مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
65. في الرجل يعتق أمته ويستثنى ما في بطنها
اگر کوئی شخص اپنی باندی کو بیچے یا آزاد کرے اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20971 ترقیم الشثری: -- 21826
٢١٨٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن هشام عن محمد في الرجل يعتق الامة ويستثني ما في بطنها، قال: له ثنياه.
محمد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص باندی کو آزاد کرے اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردے تو درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21826، ترقيم محمد عوامة 20971)
ترقیم عوامۃ: 20972 ترقیم الشثری: -- 21827
٢١٨٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: هما حران.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ دونوں آزادہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21827، ترقيم محمد عوامة 20972)
ترقیم عوامۃ: 20973 ترقیم الشثری: -- 21828
٢١٨٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء.
حضرت عطاء، حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو آزاد کیا اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردیا تو استثناء درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21828، ترقيم محمد عوامة 20973)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 21829
٢١٨٢٩ - وعن سفيان عن جابر عن الشعبي،
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو آزاد کیا اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردیا تو استثناء درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21829، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 21830
٢١٨٣٠ - وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم (قالوا) (١) : إذا اعتقها واستثنى ما في بطنها فله ثنياه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ز، ط]: (قال).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو آزاد کیا اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردیا تو استثناء درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21830، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 20974 ترقیم الشثری: -- 21831
٢١٨٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (حرمي) (١) بن عمارة بن ابي حفصة عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا فقالا: ذلك له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (جرير)، وفي [ب]: (حرم).
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کو بیچے یا آزاد کرے اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایسا کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21831، ترقيم محمد عوامة 20974)
ترقیم عوامۃ: 20975 ترقیم الشثری: -- 21832
٢١٨٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (قرة) (١) بن سليمان عن محمد بن (الفضاء) (٢) عن ابيه عن ابن عمر في الرجل يبيع الامة ويستثني ما في بطنها قال: له ثنياه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي [ع]: (مرة)، والمشهور بالرواية عن ابن فضاء هو معتمر بن سليمان.
(٢) في (ج): (فضل)، وفي [ط]: (الفضل)؛ وانظر: ما سيأتي برقم [٢٢٩٢٣].
(٣) مجهول، لجهالة الفضاء.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص باندی کو فروخت کرے اور اس کے حمل کو مستثنیٰ کردے تو درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21832، ترقيم محمد عوامة 20975)
66. في الرجل يدعي الشيء فيقيم عليه البينة (فيستحلف) أنه لم يبع
اگر ایک آدمی کسی چیز کا دعویٰ کرے، پھراس کے خلاف گواہی قائم ہوجائے تواس سے قسم لی جائے گی کہ اس نے اسے نہیں بیچا
ترقیم عوامۃ: 20976 ترقیم الشثری: -- 21833
٢١٨٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث في الرجل يدعي الدابة في يد الرجل فيقول: ضلت مني، قال: لا اقول للشهود: إنه لم (يبع ولم يهب) (١) ، ولكن إذا شهدت الشهود انها دابته، ضلت منه، احلفه بالله: ما باع ولا وهب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، حـ، ط]: (تبع ولم تهب).
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی کسی آدمی کے پاس موجود سواری کے بارے میں یہ دعویٰ کرے کہ یہ میری سواری ہے جو کہ مجھ سے کھو گئی تھی تو میں گواہوں سے یہ نہیں کہوں گا کہ وہ گواہی دیں کہ نہ اس نے بیچی ہے اور نہ ہبہ کی ہے، بلکہ جب گواہ اس بات پر گواہی دے دیں گے کہ یہ اس کی سواری ہے جو گم گئی تھی تو میں مدعی سے قسم لوں گا کہ اس نے نہ اسے بیچا ہے اور نہ ہبہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21833، ترقيم محمد عوامة 20976)
ترقیم عوامۃ: 20977 ترقیم الشثری: -- 21834
٢١٨٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن اشعث عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا شهدت الشهود انها دابته، احلفه بالله: ما اهلكت ولا امرت (مهلكا) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مهلكها).
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب گواہ گواہی دے دیں گے کہ یہ اس کی ہے تو میں اس سے قسم لوں گا کہ وہ قسم کھائے کہ نہ میں نے اسے ہلاک کیا ہے اور نہ میں نے ہلاک کرنے والے کو حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21834، ترقيم محمد عوامة 20977)
ترقیم عوامۃ: 20978 ترقیم الشثری: -- 21835
٢١٨٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن الاسود بن قيس عن حسان بن ثمامة ان حذيفة عرف (جملا له) (١) فخاصم فيه إلى قاض من قضاة المسلمين، فصارت على حذيفة يمين في القضاء، فحلف بالله الذي لا إله إلا هو: ما باع ولا وهب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (جماله).
(٢) مجهول؛ لجهالة حسان بثمامة، وأخرجه الدارقطني (٤/ ٢٤٢)، والبيهقي (١٠/ ١٧٩)، وبنحوه عبد الرزاق (١٦٠٥٥).
حضرت حسان بن ثمامہ کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک اونٹ کو پہچان لیا اور مسلمانوں کے قاضی کے پاس مقدمہ دائر کیا، فیصلے میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ پر قسم لازم ہوئی تو انہوں نے اللہ کی قسم کھائی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ نہ انہوں نے اسے بیچا ہے اور نہ ہبہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21835، ترقيم محمد عوامة 20978)