كل احادیث 39098 :ترقيم محمد عوامة
کل احادیث 40754 :ترقیم سعد الشثری
مصنف ابن ابي شيبه
حدیث نمبر: 41
٤١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: كان (١) أبي يقول: الوضوء شطر الصلاة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ]: زيادة (يقول) بعد كان.
حضرت ہشام روایت کرتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے: وضو نماز کی شرط ہے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 41، ترقيم محمد عوامة 41)
حدیث نمبر: 42
٤٢ - حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن أبي مالك الأشجعي عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تردون علي غرا (محجلين) (١) من الوضوء، سيما أمتي، ليست لأحد غيرها" (٢).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، خ]: (محجلون).
(٢) صحيح، أخرجه مسلم (٢٤٧) وابن حبان (١٠٤٨) وابن ماجه (٤٢٨٢).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کے لوگ قیامت کے دن اس حال میں میرے پاس آئیں گے کہ ان کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے، یہ میری امت کی خصوصیت ہو گی، یہ شان کسی اور کو حاصل نہ ہو گی۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 42، ترقيم محمد عوامة 42)
حدیث نمبر: 43
٤٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن يزيد بن طلق عن عبد الرحمن بن البيلماني عن عمرو بن عبسة عن النبي ﷺ قال: "إن العبد إذا توضا فغسل يديه؛ خرجت خطاياه من يديه، وإذا غسل وجهه؛ (خرجت) (١) خطاياه من وجهه، وإذا غسل ذراعيه (٢)؛ (خرجت) (٣) خطاياه من ذراعيه، وإذا غسل رجليه؛ (خرجت) (٤) خطاياه من رجليه" (٥).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٢) في المسند للمؤلف (٧٥٥): زيادة (ومسح برأسه).
(٣) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٤) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٥) مجهول؛ لحال يزيد، أخرجه أحمد (١٧٢١) والنسائي فى الكبرى (١٠٦٤٣) والطبراني في التفسير ٦/ ١٣٨، والطبراني (٧٥٦٢).

حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ بھی دھل جاتے ہیں جنہیں اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ دھل جاتے ہیں، جب بازو دھوتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے تو بازوؤں اور سر کے گناہ دھل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے کئے ہوئے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 43، ترقيم محمد عوامة 43)
حدیث نمبر: 44
٤٤ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: نا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يقول: "ألا أدلكم على شيء يكفر اللَّه به الخطايا، ويزيد به فى الحسنات؟ " قالوا: بلى يا رسول اللَّه. قال: "إسباغ الوضوء على (المكاره) (١) وكثرة الخطا إلى هذه المساجد" (٢).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، خ]: (وعند المكاره)، وفي [جـ، د، هـ]: (عند المساجد).
(٢) ضعيف؛ لحال ابن عقيل، أخرجه أحمد (١٠٩٩٤) وابن ماجه (٤٢٧) وابن حبان (٤٠٢) وابن خزيمة (١٧٧) والحاكم ١/ ١٩١.

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام سے پوچھا: میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں کو بڑھا دیتا ہے عرض کیا گیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مشکل اوقات میں پوری طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف زیادہ قدم رکھنا۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 44، ترقيم محمد عوامة 44)
حدیث نمبر: 45
٤٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي مالك (الأشجعي) (١) عن كثير بن مدرك عن الأسود بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: الكفارات: إسباغ الوضوء بالسبرات ونقل الأقدام إلى الجمعات، وانتظار الصلاة بعد الصلاة (٢).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [خ]: (سعد بن طارق ثقة).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق.

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ چیزیں آدمی کے گناہوں کو معاف کرانے والی ہیں ایک سخت سردی میں پوری طرح وضو کرنا، دوسری جماعت کی نماز کے لئے چل کر جانا اور تیسری ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 45، ترقيم محمد عوامة 45)
حدیث نمبر: 46
٤٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي (صخرة) (١) قال: سمعت حمران يقول: (كنت) (٢) (أضع) (٣) لعثمان طهوره فقال: حدثنا رسول اللَّه ﷺ: "ما من رجل يتوضأ، فيحسن الوضوء؛ إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة الأخرى" (٤).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هجرة).
(٢) سقط من: [خ].
(٣) في [خ]: (وضعت).
(٤) صحيح، أخرجه مسلم (٢٣١) وأحمد (٤٠٧).

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے وہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں جو اس نماز اور پچھلی نماز کے درمیان کئے تھے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 46، ترقيم محمد عوامة 46)
حدیث نمبر: 47
٤٧ - حدثنا وكيع قال: نا الأعمش عن سالم عن يزيد بن بشر (١) قال: إن اللَّه أوحى إلى موسى: أن (توضأ) (٢)، فإن لم تفعل، فأصابتك مصيبة؛ فلا تلومن إلا نفسك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [خ]: (السكسكي).
(٢) في [أ، س، ط]: (توضه).

حضرت یزید بن بشر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ وضو کرو، اگر تم ایسا نہ کرو اور تمہیں کوئی مصیبت پیش آ جائے تو صرف اپنے نفس کو ہی برا بھلا کہنا۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 47، ترقيم محمد عوامة 47)
حدیث نمبر: 48
٤٨ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي سنان عن ثابت عن الضحاك في قوله: ﴿وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: ٢٣٨]، قال: مطيعين للَّه في الوضوء.
حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ﴾ کی یہ تفسیر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وضو کے بارے میں اطاعت کرتے ہوئے اس کے سامنے کھڑے ہو جاؤ۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 48، ترقيم محمد عوامة 48)
حدیث نمبر: 49
٤٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان بن حكيم عن محمد بن المنكدر عن حمران قال: سمعت عثمان يقول: من توضأ، فأحسن الوضوء، وأسبغه وأتمه؛ خرجت خطاياه من جسده حتى تخرج من تحت أظفاره (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، وأخرجه البخاري (١٦٠) ومسلم (٢٢٧) مرفوعًا.
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص خوب اچھی طرح آداب کی رعایت کرتے ہوئے وضو کرے تو گناہ اس کے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 49، ترقيم محمد عوامة 49)
حدیث نمبر: 50
٥٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن شقيق (عن سلمة) (١) (بن سبرة) (٢) عن ⦗١٩⦘ سلمان قال: إذا توضأ الرجل المسلم؛ وضعت خطاياه على رأسه، فتحاتت كما يتحات عذق النخلة (٣).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ]: (ابن سلمة).
(٢) في [خ]: (أبي ميسرة).
(٣) منقطع فيه جهالة، سلمة مجهول، وبنحوه أخرجه عبد الرزاق (١٤٤) والطبراني (٦٥٨٨).

حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھ دیئے جاتے ہیں پھر وہاں سے ایسے گر، جاتے ہیں جیسے کھجور کی خشک ٹہنی گرتی ہے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 50، ترقيم محمد عوامة 50)

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.