مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
68. من كره ذلك
جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
ترقیم عوامۃ: 20989 ترقیم الشثری: -- 21846
٢١٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابي إسحاق عن ابي عبد الرحمن انه كان يكره قفيزا من بر بقفيزين من شعير.
حضرت ابو عبد الرحمن اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ ایک قفیز گندم کے بدلے دو قفیز جو حاصل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21846، ترقيم محمد عوامة 20989)
ترقیم عوامۃ: 20990 ترقیم الشثری: -- 21847
٢١٨٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة عن ليث عن نافع عن سليمان بن يسار عن عبد الرحمن بن الاسود بن عبد يغوث الزهري انه (اتاه غلامه) (١) (فاخبره) (٢) بان دابته قد فنى شعيرها، (فامره) (٣) ان ياخذ (من) (٤) حنطة اهله فيشتري له شعيرا ولا ياخذ إلا مثلا بمثل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (أتى)، وفي [أ، ح، و، هـ]: (أتى دابته).
(٢) في [هـ]: (فأخبر).
(٣) في [هـ، س]: (فأمر).
(٤) سقط من [أ، ب، هـ، س].
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث کے پاس ان کا غلام آیا اور اس نے بتایا کہ ان کی سواری کے جو ختم ہوگئے ہیں، آپ نے اسے حکم دیا کہ گندم لے کر جائے اور اس کے بدلے جو خرید لے، اور اس سے فرمایا کہ برابر سرابرلے زیادہ نہ لے، حضرت سلیمان بن یسار نے اسی طرح حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21847، ترقيم محمد عوامة 20990)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 21848
٢١٨٤٨ - ٢١٩٠٨ - قال: نافع: واخبرني سليمان بن يسار بمثلها عن (سعد) (١) بن ابي وقاص (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سلیمان بن یسار نے اسی طرح حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی بتایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21848، ترقيم محمد عوامة ---)
69. في الرجل يخلط الشعير بالحنطة ثم يبيعه
گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 20991 ترقیم الشثری: -- 21849
٢١٨٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن برد عن سليمان بن موسى قال: مر رسول الله ﷺ على رجل يبيع طعاما (ملغوثا) (١) فيه شعير، فقال:"اعزل هذا من هذا، وهذا من هذا، ثم بع كيف شئت، (و) (٢) بع ذا كيف شئت، فإنه ليس في ديننا غش" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: مخلوط، وفي [جـ، ز]: (مغلوثًا).
(٢) في [أ، ب، هـ، س]: (ثم).
(٣) مرسل، سليمان بن موسى تابعي.
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو، جو ملا ہوا غلہ بیچ رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ اس کو اس سے الگ کردو اور اس کو اس سے الگ کردو، پھر اسے جس طرح چاہوبیچو اور اسے جس طرح چاہو بیچو، بیشک ہمارے دین میں ملاوٹ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21849، ترقيم محمد عوامة 20991)
ترقیم عوامۃ: 20992 ترقیم الشثری: -- 21850
٢١٨٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن يمان ابي حذيفة ( (عن) (١) زياد مولى بن عباس عن ابن عباس) (٢) انه سئل عن الرجل يخلط الشعير بالحنطة ثم يبيعه، قال: لا باس به (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي الجرح والتعديل (٩/ ٣٧٣) (أبو زياد)، وكذلك في الكنى للبخاري ص (٣٢)، وانظر: تاريخ واسط (١/ ١١١).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) مجهول، لجهالة زياد أو أبي زياد.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی گندم میں جو کو ملا کر بیچتا ہے یہ کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21850، ترقيم محمد عوامة 20992)
ترقیم عوامۃ: 20993 ترقیم الشثری: -- 21851
٢١٨٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن شعبة) (١) عن يمان ابي حذيفة انه سال الشعبي عنه فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
حضرت شعبی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21851، ترقيم محمد عوامة 20993)
ترقیم عوامۃ: 20994 ترقیم الشثری: -- 21852
٢١٨٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد انه كان يكره ان يشتري الرجل الطعام الجيد والرديء، فيخلطهما جميعا ثم (يبيعهما) (١) فإن ⦗٤١٠⦘ كان الذي بينهما (قريبا) (٢) فلا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (يبيعها).
(٢) في [س]: (قريب).
حضرت محمد اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی اعلیٰ اور گھٹیا غلے کو ایک دوسرے میں ملا کر فروخت کرے، البتہ ان دونوں کا معیار ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہو تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21852، ترقيم محمد عوامة 20994)
ترقیم عوامۃ: 20995 ترقیم الشثری: -- 21853
٢١٨٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن جرير بن حازم عن حماد سئل عن البر يخلط بالشعير والبر يخلط باردا منه فكرهه.
حضرت حماد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص گندم کو جو کے ساتھ یا گندم کو اس سے گھٹیا درجے کی گندم کے ساتھ ملا کر بیچے تو کیسا ہے؟ انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21853، ترقيم محمد عوامة 20995)
70. في ولد أم الولد من قال: هو بمنزلتها
ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
ترقیم عوامۃ: 20996 ترقیم الشثری: -- 21854
٢١٨٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يزوج ام ولده عبده فتلد له اولادا، قال: هم بمنزلة امهم، يعتقون بعتقها ويرقون برقها، فإذا مات سيدهم عتقوا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی ام ولد کی شادی اپنے غلام سے کرادے، پھر اس سے اس کی اولاد پیدا ہو تو وہ بچے اپنی ماں کے حکم میں ہوں گے، اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے، جب ان کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21854، ترقيم محمد عوامة 20996)
ترقیم عوامۃ: 20997 ترقیم الشثری: -- 21855
٢١٨٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر وابن ابي زائدة عن داود عن الشعبي في ولد ام الولد: يعتقون بعتقها ويرقون برقها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
حضرت شعبی ام ولد کی اولاد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21855، ترقيم محمد عوامة 20997)