مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
261. مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ
جس نے ہمارے اس حکم (دین) میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے
حدیث نمبر: 361
361 - وَأَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَأْمُونٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الدَّارِيُّ، نا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
ابراہیم بن سعد نے اپنی سند کے ساتھ اسی کی مثل حدیث بیان کی ہے۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 361]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 2697، ومسلم: 1718، وأبو داود: 4606، وابن ماجه: 14، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25088»
وضاحت: تشریح: -
یہ حدیث مختلف الفاظ سے مروی ہے۔ مثلا:
➊ ”جس نے ہمارے اس حکم میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے۔“ [بخاري: 2697]
➋ ”جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے۔“ [شرح السنته: 103وسنده حسن]
➌ ”جس نے کوئی ایسا کام کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تھا تو وہ مردود ہے۔“ [المخلصيات لابي الطاهر: 439وسنده حسن]
➍ ”جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تھا تو وہ مردود ہے۔“ [مسلم: 1718]
ان جملہ مرویات سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ دین اسلام میں بدعات کی گنجائش قطعاً نہیں۔ یہ دین مکمل ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے ہم پر اپنی نعمت پوری فرما دی ہے اور ہمارے لیے دین اسلام کو پسند فرمایا ہے۔ اس دین میں کوئی کمی باقی نہیں چھوڑی کہ جسے بعد والے آکر پورا کریں لہٰذا جو شخص دین کے نام پر کوئی ایسا کام کرے جس کی ادلہ شرعیہ میں کوئی دلیل نہ ہو تو وہ کام مردود ہے ثواب کے بجائے عذاب ہے اور ایسا کرنے والا بدعتی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
262. مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ
جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو) پہنچ گیا، یا (حق کے) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی یا (خطا کے) قریب ہو گیا
حدیث نمبر: 362
362 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مَنْصُورُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَنْمَاطِيُّ نا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الْكُوفِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْفَيَّاضِ، ثنا أَشْهَبُ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ»
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو) پہنچ گیا، یا (حق کے) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی یا (خطا کے) قریب ہو گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 858، جز: 17» ۔ ابن لہیعہ مدلس ومختلط ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 363
363 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ جَابِرٍ أنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ حَبِيبٍ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو بْنِ السَّرْحِ، أنا أَشْهَبُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ، أَوْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو) پہنچ گیا، یا (حق کے) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی، یا (خطا کے) قریب ہو گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الكامل لابن عدى: 25/5» ۔ ابن لہیعہ مدلس ومختلط ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
263. مَنْ يَزْرَعْ خَيْرًا يَحْصُدْ رَغْبَةً، وَمَنْ يَزْرَعْ شَرًّا يَحْصُدْ نَدَامَةً
جوشخص نیکی بوئے گا وہ رغبت کی فصل کاٹے گا اور جو برائی بوئے گا وہ ندامت کی فصل کاٹے گا
حدیث نمبر: 364
364 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ خُرَّزَاذَ ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَيْفٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يَزْرَعْ خَيْرًا يَحْصُدْ رَغْبَةً، وَمَنْ يَزْرَعْ شَرًّا يَحْصُدْ نَدَامَةً»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نیکی بوئے گا وہ رغبت کی فصل کاٹے گا اور جو برائی بوئے گا وہ ندامت کی فصل کاٹے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 364]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 10096» حارث الاعور اور عبدالعزیز بن حصین الترجمانی سخت ضعیف ہیں، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 365
365 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الْفَارِسِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، ثنا ابْنُ نَاجِيَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْبُهْلُولِ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يَزْرَعْ خَيْرًا يَحْصُدْ رَغْبَةً، وَمَنْ يَزْرَعْ شَرًّا يَحْصُدْ نَدَامَةً»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نیکی بوئے گا وہ رغبت کی فصل کاٹے گا اور جو برائی بوئے گا وہ ندامت کی فصل کاٹے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 10096» حارث الاعور اور عبدالعزیز بن حصین الترجمانی سخت ضعیف ہیں، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
وضاحت: فائده: -
امام سفیان بن عیبینہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”جو شخص نیکی بوئے گا وہ رشک کی فصل کاٹے گا اور جو برائی کے بوئے گا وہ ندامت کی فصل کاٹے گا، تم عمل برے کرو اور امید رکھو کہ نیک بدلہ پاؤ گے؟ (ممکن ہی نہیں) ہاں (بالکل اسی طرح ممکن نہیں) جس طرح خاردار درخت سے انگور حاصل کرنا۔“ [العلل ومعرفته الرجال ل أحمد بن حنبل: 2261، وسنده صحيح]

264. مَنْ أَيْقَنَ بِالْخَلَفِ جَادَ بِالْعَطِيَّةِ
جسے اپنے بعد اچھائی کا یقین ہو وہ عطیہ کرے
حدیث نمبر: 366
366 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ثنا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے ایک لمبی حدیث میں اس بات کا بھی ذکر کیا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 32۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
265. مَنْ أَحَبِّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَقْوَى النَّاسِ فَلْيَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدَيِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ
جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ طاقت ور ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ پر بھروسا ر کھے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی اور مالدار ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ کرے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے
حدیث نمبر: 367
367 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ فِرَاسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ: «وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَقْوَى النَّاسِ فَلْيَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ»
محمد بن کعب سے مروی ہے کہ انہوں نے عمر بن عبدالعزیز سے کہا کہ ہمیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبی حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ طاقت ور ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ پر بھروسا رکھے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی اور مالدار ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ کرے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 367]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 4/ 270» ۔ ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 368
368 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصٍ الْوَصْنِيُّ ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ، رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ رکھے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 368]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حاكم: 4/ 270» ۔ ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
266. مَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَرَكَهُ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ
جس شخص نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اسے ترک کر دیا، اس کے لیے ایک نیکی ہے
حدیث نمبر: 369
369 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَبُو الْفَضْلِ يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُمَوِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَرَكَهُ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ عَمِلَهُ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْهُ غُفِرَ لَهُ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اسے ترک کر دیا، اس کے لیے ایک نیکی ہے۔ اور جس نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اس پر عمل کر لیا پھر اللہ سے اس کی معافی مانگ لی تو اسے بخش دیا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ابن لہیعہ مدلس ومختلط راوی ہے»
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالیٰ ٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں پھر انہیں بیان بھی فرما دیا ہے۔ پس جس شخص نے کسی نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تو اللہ اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے اور جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ اس کے لیے دس سے لے کر سات سو نیکیاں بلکہ اس سے بھی زیادہ لکھ دیتا ہے۔ اور جس نے کسی برائی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل کر سکا تو اللہ اپنے پاس اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر اس نے برائی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ اس کی ایک برائی لکھ دیتا ہے۔ [بخاري: 6491]

267. مَنْ آتَاهُ اللَّهُ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْهِ
جس شخص کو اللہ تعالیٰ مال دے تو وہ اس پر ضرور نظر آئے
حدیث نمبر: 370
370 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْحَاقَ النَّاقِدُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَاطِبِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْبَزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ آتَاهُ اللَّهُ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْهِ، وَلْيَبْدَأْ بِمَنْ يَعُولُ، وَلْيَرْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تَلُمْ عَلَى كَفَافٍ، وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ مال دے تو وہ اس پر ضرور نظر آئے اور اس پر لازم ہے کہ اپنے عیال سے آغاز کرے اور بچا ہوا مال (دیگر غریبوں) کی طرف لوٹا دے اور کفایت کرنے والے کو ملامت نہ کرے اور اپنے آپ سے عاجز مت آئے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقى: 524/4، العيال لابن ابى الدنيا: 5» ۔ ابراہیم ہجری ضعیف ہے۔
وضاحت: فائده: -
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ٰ اپنے بندے پر اپنی نعمت کے اظہار کو پسند فرماتا ہے۔“ [ترمذي: 2819، حسن]
ابوالاحوص کے والد کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ نے میرے بوسیدہ سے کپڑے دیکھے تو فرمایا: کیا تیرے پاس مال ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہر طرح کا مال ہے۔ آپ نے فرمایا: ”جب اللہ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اس کے اثرات نظر آنے چاہئیں۔“ [نسائي: 5226، صحيح]
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور اپنے اہل خانہ سے آغاز کر (یعنی پہلے انہیں دے) اور بہترین صدقہ وہ ہے جسے دے کر آدمی مالدار ر ہے اور جو کوئی سوال سے بچنا چاہے گا اللہ اسے بچائے گا اور جو دوسروں (کے مال) سے بے نیاز رہتا ہے اسے اللہ بے نیاز کر دیتا ہے۔“ [بخاري: 1427]