🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
500. بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 751
751 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْمُقْرِئُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ الْخَيَّاشُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ، قَالَ: ثنا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 751]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 781، المعجم الاوسط: 5956، شعب الايمان: 2642» سلیمان بن مسلم کی توثیق نہیں ملی۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 752
752 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنْدَرِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّافِعِيُّ ثنا أَبُو أُمَيَّةَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الطَّرَسُوسِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكَحَّالُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الْخُزَاعِيِّ، أَنَّ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيَّ، حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 752]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 561، والترمذي فى «جامعه» برقم: 223، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5057، والبزار فى «مسنده» برقم: 4448، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4207» عبد اللہ بن اوس خزاعی کی توثیق نہیں ملی۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
753 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، أبنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَاهَانَ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الصَّيَّادُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ دَاوُدَ الْبَلْخِيُّ، ثنا شَقِيقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبُو هَاشِمٍ الْأُبُلِّيُّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِنُورٍ تَامٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، ابوباشم اہلی سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 754
754 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغْدَادِيُّ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِنُورٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَاطِعٍ»
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ (اپنے والد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 4581» ابن لہيعہ مدلس و مختلط ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 755
755 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَاجِّ الْإِشْبِيلِيُّ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَلِيُّ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْعَقِبِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، فِي دِمَشْقَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ مَعِينٍ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكَحَّالُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 755]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 752

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
756 - أنا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ إِمْلَاءً أنا أَبُو بَكْرٍ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّازِيُّ بِالْبَصْرَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے وقت اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 10689» عباس بن بکار اور محمد بن زکریا غلابی کذاب ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو مکمل نور کی بشارت دے دو۔“ [ابن ماجه: 780، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
501. «عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ»
دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
757 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَيْزَارِ , عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ، يَرْفَعُهُ مُخْتَصَرًا
طلق بن حبیب نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ مرفوعاً بیان کیا ہے: ”دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے طلق بن حبیب تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ نکاح چار خصلتوں کی کی وجہ سے کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب ونسب کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، لیکن تو دین دار عورت کے ساتھ (نکاح کر کے) کامیابیاں حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ [بخاري: 5090]

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
502. عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا
ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ نہیں تھکتا تم تھک جاتے ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 758
758 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ الْعُمَرِيَّ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنَّ قَلَّ» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أبنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَرْفَعُهُ: «خُذُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَمَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ نہیں تھکتا تم تھک جاتے ہو۔ اور بے شک اللہ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگرچہ وہ تھوڑے ہی ہوں۔“ اور اس حدیث کو مسلم بن حجاج نے اپنی سند کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، وہ مرفوعاً بیان کرتی ہیں: ”ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا، تم (عمل کرتے کرتے) تھک جاتے ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5861، عن عائشة ومسلم فى «صحيحه» برقم: 782، ومالك فى «الموطأ» برقم: 247، 635، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، 4240، عن ابى هريرة، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں دو باتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں:
① اپنی طاقت اور ہمت کے مطابق عمل کرو، جس عمل کی طاقت نہ ہو اسے ہاتھ نہ ڈالو۔ عمل سے مراد نفلی عمل ہے۔ اپنی طاقت سے بڑھ کر کسی کام کو ہاتھ ڈالنا خود کو مشقت اور تکلیف میں ڈالنا ہے جس کی اسلام میں اجازت نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:
﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرة: 286)
”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔“
ایک مقام پر ارشاد ہے:
﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرة: 185)
”اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ تنگی نہیں چاہتا۔“
ایک جگہ یوں ارشاد فرمایا:
﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ﴾ (الحج: 78)
”اس نے تمہارے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔“
پتا چلا کہ دین اسلام بندے کو تنگی اور مشقت میں ڈالنے سے منع کرتا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ”ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اس وقت میرے پاس ایک عورت بیٹھی تھی، آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا: فلاں عورت اور اس کی نماز (کے اشتیاق اور پابندی) کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ (سنو) تم پر اتنا ہی عمل واجب ہے جتنے عمل کی تمہارے اندر طاقت ہے، اللہ کی قسم! اللہ (ثواب دینے سے) نہیں اکتا تا مگر تم (عمل کرتے کرتے) اکتا جاؤ گے اور اللہ کو دین کا وہی عمل پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے۔“ [بخاري: 43]
بڑی معروف حدیث ہے کہ تین صحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کے متعلق پوچھنے کے لیے آپ کی ازواج میں سے کسی کے پاس آئے جب انہیں آپ کا عمل بتایا گیا تو جیسے انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا: ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ! آپ کی تو اگلی پچھلی تمام لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا: آج سے میں ہمیشہ رات بھر قیام کیا کروں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی ناغہ نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے جدائی اختیار کرلوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان سے پوچھا: کیا تم نے ہی یہ یہ باتیں کی ہیں؟ سن لو! اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ سے تم سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں، میں تم سب سے زیادہ پر ہیز گار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار (ناغہ) بھی کرتا ہوں (رات کو) نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ میرے طریقے سے جس نے منہ پھیر اوہ مجھ سے نہیں۔“ [بخاري: 5063]
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے دیکھا کہ ایک رسی دوستونوں کے درمیان تنی ہوئی ہے، دریافت کیا کہ ”یہ کیسی رہی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے باندھی ہے جب وہ (نماز میں کھڑی کھڑی) تھک جاتی ہیں تو (اس رسی سے لٹکی رہتی ہیں) ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، یہ رسی نہیں ہونی چاہیے، اسے کھول دو، تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ جب تک دل لگے نماز پڑھے تھک جائے تو بیٹھ جائے۔“ [بخاري: 1150]
② اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی ہو اگر چہ وہ تھوڑا ہی ہو۔ یعنی عمل میں با قاعدگی اور پابندی ہی اصل کامیابی ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کو ایسا عمل ہی پسند ہے جس میں ہمیشگی اور تسلسل ہو۔ آج کیا کل چھوڑ دیا، ایسا عمل اللہ تعالیٰ ٰ کو قطعاً پسند نہیں، اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ کو تلقین فرمائی کہ ”تم فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا جو رات کو قیام کیا کرتا تھا لیکن پھر اس نے چھوڑ دیا۔“ [بخاري: 1152]
ایک مرتبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاسے پوچھا: گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوکونسا عمل زیادہ محبوب تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: جو دائمی ہو۔ [بخاري: 1132]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
503. إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا
جب تم تولو تو جھکا کر تولو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 759
759 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَارِبٍ , عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم تولو تو جھکا کر تولو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 759]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2222، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2626»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں ماپ تول کے سلسلے میں راہنمائی فرمائی گئی ہے کہ سودا د یتے وقت ازراہ احتیاط کچھ نہ کچھ زیادہ دیا کرو تا کہ تم پر کسی کا حق نہ رہے۔ پورا پورا دینے میں تول کی کمی کا احتمال ہے لہٰذا زیادہ دو تاکہ کمی کا احتمال ہی نہ رہے۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائی چارے اور ہمدردی کا بھی تقاضا ہے کہ حق دار کو اس کے حق سے کچھ زیادہ دو۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”میں مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے مجھے (میرے اونٹ کی) قیمت ادا کی اور زائد بھی دیا۔“ [بخاري: 2603]
سیدنا ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا، آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا، چاندی یا غلہ وغیرہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تو لا۔ [ابن ماجه: 2221، صحيح]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
504. إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ
جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معز زشخص آئے تو اس کی عزت کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
760 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ النَّصِيبِيُّ، أبنا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْقُرَشِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ»
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 1470/4» مجالد ضعیف اور ہیشم بنی عدی کذاب ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں