🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
280. مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَكَفَّلَ اللَّهُ بِرِزْقِهِ
جو شخص علم حاصل کرتا ہے اللہ اس کے رزق کا کفیل بن جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 391
391 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُرَاسَانِيُّ، أنا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نُعَيْمٍ بِبَغْدَادَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ هِشَامٍ السِّمْسَارُ، ثنا أَبِي، ثنا يُونُسُ بْنُ عَطَاءٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ , عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَكَفَّلَ اللَّهُ بِرِزْقِهِ»
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص علم حاصل کرتا ہے اللہ اس کے رزق کا کفیل بن جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه تاريخ مدينة السلام: 4/ 297، وتاريخ دمشق: 41/ 232» یونس بن عطا سخت مجروح ہے اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
281. مَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ
جسے اس کے علم نے نفع نہ دیا اسے اس کا جہل نقصان دے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 392
392 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو رَبِيعَةَ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ، اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ فَإِذَا لَمْ يَنْهَكَ فَلَسْتَ تَقْرَؤُهُ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس کے علم نے نفع نہ دیا اسے اس کا جہل نقصان دے گا۔ قرآن پڑھ، وہ تجھے روکے گا، اگر اس نے تجھے نہ روکا تو (گویا) تو نے اسے پڑھا ہی نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، عبدالعزیز بن عبید اللہ ضعیف اور ابوربیعہ فہد بن عوف متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
282. مَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ
جسے اس کے عمل نے پیچھے کر دیا اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 393
393 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَاذَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الْإِمَامِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا زَائِدَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ» وَفِي حَدِيثِ ابْنِ جَامِعٍ: «لَا يُسْرِعُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس کے عمل نے پیچھے کر دیا اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکتا۔“ اور ابن جامع کی حدیث میں «لم يسرع» کے بجائے «لا يسرع» کے الفاظ ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 2699، وابن ماجه: 225، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 534، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3460، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1425، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7545، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 178»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
394 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أنا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سِنَانٍ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْإِمَامُ، بِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ رَجُلٍ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ بِهِ عِلْمًا إِلَّا سَلَكَ اللَّهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ»
محمد بن جعفر اپنی سند کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلا اللہ اسے جنت کے راستے پر چلائے گا۔ اور جسے اس کے علم نے پیچھے کر دیا اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکتا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: إسناده حسن،
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جس شخص کو روز قیامت اس کے برے اعمال نے پیچھے کر دیا یعنی جنت سے محروم کر دیا اس کا حسب و نسب اس کے کسی کام نہیں آئے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں فوز و فلاح کا دار و مدار ایمان اور عمل صالح پر ہے جس کے پاس یہ دو چیزیں ہیں وہ کامیاب ہے اور جو ان سے محروم ہے وہ نا کام ہے خواہ وہ کتنے ہی اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتا ہو۔ اس سلسلے میں نوح علیہ السلام کی بیوی اور ان کے بیٹے، لوط علیہ السلام کی بیوی، ابراہیم علیہ السلام کے والد اور ابوجہل و ابولہب کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ یہ سب لوگ نسبی طور پر نبیوں کے بہت قریب تھے لیکن ایمان اور عمل صالح نہ ہونے کی وجہ سے اخروی کامیابی سے محروم رہے۔ ان کے بر عکس فرعون کی بیوی اور اسی طرح سیدنا بلال حبشی، سلمان فارسی، سیدنا صہیب رومی رضی اللہ عنہ جیسے لوگ نبیوں کے ساتھ نسبی یا خاندانی تعلق نہ ہونے کے باوجود کامیاب ہو گئے اس لیے کہ ان کے پاس ایمان اور عمل صالح کی دولت تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی برادری کے سامنے صاف اعلان فرما دیا تھا، چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ (الشعراء: 214) ”اور اپنے قریبی رشتے داروں کو ڈرا ئیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قریش کی جماعت! اپنی جانوں کو اللہ کے ہاتھ بیج ڈالو، میں اللہ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہیں آوں گا، اے بنی عبد المطلب! میں اللہ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہیں آوں گا۔ اے عباس بن عبد المطلب! میں اللہ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہیں آؤں گا۔ اے رسول اللہ کی پھوپھی صفیہ! میں اللہ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہیں آؤں گا۔ اے رسول اللہ کی بیٹی (سیدہ)فاطمہ (رضی اللہ عنہا)! تم مجھے سے جس قدر چاہو (دنیا کا مال) مانگ لو میں اللہ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہیں آوں گا۔“ [مسلم: 206]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
283. مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ
جسے قاضی بنایا گیا حقیقت میں اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 395
395 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ النَّحَّاسِ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ» هَذَا الْحَدِيثُ فِي فَوَائِدِ ابْنِ الْأَعْرَابِيِّ، وَفِيهِ: «فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ» وَهُوَ فِي حَدِيثِ الزَّعْفَرَانِيِّ بِحَذْفٍ فَقَدْ، وَرَأَيْتُهُ فِي مُعْجَمِ شُيُوخِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ فَذَكَرَ فِيهِ فَقَدْ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے قاضی بنایا گیا حقیقتاً اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔“ یہ حدیث فوائد ابن الاعرابی میں بھی ہے اور اس میں ہے: ”پس حقیقتاً اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔“ اور زعفرانی کی حدیث میں یہ لفظ ”فقد“ (حقیقتاً) کے بغیر ہے۔ اور میں نے اسے سفیان ثوری کے شیوخ کی معجم میں عمارہ بن غزیہ عن سعید المقبری عن ابی ہریرہ کی سند سے دیکھا ہے، انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے اور اس میں ”فقد“ (حقیقتاً) کا لفظ موجود ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،وأخرجه المعجم الصغير: 491، و أبو داود: 3572، وابن ماجه: 2308، وبزار: 8473»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 396
396 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ وَلِيَ الْقَضَاءَ فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عہدہ قضاء پر فائز ہوا حقیقتاً اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 3571، وترمذي: 1325، وابويعلي: 5866»
وضاحت: تشریح: -
”جسے عہدہ قضا دیا گیا گویا اسے چھری کے بغیر ذبح کر دیا گیا۔“ چھری کے ساتھ ذبح کرنے سے مذبوح کو اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی چھری کے بغیر ذبح کرنے سے ہوتی ہے۔ اس حدیث میں دراصل قاضی اور جج بننے کی خواہش سے بچانا مقصود ہے، کیونکہ جو شخص قاضی بنا، اس نے اپنی جان اور اپنے دین وایمان کو خطرے میں ڈال دیا کہ اگر فیصلہ صحیح کرے تو دنیا والے ناراض ہو کر اس کے درپے ہوں گے اور اگر غلط کرے تو اخروی عذاب ہے لہٰذا جو شخص قاضی بنتا ہے یا عہدہ قضا کی خواہش رکھتا ہے وہ اپنی جان اور دین کو ہلاکت میں ڈال رہا ہے گویا خود کو چھری کے بغیر ہی ذبح کرنے کے لیے پیش کر

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
284. مَنْ حَمَلَ سِلْعَتَهُ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْكِبْرِ
جس شخص نے اپنا بوجھ خود اٹھایا بے شک وہ تکبر سے بری ہو گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 397
397 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفَرَجِ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ عِيسَى الصَّفَّارُ، بِسَامَرَّاءَ، ثنا أَبِي، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَمَلَ سِلْعَتَهُ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْكِبْرِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنا بوجھ خود اٹھایا بے شک وہ تکبر سے بری ہو گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 397]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه تاريخ اصبهان: 1/ 2020» ۔ مسلم بن عیسی الصفار متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
285. مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ
جس شخص نے اس دین میں سخت راہ اختیار کی تو یہ (دین) اس پر غالب آ جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
398 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ بُرَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ»
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس دین میں سخت راہ اختیار کی تو یہ (دین) اس پر غالب آ جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 422/3، وطيالسي: 847، وابن الاعرابي: 22»
وضاحت: تشریح: -
تمام امور میں میانہ روی ہی اختیار کرنی چاہیے کیونکہ عمل وہی بہتر ہے جس پر ہمیشگی ہو سکے اگر چہ وہ مقدار میں کم ہی ہو۔ مذکورہ حدیث میں اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ دین میں سخت راہ اختیار کرنے والا، آسان کو چھوڑ کر مشکل پر چلنے والا، اور شرعی رخصت کی جگہ عزیمت کو اپنانے والا، بالاخر مغلوب ہو جائے گا اور تھوڑے ہی عرصے بعد اپنے وظیفے میں کوتاہی شروع کر دے گا، لہٰذا دین پر اپنی طاقت اور قوت کے مطابق چلو تا کہ عمر بھر نباہ ہو سکے اور اپنے اوپر سختی نہ کرو کہ تھک جاؤ گے، یا اکتا جاؤ گے، عاجز آ جاؤ گے کیونکہ کسی بھی چیز پر جب اس کی استطاعت سے بڑھ کر بوجھ ڈالا جائے تو وہ عاجز آ جاتی ہے۔ غور کریں کہ اگر کوئی یہ سوچے کہ میں صائم الدھر اور قائم اللیل بنوں گا، تجرد کی زندگی گزاروں گا، تو وہ کب تک نباہ کر سکے گا؟ مسلسل صیام و قیام کی وجہ سے اس کے اندر کمزوری بڑھتی جائے گی اور وہ اس عمل کو نباہ نہیں سکے گا۔
لہٰذا اپنی قوت و طاقت کے مطابق چلنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ٰ بھی بار بار اسی بات کا اعلان فرما رہا ہے کہ:
﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرة: 286)
”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں ٹھہراتا۔“
فرائض جتنے بھی ہیں وہ سب انسان کی قوت و طاقت کے دائرے میں ہیں، اسی طرح حرام کردہ چیزوں کا معاملہ ہے، لہٰذا ان پر عمل کے سلسلے میں سختی ہی برتی جائے گی، فرائض پر پابندی سے عمل کیا جائے گا اور منہیات سے بہر صورت بیچا جائے گا، لیکن جن امور میں اختیار ور خصت دی گئی ہے ان پر عمل میں سخت راہ اپنا نا کسی بھی صورت مستحن نہیں۔ حدیث کا پس منظر ملاحظہ کیجیے:
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں گھر سے نکل کر قضائے حاجت کے لیے جا رہا تھا اچانک میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی جارہے ہیں، میں نے گمان کیا کہ آپ قضائے حا جت کے لیے جا رہے ہیں چنانچہ میں نے آپ سے دور ہٹنا شروع کردیا میں اس طرح کررہا تھا کہ آپ نے مجھے دیکھ لیا اور پھر اشارہ کر کے مجھے اپنے پاس بلا لیا، میں آپ کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑا پھر ہم اکٹھے چلنے لگے پھرا چانک ہم نے اپنے سامنے ایک آدمی دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا اور بکثرت رکوع و سجود کر رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کیا یہ دکھلاوا کر رہا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی جانتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور اپنے سامنے دونوں ہاتھوں سے تین بار اشارہ کیا آپ اپنے ہاتھ بلند کر لیتے اور پھر انہیں نیچے کرتے اور فرمایا: ”درمیانی راہ اختیار کرو، اعتدال والی راہ اپناؤ، تمہیں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے کیونکہ جس شخص نے بھی اس دین میں سختی اختیار کی تو یہ دین اس پر غالب آ جائے گا۔“ [ابن خزيمه: 179، صحيح]
اسی سے ملتی جلتی ایک اور حدیث ملاحظہ کیجیے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہے شک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرے گا تو یہ دین اس پر غالب آ جائے گا اور تم اپنے عمل کو درست رکھو اور جہاں تک ممکن ہو، میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ، اور صبح و شام اور کسی قدررات میں (عبادت کے ذریعے) بارد حاصل کرو۔“ [بخاري: 39]
جس طرح شرعی رخصت کو چھوڑ کر عزیمت کو اپنانا تشدد ہے، اسی طرح اصل دین کو چھوڑ کر بدعات اور رسومات، کو اپنانا بھی تشدد ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
286. مَنْ كَذَّبَ بِالشَّفَاعَةِ لَمْ يَنَلْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
جس شخص نے شفاعت کو چھٹلایا وہ روز قیامت اسے حاصل نہ کرسکے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 399
399 - أَخْبَرَنَا الْخَطِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ الْمُحَارِبِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَذَّبَ بِالشَّفَاعَةِ لَمْ يَنَلْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے شفاعت کو جھٹلایا وہ روز قیامت اسے حاصل نہ کر سکے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 399]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف جدا، سلیمان بن عمرو کذا ب ہے اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
287. مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ
جس شخص کو اس کی نیکی خوش کر دے اور برائی رنجیدہ کر دے وہ مومن ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 400
400 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ أبنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: ثنا أَبُو مَرْوَانَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيَّ قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ، وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اس کی نیکی خوش کر دے اور برائی رنجیدہ کر دے وہ مؤمن ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حسین بن محمد بن ضحاک کی توثیق نہیں ملی۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں