مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
392. من كره أن يسلم ما يكال فيما يكال
جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
ترقیم عوامۃ: 23099 ترقیم الشثری: -- 24126
٢٤١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب (بن) (١) عطاء عن ابن ابي عروبة عن الحسن وقتادة انهما كرها ان يسلم طعاما في طعام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
حضرت حسن اور حضرت قتادہ کھانے کی کھانے کے بدلہ سلم کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24126، ترقيم محمد عوامة 23099)
ترقیم عوامۃ: 23100 ترقیم الشثری: -- 24127
٢٤١٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا باس ان يسلم ما يكال فيما يكال (و) (١) ما يوزن فيما يوزن، إنما هو (طعام) (٢) (بطعام) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (أو).
(٢) في [هـ]: (كطعام).
(٣) في [ط]: ساقطة.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے ساتھ اور وزنی چیزوں کی وزنی چیزوں کے ساتھ سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک یہ کھانے کے بدلہ میں کھانا وصول کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24127، ترقيم محمد عوامة 23100)
393. (الرجل يدفع المال مضاربة على أنه ضامن)
کوئی شخص مال مضاربت اِس شرط پر دے کہ وہ ضامن ہے
ترقیم عوامۃ: 23101 ترقیم الشثری: -- 24128
٢٤١٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يدفع إلى الرجل مالا مضاربة (على) (١) انه ضامن، قال: ليس بضامن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز] زيادة (على)، وفي [جـ]: (قال).
حضرت عطاء سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو کسی کو مال مضاربت اس شرط پردے کہ وہ اس مال کا ضامن بھی ہوگا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24128، ترقيم محمد عوامة 23101)
ترقیم عوامۃ: 23102 ترقیم الشثری: -- 24129
٢٤١٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن قتادة عن عكرمة قال: كل شرط في مضاربة فهو ربا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سوار).
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مضاربت میں ہر قسم کی شرط سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24129، ترقيم محمد عوامة 23102)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24130
٢٤١٣٠ - وهو قول قتادة.
اور یہی حضرت قتادہ کا قول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24130، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 23103 ترقیم الشثری: -- 24131
٢٤١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن اشعث عن الحسن انه سئل عن رجل دفع إلى رجل مالا مضاربة وضمنه إياه، قال: الربح بينهما، ولا يلتفت إلى ضمانه.
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو مال مضاربت دیا اور اس کو ضامن بنایا؟ آپ نے فرمایا: جو نفع ہے وہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا اور اس کے ضمان کی طرف التفات نہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24131، ترقيم محمد عوامة 23103)
394. (في عبد الذمي أو أمته تسلم)
ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 23104 ترقیم الشثری: -- 24132
٢٤١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث قال: قال عمر بن الخطاب: إذا كان للمشرك مملوك فاسلم، انتزع منه فيبيع للمسلمين ورد ثمنه على صاحبه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ ليث ضعيف ولم يدرك عمر.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مشرک کا غلام اگر مسلمان ہوجائے، تو اس سے لے کر وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا اور اس کا ثمن اس کے مشرک آقا کو دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24132، ترقيم محمد عوامة 23104)
ترقیم عوامۃ: 23105 ترقیم الشثری: -- 24133
٢٤١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن امية عن (عمر) (١) بن عبد العزيز انه كان يامر ببيع رقيق اهل الذمة إذا اسلموا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمير).
حضرت عمر بن عبد العزیز ذمیوں کے غلاموں کو بیچ دینے کا حکم فرماتے ہیں اگر وہ اسلام لے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24133، ترقيم محمد عوامة 23105)
ترقیم عوامۃ: 23106 ترقیم الشثری: -- 24134
٢٤١٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن قال: إذا اسلمت ام ولد النصراني سعت في قيمتها، وإذا اسلمت (امته) (١) باعها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أمة).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر نصرانی کی ام ولد مسلمان ہوجائے وہ اپنی قیمت کی ادائیگی کی کوشش کرے گی، اور اگر باندی اسلام لے آئے تو اس کو فروخت کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24134، ترقيم محمد عوامة 23106)
ترقیم عوامۃ: 23107 ترقیم الشثری: -- 24135
٢٤١٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا اسلم عبد الذمي فرق بينه وبين مولاه.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کے اور اس کے آقا کے درمیان جدائی کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24135، ترقيم محمد عوامة 23107)