الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
حدیث نمبر: 799
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مررتُ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وفي إزَارِي استرخاءٌ، فَقَالَ: «يَا عَبدَ اللهِ، ارْفَعْ إزَارَكَ» فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ، فَمَا زِلْتُ أتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ القَوْم: إِلَى أينَ؟ فَقَالَ: إِلَى أنْصَافِ السَّاقَيْنِ. رواه مسلم.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند کچھ ڈھیلا (لٹکا ہوا) تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اسے اونچا کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور (اونچا) کرو۔“ تو میں نے اور اونچا کر لیا، چنانچہ اس کے بعد سے میں ہمیشہ اس (حد) کا خیال رکھتا ہوں۔ لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: کہاں تک؟ انہوں نے کہا: آدھی پنڈلیوں تک۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 799]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 148 (2086) (47).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 800
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ القِيَامَةِ» فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ النِّسَاءُ بذُيُولِهِنَّ؟ قَالَ: «يُرْخِينَ شِبْرًا» قالت: إِذًا تَنْكَشِفُ أقْدَامُهُنَّ. قَالَ: «فَيرخِينَهُ ذِرَاعًا لاَ يَزِدْنَ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: پھر عورتیں اپنے دامنوں کا کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں۔“ انہوں نے کہا: تب تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایک ہاتھ لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 800]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب اللّبَاس/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4085) بشطره الأول، والترمذي (1731).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4085)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5784)
مشكوة المصابيح (4332)
مشكوة المصابيح (4332)