كتاب الافتتاح کتاب: نماز شروع کرنے کے مسائل و احکام 47. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن فجر میں قرأت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن فجر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «الم تنزیل» (سورۃ الم سجدہ) اور «ھل أتی» (سورۃ الدہر) پڑھتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 10 (891)، سجود القرآن 2 (1068)، صحیح مسلم/الجمعة 17 (880)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 6 (823)، (تحفة الأشراف: 13647)، مسند احمد 2/430، 472، سنن الدارمی/الصلاة 192 (1583) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ جمعہ کو نماز فجر میں ان دونوں سورتوں کا پڑھنا مستحب ہے «کان یقرأ» کے صیغے سے اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مواظبت کا پتہ چلتا ہے، بلکہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں جس کی تخریج طبرانی نے کی ہے اس پر آپ کی مداومت کی تصریح آئی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر میں «تنزیل سجدہ» (سورۃ السجدہ) اور «ھل أتی علی الإنسان» (سورۃ دھر) پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 17 (879)، سنن ابی داود/الصلاة 218 (1074، 1075)، سنن الترمذی/الصلاة 258 (520)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 6 (821)، (تحفة الأشراف: 5613)، مسند احمد 1/6 22، 307، 316، 328، 334، 340، 354، 361، ویأتی عند المؤلف في الجمعة 38 (برقم: 1422) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|