الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
حدیث نمبر: 18712
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَقُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ، فَاسْتَزَدْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ سَبْعِينَ أَلْفًا". قَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: فَرَأَيْتُ أَنَّ ذَلِكَ يَأْتِي عَلَى أَهْلِ الْقُرَى، وَيُصِيبُ مِنْ حَافَّاتٍ الْبَوَادِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِمَا الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ وَتَابِعِيُّهُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے ستر ہزار ایسے لوگ عطا کئے گئے ہیں جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، اُن کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے اور ان کے دل، ایک فرد کے دل کی مانند ہوں گے، میں نے اپنے پروردگار سے مزید مانگا تو اس نے مجھے ہر ایک کے ہمراہ مزید ستر ہزار عطا کر دیے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ چھوٹی بستیوں والوں اور ویرانوں میں بسنے والوں کو بھی شامل ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18712]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (112) اخرجه احمد فى المسند (22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18713
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رَبِّي أَعْطَانِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلَّا اسْتَزَدْتَهُ؟ قَالَ:" قَدِ اسْتَزَدْتُهُ فَأَعْطَانِي مَعَ كُلِّ رَجُلٍ سَبْعِينَ أَلْفًا". قَالَ عُمَرُ: فَهَلَّا اسْتَزَدْتَهُ؟ قَالَ:" قَدِ اسْتَزَدْتُهُ فَأَعْطَانِي هَكَذَا" وَفَرَّجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بَيْنَ يَدَيْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَبَسَطَ بَاعَيْهِ، وَحَثَا عَبْدُ اللَّهِ، وَقَالَ هِشَامٌ: وَهَذَا مِنَ اللَّهِ، لَا نَدْرِي مَا عَدَدُهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، [ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ] وَفِي أَسَانِيدِهِمُ الْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدٍ، وَمُوسَى بْنُ عُبَيْدٍ هَذَا هُوَ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَيْدٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلَّا سُلَيْمُ بْنُ عَمْرٍو النَّخَعِيُّ، وَلَيْسَ كَذَلِكَ، فَقَدْ رَوَى عَنْهُ هَذَا الْحَدِيثَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، وَبَاقِي إِسْنَادِهِ مُحْتَجٌّ بِهِمْ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے میری امت میں سے ستر ہزار ایسے لوگ مجھے عطا کیے ہیں، جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مزید کی دعا کیوں نہیں کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے مزید کی دعا کی، تو اس نے مجھے ہر ایک فرد کے ہمراہ ستر ہزار لوگ عطا کر دیے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے مزید کے بارے میں دعا کیوں نہیں کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اس سے مزید مانگا، تو اس نے مجھے اس طرح عطا کیا۔ یہاں عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی نے اپنے آگے کشادگی کی، اور عبداللہ نے یہ کہا: ہے: انہوں نے اپنے دونوں بازو پھیلا دیئے اور عبداللہ نے لپ بنایا (یعنی دونوں ہتھیلیاں جوڑ لیں) ہشام نے یہ کہا: ہے: یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس کی تعداد کا پتہ نہیں چل سکتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، ان کی اسانید میں یہ بات مذکور ہے: یہ قاسم بن مہران کے حوالے سے موسیٰ بن عبید سے منقول ہے اور موسیٰ بن عبید نامی یہ راوی، خالد بن عبداللہ بن اسید کا غلام ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الشقات میں کیا ہے اور قاسم بن مہران کا ذکر امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اس کے حوالے سے صرف سلیم بن عمرو نخعی نے روایات نقل کی ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے، کیونکہ ہشام بن حسان نے اس سے یہ حدیث روایت کی ہے، اس کی سند کے بقیہ رجال سے صحیح میں استدلال کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18713]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3546) اخرجه احمد فى المسند (170)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1708»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 18714
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَقَفَ الْعِبَادُ لِلْحِسَابِ جَاءَ قَوْمٌ وَاضِعِي سُيُوفِهِمْ عَلَى رِقَابِهِمْ تَقْطُرُ دَمًا، فَازْدَحَمُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَقِيلَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: الشُّهَدَاءُ كَانُوا أَحْيَاءً مُرْزَقِينَ، ثُمَّ نَادَى مُنَادٍ: لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ [ الْجَنَّةَ، ثُمَّ نَادَى الثَّالِثَةَ: لِيَقُمْ مَنْ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ، قَالَ: وَمَنْ ذَا الَّذِي أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ فَلْيَدْخُلِ ] الْجَنَّةَ، فَقَامَ كَذَا وَكَذَا أَلْفًا فَدَخَلُوهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ يَسِيرٍ فِي بَعْضِهِمْ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حُذَيْفَةَ وَغَيْرِهِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْمَنَاقِبِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بندے حساب کے لئے کھڑے ہوں گے تو کچھ لوگ آئیں گے، جنہوں نے اپنی گردنوں پر تلواریں رکھی ہوئی ہوں گی اُن کے خون کے قطرے گر رہے ہوں گے، وہ جنت کے دروازے پر ہجوم کریں گے، دریافت کیا جائے گا: یہ کون ہیں؟ تو بتایا جائے گا: یہ شہداء ہیں، جو زندہ تھے اور جنہیں رزق دیا جاتا تھا، پھر ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: وہ شخص کھڑا ہو جائے، جس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جنت میں داخل ہو جائے، پھر وہ تیسری مرتبہ پکار کر یہ کہے گا: وہ شخص کھڑا ہو جائے، جس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے اور وہ جنت میں داخل ہو جائے، وہ کہے گا: جو کوئی بھی ایسا ہے جس کا اجر اللہ کے ذمہ ہو، وہ جنت میں داخل ہو جائے، تو اتنے ہزار ہزار لوگ کھڑے ہو جائیں گے اور وہ حساب کے بغیر اس میں داخل ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہوا اور دیگر حضرات کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو کتاب المناقب کے آخر میں، اس امت کی فضیلت سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18714]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن