🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
522. مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا
میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی (نعمتوں والی) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب (غفلت کی نیند) سورہا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 791
791 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ، أبنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی (نعمتوں والی) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب (غفلت کی نیند) سو رہا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ترمذى: 2601، الزهد لابن المبارك: 27» يحيى بن عبید اللہ متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 792
792 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، نا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، نا يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، بِإِسْنَادٍ مِثْلِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی اس کی مثل مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ترمذى: 2601، الزهد لابن المبارك: 27» يحيى بن عبید اللہ متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
523. مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ
جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 793
793 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْمُقْرِئُ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَعْسَمُ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ، هَاشِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، ثنا كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ، وَمَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں رفق ہو وہ اسے خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھڑپن ہو وہ اسے بدنما بنا دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 466»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 794
794 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ، وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں بے حیائی ہو وہ اسے بدنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں حیا ہو وہ اسے خوشنما بنا دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 794]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1974، 3301، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3697، 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12129»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ نرمی اور حیا دو ایسی خصلتیں ہیں کہ جس انسان کو یہ مل جائیں تو گویا اسے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مل گئیں، وہ شخص نہ صرف لوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں بھی مقبول اور پسندیدہ لوگوں میں ہو جائے گا، اس سے بڑی زینت اور خوبصورتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں محبوب بن جائے؟ نرمی اور حیا کے مقابلے میں اکھڑپن اور بے حیائی ہے یہ دونوں جس کے اندر آجائیں وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا، ایسا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں ناپسندیدہ ہے، انسان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دھبہ ہوگا کہ وہ خالق اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہو؟ بہر حال نرمی اور حیا میں خیر ہی خیر ہے جبکہ سختی اور بے حیائی میں شر ہی شر ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
524. مَا اسْتَرْذَلَ اللَّهُ عَبْدًا قَطُّ إِلَّا حَظَرَ عَنْهُ الْعِلْمَ وَالْأَدَبَ
اللہ کی نظر میں وہی بندہ ذلیل و حقیر ہے جو علم وادب سے محروم ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 795
795 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَّافُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ قَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا اسْتَرْذَلَ اللَّهُ عَبْدًا إِلَّا حَظَرَ عَنْهُ الْعِلْمَ وَالْأَدَبَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نظر میں وہی بندہ ذلیل و حقیر ہے جو علم و ادب سے محروم ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جداً، أحمد بن یحییٰ بن حمزه سخت ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
525. مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ اللَّهُ لَهُ شِفَاءً
الله نے جو بهی بيماری نازل كی ہے اس كی شفا بھی اتاری ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 796
796 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، قَالَ: جُرِحَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ادْعُوا لَهُ الطَّبِيبَ» ، فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ يُغْنِي الطَّبِيبُ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً»
ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی زخمی ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے طبیب بلاؤ۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا طبیب (اسے) کچھ فائدہ دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کی شفا بھی اتاری ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه ابن ابي شيبة: 23880» اسے ہلال بن یساف تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
حدیث نمبر 10ملاحظہ فرمائیں۔

الحكم على الحديث:
مرسل ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
526. «مَا زَانَ اللَّهُ عَبْدًا بِزِينَةٍ أَفْضَلَ مِنْ عَفَافٍ فِي دِينِهِ وَفَرْجِهِ»
اللہ تعالیٰ نے بندے کو اس کے دین اور اس کی شرم گاہ کی غفلت و پاکدامنی سے بڑھ کر کسی زینت کے ساتھ مزین نہیں کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
797 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدٍ الْفَارِسِيُّ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ النُّعْمَانِ الْقُرَشِيُّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ سَالِمٍ الْبَجَلِيِّ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَذَكَرَهُ
ابوجعفر محمد بن علی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ . . . . . اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”اللہ تعالیٰ نے بندے کو اس کے دین اور اس کی شرم گاہ کی غفلت و پاکدامنی سے بڑھ کر کسی زینت کے ساتھ مزین نہیں کیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 797]
تخریج الحدیث: منقطع، اے ابوجعفر محمد بن علی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
527. مَا عَظُمَتْ نِعْمَةُ اللَّهِ عَلَى عَبْدٍ إِلَّا عَظُمَتْ مُؤْنَةُ النَّاسِ عَلَيْهِ
جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
798 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِيُّ، أبنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَلَبِيُّ بِتِنِّيسَ، أبنا عَبْدُ الْجَبَّارِ السَّمَرْقَنْدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَعْدَانَ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا عَظُمَتْ نِعْمَةُ اللَّهِ عَلَى عَبْدٍ إِلَّا عَظُمَتْ مُؤْنَةُ النَّاسِ عَلَيْهِ»
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المجروحين: 155/10، تاريخ مدينة السلام: 6/407» أحمد بن معدان متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 799
799 - أنا مَكِّيُّ بْنُ نَظِيفٍ الزَّجَّاجُ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَزَّارُ، قَالَ: أنا مُحَمَّدُ بْنُ نَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ الْخُزَاعِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْهَدَادِيُّ، أنا وُزَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَسَّانِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَعْدَانَ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَذَكَرَهُ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا . . . . . . اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المجروحين: 155/10، تاريخ مدينة السلام: 6/407» أحمد بن معدان متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
528. مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَيُعَيِّرُهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 800
800 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْبَزَّارُ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أبنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ جَحْلِ، ثنا عُمَرُ الْأَبَحُّ وَهُوَ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ جَحْلٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَيُعَيِّرُهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 192، تاريخ مدينة السلام: 6/ 139، بزار: 3164» عمر بن سعید ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص (کے گناہ) پر اللہ دنیا میں پردہ پوشی فرماتا ہے اس پر قیامت کے دن بھی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ [مسلم: 2590]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں