🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

324. (بَابُ حُبِّ خَالِدٍ لِلْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ)
(سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی اللہ کی راہ میں جہاد سے محبت کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1476
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: "مَا لَيْلَةٌ تُهْدَى إِلَيَّ فِيهَا عَرُوسٌ أَنَا لَهَا مُحِبٌّ أَوْ أُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ، بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةٍ الْجَلِيدِ فِي سَرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ".
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے وہ رات جس میں ایسی دلہن رخصت کر کے میرے پاس لائی جائے جس سے میں محبت کرتا ہوں، یا مجھے اس میں بیٹے کی بشارت دی جائے، اس کڑاکے کی سردی اور برف باری والی رات سے زیادہ محبوب نہیں ہے جو مہاجرین کے کسی لشکر میں گزرے اور جس کی صبح میں دشمن پر حملہ آور ہونے والا ہوں۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَحِمَهُ اللَّهُ/حدیث: 1476]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . يحيى بن زكريا هو ابن أبي زائدة . .» ‏‏‏‏
«المصنف لابن ابي شيبة: 214/4؛ مسند ابي يعليٰ: 141/13»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1477
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَقُولُ "لَقَدْ مَنَعَنِي كَثِيرًا مِنَ الْقِرَاءَةِ". قَالَ ابْنُ نُمَيْرٌ: مِنَ الْقُرْآنِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً مجھے کثرت سے تلاوت کرنے سے (ایک مصروفیت نے) روکے رکھا۔“
ابن نمیر رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ (سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا): ”اللہ کی راہ میں جہاد نے مجھے قرآن (کی کثرتِ تلاوت) سے روکے رکھا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَحِمَهُ اللَّهُ/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«المصنف لابن ابي شيبة: 214/4؛ مسند ابي يعليٰ: 143/13»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں