🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
411. في الرجل يأخذ من الرجل المتاع
کوئی شخص دوسرے سے سامان خریدے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23222 ترقیم الشثری: -- 24256
٢٤٢٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن سلمة (بن) (١) (علقمة) (٢) عن ابن سيرين قال: من اشترى ثوبا بشرط فباعه مرابحة قبل ان يستوجبه، فإن الربح لصاحب الثوب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (غفله).

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جو شخص شرط کے ساتھ کپڑا خریدے پھر اس کا حق دار (مالک) نکلنے سے قبل ہی اس کو مرابحۃً آگے فروخت کر دے تو جتنا نفع ہے وہ کپڑے والے کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24256، ترقيم محمد عوامة 23222)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23223 ترقیم الشثری: -- 24257
٢٤٢٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (اسامة) (١) عن هشام عن محمد قال: من اشترى بيعا بشرط فباعه (قبل ان يستوجبه) (٢) فما كان فيه من فضل فهو للاول.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أمامه).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص شرط کے ساتھ مبیع خریدے پھر اس کا حق دار نکلنے سے قبل ہی اس کو فروخت کر دے تو اس میں جو بھی نفع ہوا ہے وہ پہلے کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24257، ترقيم محمد عوامة 23223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23224 ترقیم الشثری: -- 24258
٢٤٢٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه قال: إذا اشترى بيعا على انه فيه بالخيار، فباعه قبل ان ياتي صاحبه فقد جاز بيعه وهو له حل.
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب خیار کے ساتھ بیع کی، پھر اس کا صاحب (مالک) آنے سے پہلے ہی اس کو آگے فروخت کردیا، تو اس کی بیع درست ہے اور یہ نفع اس کے لئے حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24258، ترقيم محمد عوامة 23224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23225 ترقیم الشثری: -- 24259
٢٤٢٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن مطرف بن عتبة عن ابيه وكان صديقا لشريح، قال: قلت لشريح: آتي السوق فاشتري الثوب واشترط (اني) (١) فيه بالخيار ثم انطلق، فإن بعته اخذت الربح، وإلا رددته، قال: فلا تفعل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت عتبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے فرمایا کہ: میں بازار جا کر کپڑا خریدوں گا اور اس میں خیار شرط لگاؤں گا، پھر واپس آ کر اس کو فروخت کروں، اگر نفع ہو تو ٹھیک وگرنہ واپس کر دوں تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ فرمایا ایسا مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24259، ترقيم محمد عوامة 23225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
412. في الرجل يبيع الشيء ليس له
کوئی شخص ایسی چیز کو فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23226 ترقیم الشثری: -- 24260
٢٤٢٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن سعيد بن زيد (ابن) (١) عقبة عن ابيه عن سمرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من ضاع له متاع او سرق له متاع، فوجده في يد رجل فهو احق به، ويرجع المشتري على البائع" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عن).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٠١٤٦)، وأبو داود (٣٥٣١)، وابن ماجه (٢٣٣١)، والنسائي (٧/ ٣١٣)، وابن الجارود (١٠٢٦)، والطحاوي (٤/ ١٦٥)، والطبراني (٦٨٦٠)، والبيهقي (٦/ ٥١)، والمزي (١٠/ ٤٤٥)، والدراقطني (٣/ ٢٨).

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کا سامان گم یا چوری ہوجائے، پھر وہ اپنا سامان کسی شخص کے قبضہ میں دیکھے تو مالک اس کا زیادہ حق دار ہے، اور مشتر ی اپنے نقصان کے لئے بائع سے رجوع کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24260، ترقيم محمد عوامة 23226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23227 ترقیم الشثری: -- 24261
٢٤٢٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن حجار ابن (ابجر) (١) عن علي في رجل كان في يده ثوب، فاقام رجل عليه البينة فقال: (علي) (٢) : ادفع إلى هذا ثوبه، واتبع من اشتريت منه (٣) . حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة (بن) (٤) علقمة عن (ابن) (٥) سيرين قال: كانت القضاة تقضي: (فيمن) (٦) باع شيئا ليس له فهو لصاحبه، إذا (طالبه) (٧) ⦗٤٦١⦘ (و) (٨) (يؤخذ) (٩) هذا (بالشروى) (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (أبحر).
(٢) سقط من [هـ].
(٣) مجهول؛ حجار مجهول.
(٤) في [ز]: (عن).
(٥) في [أ]: (أبى).
(٦) في [أ، هـ]: (من).
(٧) في [أ، ح، جـ، ز]: (طلبه).
(٨) سقط من: [ط]
(٩) في [ط]: (لوحد).
(١٠) في [ح، ط]: (بالسروى).

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کے قبضہ میں کپڑا تھا، دوسرے شخص نے اس پر گواہ قائم کر دئیے کہ کپڑا اس کا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اس کا کپڑا اس کے سپرد کر دے اور جس سے تو نے خریدا ہے اس سے اپنا نقصان وصول کرلو۔
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ قاضی حضرات یہ فیصلہ کیا کرتے تھے کہ جو شخص ایسی چیز فروخت کر دے جو اس کی نہیں تھی تو وہ چیز اس کے مالک کی ہوگی جب وہ اس کا مطالبہ کرے، اور اس (بیچنے والے) سے اس کے مثل وصول کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24261، ترقيم محمد عوامة 23227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
413. في القوم يكونون شركاء في الدار
کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23229 ترقیم الشثری: -- 24262
٢٤٢٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن الشعبي في القوم يكونون شركاء في الدار، فاشترى بعضهم من بعض، قال: ليس للآخرين شفعة.
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک گھر میں کئی لوگ شریک تھے، ان میں سے بعض نے بعض سے وہ گھر خرید لیا، تو دوسرے شریکوں کو شفعہ کا حق حاصل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24262، ترقيم محمد عوامة 23229)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23230 ترقیم الشثری: -- 24263
٢٤٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص (عن) (١) (عمرو) (٢) عن الحسن مثله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [ط]: (عمر).

حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24263، ترقيم محمد عوامة 23230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23231 ترقیم الشثری: -- 24264
٢٤٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن (جريج) (٢) قال: قلت لعطاء: ابتعت انا ورجل دارا، ولرجل سدس وللآخر نصف فباع -يعني صاحبي-، آخذه انا وهم (جميعا) (٣) (او) (٤) آخذه دونهم، قال: (لا) (٥) ! (بل) (٦) تاخذه دونهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ح]: (عن).
(٢) في [أ، ط]: (جريح).
(٣) في [أ، ح، ط]: (جمعًا).
(٤) في [ط]: (لو).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [م]: (لم).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ میں نے اور ایک دوسرے شخص نے مل کر ایک مکان خریدا، ایک آدمی کا اس میں چھٹا حصہ ہے۔ آدھا مکان دوسرے شخص کا ہے۔ میرے ساتھی نے اپنا حصہ بیچ دیا ہے۔ کیا میں اور وہ سب مل کر اس حصے کو لیں گے یا ان کے بغیر صرف میں لوں گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں! بلکہ ان کے بغیر صرف تم اس کو لو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24264، ترقيم محمد عوامة 23231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23232 ترقیم الشثری: -- 24265
٢٤٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي حسين (عن) (١) طاوس (قال) (٢) : هم فيه سواء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ط، س]: (و).
(٢) في [هـ، ح]: (قالا).

حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ وہ سب شریک اس میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24265، ترقيم محمد عوامة 23232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں