🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
407. من قال: لا شفعة إلا في تربة أو عقار
جو حضرات فرماتے ہیں کہ صرف زمین میں شفعہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24236
٢٤٢٣٦ - قال: فقال عطاء: إنما الشفعة في الارض والدار، قال: فقال (١) ابن ابي مليكة: تسمعني -لا ام لك- اقول: قال رسول الله ﷺ ثم تقول: مثل هذا؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (له).
راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا: شفعہ تو صرف زمین اور گھر میں ہے۔ حضرت ابن ابی ملیکہ نے فرمایا: تیری ماں نہ رہے! تم مجھے سن رہے ہو کہ میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا، پھر بھی تم ایسی بات کہہ رہے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24236، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
408. في الدار تباع ولها جاران
کوئی گھر فروخت ہو اور اُس کے دو پڑوسی ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23203 ترقیم الشثری: -- 24237
٢٤٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي قال: ⦗٤٥٤⦘ (في) (١) (جاري) (٢) الدار إذا (كانا) (٣) في الجوار سواء فايهما سبق فهو احق بالشفعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، هـ، ط]: (جار).
(٣) في [ط]: (كان).

حضرت شعبی گھر کے دو پڑوسیوں کے متعلق فرماتے ہیں۔ اگر دونوں پڑوسی برابر ہوں، تو جو ان میں سے پہل کرے گا (یعنی جو مطالبہ کرنے اور مقدمہ لے جانے میں سبقت کرلے گا) اس کو حق شفعہ حاصل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24237، ترقيم محمد عوامة 23203)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23204 ترقیم الشثری: -- 24238
٢٤٢٣٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يونس بن ابي إسحاق قال: سمعت الشعبي يقول: (من) (١) بيعت (شفعته) (٢) وهو شاهد لا ينكر، فلا شفعة له] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شفعه).
(٣) سقط الخبر من: [ز].

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے سامنے اس کی شفعہ والی زمین بیچی جائے اور وہ کوئی اعتراض نہ کرے تو اب اس کو حق شفعہ حاصل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24238، ترقيم محمد عوامة 23204)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23205 ترقیم الشثری: -- 24239
٢٤٢٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر والقاسم في رجل بيعت داره وهو ساكت لا ينكر، قالا: يلزمه، وهو جائز عليه.
حضرت عامر اور حضرت قاسم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کا گھر فروخت ہو اور وہ خاموش رہے نکیر نہ کرے، فرماتے ہیں اس پر لازم ہوجائے گا اور وہ اس پر جائز ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24239، ترقيم محمد عوامة 23205)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23206 ترقیم الشثری: -- 24240
٢٤٢٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (إسرائيل) (١) عن جابر عن عامر والقاسم بن عبد الرحمن انهما كانا يقولان للمبتاع: اقم البينة انها بيعت وهو شاهد لا ينكر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (إشرايك).
حضرت عامر اور حضرت قاسم بن عبد الرحمن خریدار سے فرماتے تھے کہ تو اس بات کا گواہ قائم کر کہ اس کو گھر کو فروخت کیا گیا یہ گواہ تھا (دیکھ رہا تھا) لیکن اس پر نکیر نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24240، ترقيم محمد عوامة 23206)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
409. في الشفيع يأذن للمشتري
شفیع اگر خود مشتری کو خریدنے کی اجازت دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23207 ترقیم الشثری: -- 24241
٢٤٢٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن اشعث عن الحكم قال: إذا اذن الشفيع للمشتري في الشراء فاشترى فلا شفعة له.
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ شفیع اگر خود مشتری کو خریدنے کی اجازت دے اور مشتری خرید لے تو پھر شفیع کو اس پر قبضہ کرنے کا حق حاصل نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24241، ترقيم محمد عوامة 23207)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23208 ترقیم الشثری: -- 24242
٢٤٢٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (قال) (١) سفيان: له الشفعة لان حقه وقع بعد البيع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (حدثنا).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اس کو شفعہ کرنے کا حق حاصل ہوگا، کیونکہ اس کا حق تو بیع ہونے کے بعد واقع ہوا ہے۔ (ثابت ہوا ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24242، ترقيم محمد عوامة 23208)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
410. الرجل يقرض (الرجل) الدراهم
کوئی شخص کسی کو دراہم قرض دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23209 ترقیم الشثری: -- 24243
٢٤٢٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن التيمي عن ابي عثمان ان ابن مسعود كان يكره إذا اقرض (دراهم) (١) ان (ياخذ) (٢) خيرا منها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الدراهم).
(٢) في [أ]: (نأخذ).
(٣) صحيح.

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دراہم کسی کو قرض دے کر اس سے بہتر وصول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24243، ترقيم محمد عوامة 23209)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23210 ترقیم الشثری: -- 24244
٢٤٢٤٤ - [حدثنا ابو بكر قال: قال حدثنا ابن ابي زائدة عن حجاج عن عطاء قال: كان ابن عمر يستقرض فإذا خرج عطاؤه اعطاه خيرا منه] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من [أ، ح، هـ، ط].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دراہم قرض لیتے تھے۔ پھر جب انکا وظیفہ (تنخواہ) نکلتی تو اس سے اچھے درہم بدلہ میں ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24244، ترقيم محمد عوامة 23210)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23211 ترقیم الشثری: -- 24245
٢٤٢٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا قطري بن عبد الله (ابو مري) (١) عن اشعث الحداني قال: سالت الحسن فقلت: يا ابا سعيد! تجيء الكبار ولي (جارات) (٢) ، و (لهن) (٣) عطاء، (فيقترضن) (٤) مني، و (نيتي) (٥) فضل ⦗٤٥٦⦘ (دراهم) (٦) العطاء على دراهمي، قال: لا باس (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الدمري)، وفي [جـ، ز]: (أبوسري).
(٢) في [أ، ح، ط]: (جاران).
(٣) في [أ، ح، ط]: (وليس).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فيقترض)، وفي [جـ]: (معرض).
(٥) في [أ، ح، ط]: (وبينى).
(٦) في [أ، ح، ط]: (درهم).
(٧) في [هـ]: زيادة (به).

حضرت أشعث فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے دریافت کیا کہ اے ابو سعید! بڑے (درہم) آتے ہیں، اور میری کچھ پڑوسیاں ہیں۔ ان کے کچھ وظائف مقرر ہیں۔ وہ مجھ سے قرض لیتی ہیں اور دیتے وقت میری نیت یہ ہوتی ہے کہ ان کے درہم بوقت واپسی میری ان دراہم سے اچھے ہوں؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24245، ترقيم محمد عوامة 23211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں