سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ: تَنْقِيَةِ الصَّحْفَةِ
باب: کھانے کے بعد پلیٹ صاف کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3271
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْبَرَّاءُ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَاصِمٍ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ، فَقَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ فَلَحِسَهَا، اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ".
ام عاصم بیان کرتی ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام نبیشہ رضی اللہ عنہ آئے، اس وقت ہم ایک بڑے پیالے میں کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”جو شخص کسی بڑے پیالے میں کھاتا ہے پھر چاٹ کر صاف کرتا ہے، اس کے لیے یہ پیالہ استغفار کرتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3271]
حضرت ام عاصم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ حضرت نبیثہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ہمارے ہاں تشریف لائے جبکہ ہم ایک پیالے میں کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پیالے میں کھانا کھائے، پھر اس (پیالے) کو چاٹ لے تو پیالہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأطعمة 11 (1804)، (تحفة الأشراف: 11588)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/76)، سنن الدارمی/الأطمة 7 (2070) (ضعیف)» (سند میں ام عاصم مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
[3271۔3272] إسناده ضعيف
ترمذي (1804)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 493
[3271۔3272] إسناده ضعيف
ترمذي (1804)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 493
حدیث نمبر: 3272
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ ، وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ , قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ أَبُو الْيَمَانِ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ يُقَالُ لَهُ: نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ لَنَا، فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَهَا، اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ".
معلی بن راشد ابوالیمان بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے میری دادی نے ہذیل کے نبیشہ الخیر نامی شخص سے نقل کیا کہ ایک بار جب ہم اپنے ایک بڑے پیالے میں کھا رہے تھے نبیشہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص کسی پیالے میں کھائے، اور اسے چاٹ کر صاف کر لے تو یہ پیالہ اس کے لیے استغفار کرے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3272]
حضرت ابو الیمان معلیٰ بن راشد رضی اللہ عنہ اپنی دادی (ام عاصم) رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے قبیلہ ہذیل کے ایک صاحب حضرت نبیثہ الخیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم ایک پیالے میں کھانا کھا رہے تھے کہ نبیثہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔“ انہوں نے کہا: ”ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ”جو شخص پیالے میں کھانا کھا کر اسے چاٹتا ہے، پیالہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3272]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أنظر ما قبلہ (ضعیف)» (سند میں ام عاصم مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
۔3272] إسناده ضعيف
ترمذي (1804)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 493
۔3272] إسناده ضعيف
ترمذي (1804)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 493