🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
839. مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ
میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
1351 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، أنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أُمَيَّةَ التُّسْتَرِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَسَّانَ بْنِ جَبَلَةَ الْعَتَكِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ، نا يَزِيدُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَذَكَرَهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2869، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12521»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1352
1352 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى، نا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَوْ آخِرُهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے جس کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے ابتدا میں خیر و بھلائی ہے یا انتہا میں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2869، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12521»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پوری امت محمد یہ دوسروں کے مقابلے میں اچھی ہے اور اس میں خیر و بھلائی ہے۔ جس طرح ضرورت کے وقت اور ضرورت کے مطابق ہونے والی بارش کے متعلق یہ کہنا مشکل ہوتا ہے کہ کون سی مفید اور کون کسی بے کار تھی، اس کا ابتدائی حصہ مفید تھا یا انتہائی؟ پوری بارش ہی نافع مانی جاتی ہے اسی طرح پوری امت میں خیر و بھلائی ہے، حضرات صحابہ میں بھی اور ان کے بعد تا قیامت آنے والے سچے مسلمانوں میں بھی۔ ہر ایک نے مختلف انداز میں دین کی خدمت کی ہے اور اپنی اپنی طاقت کے مطابق اس کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اگر چہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے باقی لوگوں سے افضل ہونے میں کوئی شک نہیں مگر کوئی مؤمن بے کار اور خیر و بھلائی سے خالی بھی نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
840. مَثَلُ الْمُؤْمِنَ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ
مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1353
1353 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَرْثَالٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّحْلَةِ لَا تَأْكُلُ إِلَّا طَيِّبًا وَلَا تَضَعُ إِلَّا طَيِّبًا»
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1353]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 247، 5230، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11214، والطبراني فى «الكبير» برقم: 459، 460، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2637، تاريخ دمشق: 176/5»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1354
1354 - أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِي، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعَ بْنَ عُدُسٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ لَا تَأْكُلُ إِلَّا طَيِّبًا وَلَا تَضَعُ إِلَّا طَيِّبًا»
سیدنا ابوزرین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 247، 5230، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11214، والطبراني فى «الكبير» برقم: 459، 460، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2637، تاريخ دمشق: 176/5»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں مومن کو شہد کی مکھی کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔ شہد کی مکھی بطور خوراک زمین سے پاکیزہ چیزیں ہی استعمال میں لاتی ہے اور اپنے وجود سے پاکیزہ چیز یعنی شہد ہی نکالتی ہے جو دوسروں کے لیے شفا کا باعث ہے۔ یہی حال مومن کا ہے ایک سچے مومن کی خوراک بھی پاکیزہ اور اس سے اعمال بھی پاکیزہ ہی سرزد ہوتے ہیں، اس کی زبان سے پاک کلمات ہی نکلتے ہیں، گندے کلمات مؤمن کی زبان پر نہیں آتے، اسی طرح مؤمن اچھے کام ہی کرتا ہے برے کام مومن کے شایان شان نہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
841. مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَالْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ يَجُولُ فِي آخِيَّتِهِ
مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا اچھلتا کودتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1355
1355 - أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ، أبنا جَدِّي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ قَاضِي أَذَنَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِيلٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ الْخُزَاعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَالْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ يَجُولُ فِي آخِيَّتِهِ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى آخِيَّتِهِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا اچھلتا کودتا ہو (اور) پھر اپنے کھونٹے کی طرف لوٹ آتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 616، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11510، 11703، 11704، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1106، 1332»
عبد اللہ بن ولید ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1356
1356 - وأنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ النَّحَّاسِ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَأَبُو يَحْيَى بْنُ هُبَيْرَةَ قَالَا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَمَثَلُ الْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ عَلَى آخِيَّتِهِ يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى آخِيَّتِهِ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى الْإِيمَانِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے سے بندھا اچھلتا کودتا ہو (اور) پھر اپنے کھونٹے کی طرف لوٹ آتا ہو، بلاشبہ مومن بھی اچھلتا کودتا ہے (یعنی بھول جاتا ہے لیکن) لیکن پھر ایمان کی طرف لوٹ آتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 616، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11510، 11703، 11704، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1106، 1332»
عبد اللہ بن ولید ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
842. مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الْقَوِيِّ كَمَثَلِ النَّخْلَةِ
طاقت ور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1357
1357 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَحْيَى، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلَّادٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الْقَوِيِّ كَمَثَلِ النَّخْلَةِ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاقتور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے اور کمزور مومن کی مثال نوخیز پودے کی مانند ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه امثال الحديث للرامهرمزى: 36، مثال الحديث لابي الشيخ: 332»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1358
1358 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو عَبَّادٍ ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّائِغُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ اللُّغَوِيِّ، أبنا عَبْدَانُ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْبَصْرِيَّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الْقَوِيِّ كَمَثَلِ النَّخْلَةِ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ كَخَامَةِ الزَّرْعِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاقتور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے اور کمزور مومن کی مثال کھیتی کے نوخیز پودے کی مانند ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه امثال الحديث للرامهرمزى: 36، مثال الحديث لابي الشيخ: 332»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1359
1359 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَزَّازُ، أبنا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا لَيْثٌ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَمَا حَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ وَحْدَهُ، وَفِيهِ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ...» هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ الْأَمْثَالِ لِلرَّامَهْرَمَزِيِّ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَيُّوبَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ وَفِيهِ «مَثَلُ النَّخْلَةِ وَكَخَامَةِ الزَّرْعِ»
مجاہد کہتے ہیں کہ میں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان (راستے میں) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی صحبت اختیار کی تو انہوں نے مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس اکیلی حدیث کے سوا اور کوئی حدیث بیان نہ کی اور اس میں تھا: ”مومن کی مثال۔“ یہ حدیث حسن بن عبدالرحمن بن خلاد رامہرمزی کی کتاب ”کتاب الامثال“ میں عبداللہ بن احمد بن موسیٰ از سلیمان بن ایوب کی سند کے ساتھ اس کی مثل مروی ہے اور اس میں ہے: ”(طاقتور مومن کی مثال) کھجور کی مانند اور (کمزور مومن کی مثال) کھیتی کے نوخیز پودے کی مانند ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث: إسناده حسن،
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ طاقت ور مومن اپنے ایمان میں کھجور کے درخت کی طرح مضبوط ہوتا ہے، ہوائیں اور آندھیاں چلتی رہیں، طوفان آتے رہیں لیکن کھجور کا درخت جھکتا نہیں۔ یہی حال طاقت ور مومن کا ہوتا ہے آزمائشیں جیسی بھی ہوں وہ اپنے ایمان میں مضبوط رہتا ہے۔ اور پھر جس طرح کھجور کے درخت کی ہر چیز استعمال میں آتی ہے، کوئی بھی چیز ضائع نہیں جاتی، اسی طرح یہ مومن بھی دوسروں کے لیے ہر حال میں نافع ہی رہتا ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال اس سرسبز درخت کی ہے جس کے پتے نہیں جھڑتے۔“ میرے دل میں خیال آیا کہ کہوں کہ یہ کھجور کا درخت ہے لیکن چونکہ میں نوجوان تھا اس لیے مجھے بولتے ہوئے شرم آئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کھجور کا درخت ہے۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر بعد میں میں نے اس کا ذکر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا: کہ اگر تم نے کہہ دیا ہوتا تو مجھے اتنا اتنا مال ملنے سے بھی زیادہ خوشی حاصل ہوتی۔ [بخاري: 6132]
کمزور مومن اس ننھے پودے کی مانند ہے جو کھیت میں اگا ہو، جو ہواؤں سے جھک جاتا ہے لیکن پھر سیدھا ہو جاتا ہے، اپنی نرمی و ملائمت کی وجہ سے ٹوٹتا نہیں۔ اسی طرح کمزور مومن پر آفتیں آتی ہیں وہ وقتی طور پر پریشان تو ہوتا ہے لیکن صبر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ٰ کے فضل و کرم کی امید نہیں تو ڑتا یہاں تک کہ آفتیں دور ہو جاتی ہیں اور وہ پھر سے خوش وخرم ہو کر اللہ تعالیٰ ٰ کا شکر بجالاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
843. مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ
مومن کی مثال بالی کی مانند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1360
1360 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْفَرَّاءُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمَدِ بْنِ نَصْرٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ تُحَرِّكُهَا الرِّيحُ فَتَقُومُ مَرَّةً وَتَقَعُ أُخْرَى، وَمَثَلُ الْكَافِرِ مَثَلُ الْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ قَائِمَةً حَتَّى تَنْقَعِرَ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال اس بالی کی مانند ہے جسے ہوا حرکت دیتی ہے تو (کبھی) وہ سیدھی کھڑی ہو جاتی ہے اور کبھی گر پڑتی ہے اور کافر کی مثال صنوبر کی مانند ہے جو ہمیشہ سیدھا کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ (ایک ہی دفعہ) جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه عبد بن حميد: 1010، كشف الاستار: 45، 46»
اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں