے بارے میں دریافت کروں گا، تو تم لوگ اس بات کا دھیان رکھنا کہ میرے بعد تم ان دونوں کے بارے میں کیا کرتے ہو؟ بڑا سبب اللہ کی کتاب ہے جس کا ایک کنارہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک کنارہ تمہارے ہاتھ میں ہے، تو تم اس کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، تم گمراہ نہ ہونا اور تم تبدیلی نہ کرنا (اور دوسری چیز) میری عترت، میرے اہل بیت ہیں، کیونکہ علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے مجھے یہ بات بتائی ہے، یہ دونوں ختم نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ یہ دونوں حوض پر میرے پاس آ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے ان دونوں میں ایک راوی زید بن حسن انماطی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری کے بھی اسی طرح ہیں، صرف نصر بن عبدالرحمن وشاء کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18460]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2683)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2683، 3052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18461
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ يَتَبَاهَوْنَ: أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَصْحَابًا مِنْ أُمَّتِهِ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ يَوْمَئِذٍ أَكْثَرَهُمْ كُلِّهِمْ وَارِدَةً، وَإِنَّ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ قَائِمٌ عَلَى حَوْضٍ مَلْآنَ، مَعَهُ عَصًا يَدْعُو مَنْ عَرَفَ مِنْ أُمَّتِهِ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ سِيمَا يَعْرِفُهُمْ بِهَا نَبِيُّهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انبیاء کرام ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کریں گے کہ ان کی امت میں سے کس کے ساتھی زیادہ ہیں؟ تو مجھے یہ امید ہے کہ اس دن میرے ساتھی سب سے زیادہ ہوں گے، اور وہ سب (حوض پر میرے پاس) آئیں گے، اُس دن ان انبیاء کرام میں سے ہر ایک بھرے ہوئے حوض کے پاس کھڑا ہو گا، اس کے پاس عصا ہو گا، وہ اپنی امت کے جس فرد کو پہچانے گا اسے بلائے گا اور ہر امت کی مخصوص نشانی ہو گی، جس کے ذریعے ان کا نبی انہیں پہچان لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر سمری ہے جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ازدی کہتے ہیں: لوگ اس کے بارے میں کلام کرتے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18461]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7053)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2443»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18462
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، مَنْ وَرَدَ عَلَيَّ وَشَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا [ أَلَا ] ، لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُهُمْ بِعِرْفَانٍ، ثُمَّ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" لَيَرِدَنَّ". إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص میرے پاس آ جائے گا اور پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا، خبردار! میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے، جنہیں میں پہچانوں گا لیکن پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ آ جائے گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں ”لیردن“ (میرے پاس آئیں گے) سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18462]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5834)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6213، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2291، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5834»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18463
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِكُلٍّ فَارِطًا، وَإِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ وَشَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ، وَمَنْ لَمْ يَظْمَأْ دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ الزَّمَعِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ان (یعنی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی پیشرو ہو گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص حوض پر میرے پاس آ جائے گا اور پی لے گا اسے پیاس نہیں لگے گی اور جسے پیاس نہیں لگے گی وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن یعقوب زمعی کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18463]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5760)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6643، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2291، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18464
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَالُ رِجَالٍ يَقُولُونَ: إِنَّ رَحِمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَنْفَعُ قَوْمَهُ؟ بَلَى وَاللَّهِ، إِنَّ رَحِمِي مَوْصُولَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَإِنِّي يَا أَيُّهَا النَّاسُ، فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَإِذَا جِئْتُمْ، قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، وَقَالَ آخَرُ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، فَأَقُولُ: فَأَمَّا النِّسَبُ فَقَدْ عَرَفْتُهُ، وَلَكِنَّكُمْ أَحْدَثْتُمْ بَعْدِي وَارْتَدَدْتُمُ الْقَهْقَرَى". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ جو یہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داری اُن کی قوم کو نفع نہیں دے گی، جی ہاں! اللہ کی قسم! میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق، دنیا اور آخرت میں جڑا رہے گا اور اے لوگو! بیشک میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جب تم لوگ آؤ گے تو کوئی شخص یہ کہے گا: یا رسول اللہ! میں فلاں بن فلاں ہوں، کوئی دوسرا یہ کہے گا: میں فلاں بن فلاں ہوں، تو میں یہ کہوں گا: جہاں تک نسب کا تعلق ہے تو اس کو میں نے جان لیا ہے لیکن تم لوگوں نے میرے بعد نئی چیز پیدا کی اور اُلٹے قدموں پھر گئے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18464]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1238) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10754، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7041»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18465
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ، وَيُجَاءُ بِأَقْوَامٍ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، فَيُقَالُ: مَا زَالُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ، اتَّقُوا النَّارَ، اتَّقُوا الْحُدُودَ، فَإِذَا مِتُّ تَرَكْتُكُمْ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ". وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِنْدَهُمْ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص اس پر وارد ہو گا، وہ کامیاب ہو جائے گا، کچھ لوگوں کو لایا جائے گا، پھر انہیں پکڑ کر بائیں طرف لے جایا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! تو یہ کہا: جائے گا: یہ لوگ تمہارے بعد ایڑیوں کے بل مرتد ہو گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں ڈب سے (یعنی پہلو سے) پکڑتا ہوں، تم لوگ جہنم سے بچو! تم لوگ حدود (کی خلاف ورزی کرنے) سے بچو! جب میں مر جاؤں گا، تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا۔“۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان سب کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ان کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18465]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1536) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10953) اخرجه احمد فى المسند (2327)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2323، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3171، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2087، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18466
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا عَلَى الْحَوْضِ أَنْظُرُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ". قَالَ:" فَيُؤْخَذُ أُنَاسٌ مِنْ ذَوِيَّ فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي!". قَالَ:" فَيُقَالُ: وَمَا يُدْرِيكَ مَا عَمِلُوا بِعْدَكَ؟ مَا بَرِحُوا بَعْدَكَ يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ".
قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالْحَوْضُ مَسِيرَةُ شَهْرٍ، وَزَوَايَاهُ سَوَاءٌ، يَعْنِي: عَرْضُهُ مِثْلُ طُولِهِ، وَكِيزَانُهُ مِثْلُ نُجُومِ السَّمَاءِ، وَهُوَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ، وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض پر موجود ہوؤں گا اور اس بات کا جائزہ لوں گا کہ کون میرے پاس آتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے فاصلے پر کچھ لوگوں کو پکڑ لیا جائے گا (اور میرے پاس نہیں آنے دیا جائے گا) تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت میری امت! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے کہ تمہارے بعد انہوں نے کیا عمل کیا تھا؟ تمہارے بعد یہ مسلسل ایڑیوں کے بل پلٹتے رہے تھے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حوض (کی لمبائی) ایک ماہ کی مسافت جتنی ہے اور اس کے دونوں گوشے بھی اسی طرح ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی اس کی چوڑائی بھی اس کی لمبائی جتنی ہے۔ ”اور اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں اور وہ (یعنی اس کا مشروب) مشک سے زیادہ خوشبو والا، دودھ سے زیادہ سفید ہے، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18466]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3479) اخرجه احمد فى المسند (384/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14701»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18467
وَعَنْهُ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَإِذَا لَمْ تَرَوْنِي فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ قَدْرَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِقِرَبٍ وَآنِيَةٍ فَلَا يَطْعَمُونَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِي إِسْنَادِهِ الْمَرْفُوعِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَرَوَاهُ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" فَلَا يَطْعَمُونَ مِنْهُ شَيْئًا". بِرِجَالِ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.

ان (یعنی سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں تمہارے آگے تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جب تم مجھے نہیں دیکھو گے تو میں حوض پر ہوؤں گا، جس کی مقدار ”ایلہ“ سے لے کر ”مکہ“ تک کے درمیانی فاصلے جتنی ہے، عنقریب کچھ مرد اور عورتیں مشکیزے اور برتن لے کر آئیں گے، لیکن وہ اس (حوض) میں سے کچھ بھی نہیں پی سکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور موقوف روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ایک راوی ابن لہیعہ ہے انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ بھی نقل کیا ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ اس میں سے کچھ بھی نہیں پی سکیں گے۔“ یہ ”صحیح“ کے رجال سے منقول ہے، امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18467]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (345/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2238، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2302، وأخرجه سنن النسائي برقم: 150، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4306، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9037، 14309، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 6»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18468
وَعَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدُبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرِدُ عَلَيَّ قَوْمٌ مِمَّنْ كَانُوا مَعِي، فَإِذَا رَفَعُوا إِلَيَّ رُءُوسَهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: أَصْحَابِي! أَصْحَابِي! فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ میرے سامنے آئیں گے جو میرے ساتھ تھے، جب ان کے سر میرے سامنے آئیں گے تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میرے ساتھی، میرے ساتھی، تو کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18468]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18468]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6856)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18469
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنَ صَحِبَنِي [ وَرَآنِي حَتَّى إِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمْ اخْتَلَجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ أَصْحَابِي أَصْحَابِي ] فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهُ كَرِجَالِ أَحْمَدَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حوض پر میرے سامنے کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے اور انہوں نے مجھے دیکھا، یہاں تک کہ جب وہ میرے سامنے آئیں گے اور میں انہیں دیکھوں گا تو انہیں مجھ سے پہلے ہی روک لیا جائے گا، میں یہ ضرور کہوں گا: اے میرے پروردگار! میرے ساتھی، میرے ساتھی، تو یہ کہا: جائے گا: تم نہیں جانتے، تمہارے بعد انہوں نے کیا نیا کام کیا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال امام أحمد کے رجال کی مانند ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18469]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (48/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19981، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف