🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
527. باب تحريم الظلم وغصب الأرض وغيرها
باب: ظلم کرنا اور دوسرے کی زمین چھیننا حرام ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1039
1039 صحيح حديث عَائِشَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ كَانَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أُنَاسٍ خُصُومَةٌ، فَذَكَرَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا سَلَمَةَ اجْتَنِبَ الأَرْضَ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ ظَلَمَ قِيدَ شِبْرٍ مِنَ الأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ
ابو سلمہ نے بیان کیا کہ ان کے اور بعض دوسرے لوگوں کے درمیان زمین کا جھگڑا تھا، اس کا ذکر انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کیا تو انہوں نے بتایا: ابو سلمہ! زمین سے پرہیز کر کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی شخص نے ایک بالشت بھر زمین بھی کسی دوسرے کی ظلم سے لے لی تو سات زمینوں کا طوق قیامت کے دن اس کی گردن میں ڈالا جائے گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 46 كتاب المظالم: 13 باب أثم من ظلم شيئًا من الأرض»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
528. باب قدر الطريق إِذا اختلفوا فيه
باب: جب راستہ میں اختلاف ہو تو کتنا راستہ رکھنا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1040
1040 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَضَى النَّبِيُّ، إِذَا تَشَاجَرُوا فِي الطَّرِيقِ، بِسَبْعَةِ أَذْرُعٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”جب راستے کی زمین کے بارے میں جھگڑا ہو تو سات ہاتھ راستہ چھوڑ دینا چاہیے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 46 كتاب المظالم: 29 باب إذا اختلفوا في الطريق الميتاء»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں