🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
854. إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً
اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1391
1391 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبَّادٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْخِيَرَةِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً أَوْ بِهَا حَاجَةً»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1391]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حسن بصری کی کا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
1392 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجِرَابُ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِي الْعِزَّةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ، قَالَ أَيُّوبُ: أَوْ قَالَ: «بِهَا حَاجَةً»
سیدنا ابوعزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی۔۔ . . (راوی حدیث) ایوب نے کہا: یا انہوں نے (کی جگہ) ”وہاں کوئی حاجت“ کیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6151، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 127، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2147، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15779»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1393
1393 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، أنا يُوسُفُ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا وَهَيْبُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»
ابوملیح اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6151، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 127، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2147، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15779»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1394
1394 - أنا أَبُو عَلِيٍّ الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْعَبَّاسِ النُّقَرِيُّ الْحَنِيفِيُّ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الذُّهْلِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا يُوسُفُ، هُوَ ابْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي سَنَةَ ثَلَاثٍ وَتِسْعِينَ وَمِئَتَيْنِ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا وَهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»
ابوملیح اپنی قوم سے سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ: ”اللہ تعالیٰ جب کہیں سے کسی کی روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1394]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6151، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 127، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2147، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15779»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1395
1395 - وأنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، أنا يُوسُفُ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
سیدنا مطر بن عکاتس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1395]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6151، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 127، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2147، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15779»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1396
1396 - أنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ الْمُفَسِّرِ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، نا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَطَرِ بْنِ عُكَامِسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح بچاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے بچاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 125، 126، 1363، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2146، والطبراني فى «الكبير» برقم: 807، 808، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2596، وأحمد: 227/5»
ابواسحاق اور سفیان مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ ہر جان کو اسی جگہ موت آئے گی جہاں اللہ تعالیٰ ٰ چاہے گا اور یہ بات اللہ تعالیٰ ٰ کے سوا کسی کے علم میں نہیں کہ کون کہاں مرے گا؟ ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:
﴿وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ ‎ (لقمان: 34) ”کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا پوری طرح باخبر ہے۔“
جب موت کا وقت آجاتا ہے تو بندہ کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ اسے کسی بہانے مقررہ جگہ پر لے آتا ہے۔ چنانچہ اسے کوئی ایسا ضروری کام پڑ جاتا ہے کہ خود بخود وہاں کھینچا چلا آتا ہے، روز مرہ مشاہدہ میں آتا رہتا ہے کہ انسان کسی کام کاج کے لیے نکلتا ہے تو اس کی موت گھر شہر اور علاقے سے دور دراز جگہ پر واقع ہو جاتی ہے حالانکہ ایسا ہونا اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
855. إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا
اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح بچاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1397
1397 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا كَمَا يَظَلُّ أَحَدُكُمْ يَحْمِي سَقِيمَهُ الْمَاءَ»
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 4296، تهذيب الآثار: 484، شعب الايمان: 9965»
اسماعیل بن عیاش کی غیر شامیوں سے روایت ضعیف ہوتی ہے مذکورہ روایت بھی غیر شامیوں سے ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1398
1398 - أنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَازِي، نا حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْقَاسِمِ، نا عُثْمَانُ بْنُ طَالُوتَ وَهُوَ ابْنُ عَبَّادٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَذَكَرَهُ
سیدنا عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حاکم جب بھڑکتا ہے تو شیطان اس پر مسلط ہو جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1398]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي: 2036، الزهد لابن ابي عاصم: 190»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جس طرح کسی کا کوئی قریبی جب کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جائے جس میں پانی کا استعمال اس کے لیے سخت نقصان دہ ہو جیسے استسقاء، ضعف معدہ یا اس قسم کی کوئی دوسری بیماری جس میں مریض کے لیے پانی مضر ہو تو ایسے موقع پر مریض کے مطالبہ پر بھی پانی نہیں دیا جاتا کیونکہ مریض کی زندگی پیاری ہوتی ہے اس لیے اس بات کی پوری کوشش کی جاتی ہے کہ مریض پانی کے استعمال سے دور رہے تاکہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائے۔ بالکل اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی جب کسی بندے کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور اسے اخروی کامیابی پر فائز فرمانا چاہتا ہے تو اسے دنیاوی مال و دولت، جاہ و منصب اور ہر اس چیز سے محفوظ رکھتا ہے جو اس کے دین کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اور آخرت میں نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
856. إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تُسَلَّطَ الشَّيْطَانُ
حاکم جب بھڑکتا ہے تو شیطان اس پر مسلط ہو جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1399
1399 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَاضِي، أبنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الضِّرَابُ، ثنا عَدْنَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طُولُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ وَكِيعٌ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ شِبْلٍ، وَعَمْرٌو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَطِيَّةَ السَّعْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تُسَلَّطَ الشَّيْطَانُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1399]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد:، المعجم الكبير: 444، جز: 17»
اميہ بن شبل اور عمرو بن عون کا عروہ بن محمد سے سماع ثابت نہیں۔ «المراسيل لابن ابي حاتم: 17»
وضاحت: فائدہ: -
ابو وائل قاص کہتے ہیں کہ ہم عروہ بن محمد سعدی کے ہاں گئے ایک آدمی نے ان سے کوئی بات کی تو انہیں غصہ آ گیا وہ اٹھے اور وضو کیا پھر واپس آئے اور بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا عطیہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی بجھاتا ہے سو جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ وضو کر لے۔ [أبو داود: 4784، وسند حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
857. إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ
جب غلام اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1400
1400 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّعْدِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الذَّهَبِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ يَعْنِي ابْنَ عَبْدُوسٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1400]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2550، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1664، بخاري: 2550 ومالك فى «الموطأ» برقم: 1739، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5169، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4764»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں