🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
511. مَا أَعَزَّ اللَّهُ بِجَهْلٍ قَطُّ
الله تعالىٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 771
771 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ الْمُبَارَكِ، مَوْلَى جَرِيرِ بْنِ سُلَيْكٍ الْهَمْدَانِيُّ كُوفِيٌّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ عَامِرٍ الْقَصَبَانِيُّ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَعَزَّ اللَّهُ بِجَهْلٍ قَطُّ، وَلَا أَذَلَّ بِحِلْمٍ قَطُّ، وَلَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ»
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا، بردباری کے سبب کبھی ذلیل نہیں کرتا اور صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قیس بن کعب ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا، بندے کے معاف کرنے سے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص بھی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا رتبہ بلند کرتا ہے۔“ [مسلم: 2588]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
512. مَا نُزِعَتِ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ
رحمت کسی بد بخت ہی سے چھینی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 772
772 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الدَّقَّاقُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا نُزِعَتِ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحمت کسی بدبخت ہی سے چھینی جاتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 772]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 462، 466، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7727، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4942، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1923، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16740، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8116»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ صفت رحمت سے وہی لوگ متصف ہوتے ہیں جو اپنا دامن گناہوں سے محفوظ رکھیں، اللہ تعالیٰ ٰ ایسے لوگوں کے دل نرم فرما دیتا ہے لہٰذا وہ اس کی مخلوق پر رحم کرنے لگتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہوں، ان کے دل سے رحمت کا مادہ چھین لیا جاتا ہے۔ شقاوت اور بدبختی ان کا مقدر بن جاتی ہے لہٰذا وہ رحم سے دور ہو جاتے ہیں، ان کے اندر سے وہ جذ بہ ختم بلکہ مر جاتا ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ ٰ کی مخلوق پر رحم اور شفقت کرنے پر مائل کرتا ہے گویا دل کا سخت ہوتا بدبختی اور دل کا نرم ہونا نیک بختی کی علامت ہے

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
513. مَا شَقِيَ عَبْدٌ قَطِّ بِمَشُورَةٍ
مشورہ کرنے سے بندہ کبھی ناکام نہیں ہوتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
773 - أَخْبَرَنَا الْخَصِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَاضِي، ثنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ التِّرْمِذِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا شَقِيَ عَبْدٌ قَطُّ بِمَشُورَةٍ، وَمَا سَعِدَ بِاسْتِغْنَاءٍ بِرَأْي، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: {وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ} [آل عمران: 159] وَقَالَ تَعَالَى: {وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ} [الشورى: 38] "
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشورہ کرنے سے بندہ کبھی ناکام نہیں ہوتا اور رائے سے بے پروائی کرنے سے کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ» ”اور کام میں ان سے مشورہ کریں۔“ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ» ”اور ان کا کام آپس میں مشورہ کرنا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: موضوع، سليمان بن عمرو کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
514. مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ
جو شخص استخارہ کرے وہ نا کام نہیں ہوتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 774
774 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ - قَدِمَ عَلَيْنَا - ثنا ابْنُ شَهْرَيَارَ، وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: ثنا الطَّبَرَانِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ، بِدِمَشْقَ، ثنا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ، وَلَا نَدِمَ مَنِ اسْتَشَارَ، وَلَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ» ، قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا عَبْدُ الْقُدُّوسِ، تَفَرَّدَ بِهِ وَلَدُهُ عَنْهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص استخارہ کرے وہ ناکام نہیں ہوتا اور جو مشورہ کرے وہ شرمندہ نہیں ہوتا اور جو میانہ روی اختیار کرے وہ تنگ دست نہیں ہوتا۔“ امام طبرانی نے کہا: اسے حسن سے صرف عبد القدوس نے روایت کیا ہے اور اس سے روایت کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 774]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه المعجم الاوسط: 6627، معجم الشيوخ: 1103» عبدالقدوس بن حبیب کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
515. مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ
وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 775
775 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ، أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَجَّاجِ مُجَاهِدَ بْنَ جَبْرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ صُهَيْبًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ»
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 775]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2918، والبزار فى «مسنده» برقم: 2084، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30827، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7295، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4366، تاريخ مدينة السلام: 7/45» یزید بن سنان رھاوی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 776
776 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ صُهَيْبًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"....... وَذَكَرَهُ
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 776]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2918، والبزار فى «مسنده» برقم: 2084، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30827، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7295، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4366، تاريخ مدينة السلام: 7/45» یزید بن سنان رھاوی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 777
777 - أنا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ مَعْرُوفٍ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا أَبُو الْعَلَاءِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْكُوفِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَبِي الْمُبَارَكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ»
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 777]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه عبد بن حميد: 1003» ابومبارک مجہول اور یزید بن سنان ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 778
778 - سَمِعْتُ الْقَاضِيَ، هِبَةَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ، عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا يَحْيَى، زَكَرِيَّا بْنَ أَحْمَدَ الْبَلْخِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا حَاتِمٍ الرَّازِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ صُهَيْبًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ»
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 778]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 775۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
516. مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّبْرِ
بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 779
779 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصُّوفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ الْحَافِظُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّعْدِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو عَلِيٍّ الْأَصَمُّ، أبنا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مَنِ الصَّبْرِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حسین بن علی ابوعلی اصم کے حالات نہیں ملے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 780
780 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُدْفُوِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَرِيرِيُّ إِجَازَةً، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَرِيرٍ الطَّبَرِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَهْلِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجِئْتُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ لَهُ مَنِ الصَّبْرِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے گھر والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا، کہتے ہیں کہ میں آیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو خطاب فرما رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوالطیب أحمد بن سلیمان جریری اور ابوالقاسم عبد الرحمٰن بن محمد کی توثیق نہیں ملی۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انصار میں سے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا تو آپ نے انہیں دیا، انہوں نے پھر مانگا، آپ نے انہیں پھر دیا حتٰی کہ آپ کے پاس جو مال تھا وہ ختم ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”میرے پاس جو بھی اچھی چیز ہوگی میں اسے تم سے بچا کر جمع نہیں رکھوں گا، اللہ اس شخص سے (فقر) روک کر رکھے گا جو (سوال سے) رکے گا، اللہ اس شخص کو غنی کر دے گا جو مال سے بے نیاز ہوگا۔ اور جو شخص صبر کرے گا اللہ اسے صابر بنا دے گا اور کسی شخص کو صبر سے اچھی اور کشادہ چیز نہیں دی گئی۔“ [بخاري: 1469]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں