🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
273. مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ
جس نے کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کی تو اس کے لیے اس (مصیبت زدہ) کے برابر اجر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 381
381 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّوَّافُ نا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَلَّبِ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ، نا زَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا أَبِي، نا أَبُو الْحَارِثِ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ حدیث محمد بن سوقہ سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریقے سے بھی اسی طرح مروی ہے۔۔۔۔۔۔ اور اسی طرح یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، زید بن محمد بن زید الواسطی کی توثیق نہیں ملی اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
274. مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ
جس نے کسی روزہ دار کو افطاری کرائی اس کے لیے اس (روزہ دار) کے برابر اجر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 382
382 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَغْدَادِيُّ ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، بِبَغْدَادَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ»
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی روزہ دار کو افطاری کرائی اس کے لیے اس (روزہ دار) کے برابر اجر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ترمذي: 807، وابن ماجه: 1746، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2509، والطبراني فى «الصغير» برقم: 836، والحميدي فى «مسنده» برقم: 837، والمعجم الاوسط: 1048»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں روزہ افطار کرانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ روزہ افطار کرانے والے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں اتنا ہی اجر وثواب ہے جتنا روزہ افطار کرنے والے کے لیے ہے اور دونوں میں سے کسی کے اجر وثواب میں کمی نہ ہوگی جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کرایا اسے اس (روزے دار) کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ [ابن ماجه: 746صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
275. مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي رَفَقَ اللَّهُ بِهِ
جس نے میری امت پر نرمی کی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 383
383 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَيَّانَ الْهَمْدَانِيُّ كُوفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي رَفَقَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ شَقَّ عَلَى أُمَّتِي شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری امت پر نرمی کی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی فرمائے اور جس نے میری امت پر سختی کی اللہ تعالیٰ اس پر سختی فرمائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 383]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 62/8، والزهد لهناد: 1283، وابن الاعرابي: 1038»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر کس قدر شفیق اور مہربان تھے اور آپ کو اپنی امت کا کتنا خیال تھا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ﴾ (التوبة: 128)
”بلاشبہ تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول تشریف لا چکا ہے تمہارا مشقت میں پڑنا اس پر گراں گزرتا ہے، وہ (تمہاری فلاح کا) بڑا ہی خواہش مند ہے مومنوں کے ساتھ بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔“
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آپ کا امت سے اور امت کا آپ سے جو تعلق ہے وہ عام انسانی تعلق سے کہیں بڑھ کر ہے۔ امت کا مشقت میں پڑنا آپ پر نہایت گراں گزرتا تھا، چنانچہ آپ نے اس حاکم وامیر کے لیے دعا فرمائی جو آپ کی امت کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ اس کے ساتھ بھی دنیا و آخرت میں نرمی کا برتاؤ کرے، لیکن جو حاکم و امیر آپ کی امت پر بے جاسختی کرتا ہے، اس کے لیے بددعا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر سختی کرے جس طرح اس نے میری امت کو مشقت میں ڈالا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
276. مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ
جس نے کسی مریض کی عیادت کی وہ ہمیشہ خرفہ جنت میں رہتاہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 384
384 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا عَاصِمٌ، هُوَ الْأَحْوَلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثَ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا خُرْفَةُ الْجَنَّةِ؟، قَالَ: «جَنَاهَا»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی وہ ہمیشہ خرفہ جنت میں رہتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! خرفہ جنت کیا ہے؟ فرمایا: ”اس کے میوہجات۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 2568، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2957، والترمذي فى «جامعه» برقم: 967، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22806، والبزار فى «مسنده» برقم: 4184»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
385 - وأنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ الْمُفَسِّرِ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، نا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ , عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی وہ ہمیشہ خرفہ جنت میں رہتا ہے حتیٰ کہ واپس لوٹ آئے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 2568، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2957، والترمذي فى «جامعه» برقم: 967، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22806، والبزار فى «مسنده» برقم: 4184»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں مریض کی عیادت کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے کہ بندہ جب تک کسی مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے اس کے پاس بیٹھا رہتا ہے تو گویا وہ اتنی دیر جنت کے میوہ جات میں بیٹھا رہتا ہے یعنی اس پر مسلسل ثواب اور اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا رہا ہے۔ حدیث مبارک میں ہے ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی اس نے رحمت الہی میں غوطہ لگا دیا یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس بیٹھ گیا تو (گویا) اس نے رحمت میں مستقل جگہ بنالی۔“ [الادب المفرد: 522صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
277. مَنْ دَعَا عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ فَقَدِ انْتَصَرَ
جس نے اپنے ظالم پر بد دعا کی تو بے شک اس نے (اپنے ظلم کا) بدلہ لے لیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 386
386 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّاهِدُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَالْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَعَا عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ فَقَدِ انْتَصَرَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اپنے ظالم پر بددعا کی تو بے شک اس نے (اپنے ظلم کا) بدلہ لے لیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 3552، وابن ابي شيبة: 30192، وابويعلي: 4454» ابوحمزہ ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 387
387 - وأنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ، أَيْضًا، أنا يَعْقُوبُ بْنُ الْمُبَارَكِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَعَا عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ فَقَدِ انْتَصَرَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے ظالم پر بددعا کی تو بے شک اس نے (اپنے اوپر ہونے والے ظلم) کا بدلہ لے لیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 387]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 3552، وابن ابي شيبة: 30192، وابويعلي: 4454» ابوحمزہ ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 388
388 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَاذَ بْنِ مِهْرَانَ، إِمْلَاءً، سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمَدِينِيُّ، نا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْخُرَاسَانِيُّ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَعَا عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ فَقَدِ انْتَصَرَ مِنْهُ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے ظالم پر بددعا کی تو بے شک اس نے (اپنے ظلم کا) بدلہ لے لیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 388]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 3552، وابن ابي شيبة: 30192، وابويعلي: 4454» ابوحمزہ ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
278. مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ فَقَدْ أَجْرَمَ
جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلا تو بے شک اس نے بھی جرم کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 389
389 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ السَّكُونِيُّ، عَنْ جُنَادَةَ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ فَقَدْ أَجْرَمَ، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى {إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ} [السجدة: 22] "
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلا تو بے شک اس نے بھی جرم کیا۔“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔» [مسند الشهاب/حدیث: 389]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 112، جز 20» عبد العزيز بن عبید الله ضعيف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
279. مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ
جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 390
390 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مِسْوَرٍ ثنا مِقْدَامٌ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جَبَلَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي طَاوُسٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»
طاؤس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 390]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے طاؤس تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے۔“ [أبو داؤد: 4031، حسن]

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں