مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
100. في أجر المعلم
معلّم کے اجرت لینے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 21233 ترقیم الشثری: -- 22106
٢٢١٠٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة عن الحكم قال: ما علمت ان احدا كرهه؛ يعني اجر المعلم] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [هـ].
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ کسی نے بھی معلم کے اجر لینے کو ناپسند کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22106، ترقيم محمد عوامة 21233)
ترقیم عوامۃ: 21234 ترقیم الشثری: -- 22107
٢٢١٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد قال: اخبرنا شعبة عن معاوية بن قرة قال: إني لارجو ان (ياجره) (١) الله: يؤدبهم ويعلمهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: (يأخذه).
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید قوی ہے کہ اللہ پاک اس کو ضرور اجر عطاء فرمائے گا، وہ بچوں کو تعلیم اور ادب سیکھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22107، ترقيم محمد عوامة 21234)
ترقیم عوامۃ: 21235 ترقیم الشثری: -- 22108
٢٢١٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ايوب بن عائذ الطائي عن عامر قال: المعلم لا يشارط، فإن اهدي له (شيء) (١) فليقبله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شيئًا).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معلم شرط تو نہ لگائے، ہاں اگر اس کو کچھ ہدیہ دیا جائے تو اس کو قبول کرلینا چاہیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22108، ترقيم محمد عوامة 21235)
ترقیم عوامۃ: 21236 ترقیم الشثری: -- 22109
٢٢١٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) مهدي (بن ميمون) (٢) عن ابن سيرين قال: كان بالمدينة معلم عنده من ابناء (اولئك الضخام) (٣) ، قال: فكانوا يعرفون حقه في (النيروز) (٤) والمهرجان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [هـ]: (عن مهدي بن ميمون)، وسقط من: [ط].
(٣) في [هـ]: (أولياء الفخام).
(٤) هذا من أعياد الفرس، وفي [ط]: (المهر).
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ایک معلم تھے اس کے پاس ان بڑے لوگوں کے بچے بھی پڑھتے تھے۔ وہ نیروز اور مہرجان میں اس معلم کے حق کو سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22109، ترقيم محمد عوامة 21236)
101. من كره أجر المعلم
جو حضرات معلّم کے اجرت لینے کو ناپسند کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 21237 ترقیم الشثری: -- 22110
٢٢١١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وحميد بن عبد الرحمن عن مغيرة ابن زياد عن عبادة بن نسي عن الاسود بن ثعلبة عن عبادة بن الصامت قال: علمت ناسا من اهل الصفة: الكتابة والقرآن، فاهدى إلي رجل منهم قوسا فقلت: (ليست) (١) بمال، وارمي عنها في سبيل الله، لآتين رسول الله ﷺ فلاسالنه، فاتيته فقلت: يا رسول الله! (رجل) (٢) اهدى (إلي) (٣) قوسا ممن كنت اعلمه الكتابة والقرآن، وليست بمال، وارمي عنها في سبيل الله، فقال: إن كنت تحب ان تطوق بها طوقا من نار فاقبلها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: (ليس).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [هـ، س]: (لي).
(٤) مجهول؛ لجهالة الأسود بن ثعلبة، أخرجه أحمد (٢٢٦٨٩)، وأبو داود (٣٤١٦)، وابن ماجه (٢١٥٧)، والحاكم ٢/ ٤١، والبزار (٢٦٩٢)، والشاش (١٢٦٦)، والبيهقي ٦/ ١٢٥، والمزي ٣/ ٢٢٠، وعبد بن حميد (١٨٣)، والبخاري في التاريخ ١/ ٤٤٤، والبزار (٢٦٩٣)، والطحاوي ٣/ ١٧، والطبراني في مسند الشاميين (٢٢٥٣).
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدرسہ صفہ کے کچھ طلبہ کو میں نے کتابت اور قرآن پاک کی تعلیم دی، ان میں سے ایک شخص نے مجھے کمان ہدیہ میں دی، پس میں نے کہا کہ یہ مال نہیں ہے اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرتے وقت دشمن پر تیر برساؤں گا۔ میں نے کہا کہ میں ضرور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھوں گا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک شخص نے مجھے کمان ہدیہ میں دی ہے، کیونکہ میں نے اس کو کتابت اور قرآن کریم کی تعلیم دی تھی اور مال نہیں ہے اس کے ساتھ اللہ کے راستہ میں جہاد کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تو چاہتا ہے کہ یہ آگ کا طوق بنا کر تیرے گلے میں ڈالا جائے تو اس کو قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22110، ترقيم محمد عوامة 21237)
ترقیم عوامۃ: 21238 ترقیم الشثری: -- 22111
٢٢١١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري عن (عبد الله) (١) ابن شقيق (٢) قال: يكره ارش المعلم، فإن اصحاب رسول الله ﷺ كانوا يكرهونه ويرونه شديدا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: زيادة (الأنصاري).
(٣) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معلم کے اجرت لینے کو ناپسند کیا گیا ہے، بیشک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ اس کو ناپسند کرتے تھے اور اس کو سخت (گناہ، وبال) سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22111، ترقيم محمد عوامة 21238)
ترقیم عوامۃ: 21239 ترقیم الشثری: -- 22112
٢٢١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر (ابو سعد) (١) عن موسى بن علي عن ابيه ان ابي بن كعب كان يعلم رجلا مكفوفا، فكان إذا اتاه غداه، قال: فوجدت في نفسي من ذلك فسالت رسول الله ﷺ فقال:"إن (كان شيئا) (٢) يتحفك به فلا خير فيه، وإن كان من طعامه وطعام اهله فلا باس (به) (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ، ز]، وسقط (أبو) من [أ، ح، س، ط].
(٢) في [أ، ح، س، ط، هـ]: (شيء).
(٣) سقط من: [س، ط، هـ].
(٤) مرسل ضعيف؛ محمد بن ميسر ضعيف، وعُلي تابعي، أخرجه ابن ماجه (٢١٥٨)، وعبد بن حميد (١٧٥)، والبيهقي (٦/ ١٢٥).
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے ایک نابینا شخص کو تعلیم دی، اس کے بعد جب بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لاتے وہ آپ کو کھانا کھلاتا، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے متعلق میرے دل میں کچھ شبہ سا پیدا ہوا، میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ چیز تجھے تحفہ (اجرت) میں دیتا ہے تو تیرے لیے اس میں کوئی خیر نہیں ہے، اور اگر اس کے اپنے اور اس کے گھر والوں کے کھانے میں سے ہے تو پھر اس کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22112، ترقيم محمد عوامة 21239)
ترقیم عوامۃ: 21240 ترقیم الشثری: -- 22113
٢٢١١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان ياخذوا على الغلمان في الكتاب اجرا.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ حضرات بچوں کو کتابت سکھا کر اجرت لینے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22113، ترقيم محمد عوامة 21240)
102. من كره إذا أسلم السلم أن يصرفه في غيره
جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
ترقیم عوامۃ: 21241 ترقیم الشثری: -- 22114
٢٢١١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا اسلمت في طعام فلا تاخذن مكانه طعاما غيره، وإن اردت ان ⦗٤٦٣⦘ تاخذ (مكانه) (١) (علفا) (٢) فخذ إن شئت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (مكانا).
(٢) في [ح]: (علقًا).
(٣) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تو کھانے کی چیز میں بیع سلم کرلے تو ہرگز اس کی جگہ دوسرا کھانا نہ لے۔ اگر تو اس کی جگہ چارہ لینا چاہے تو چارہ لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22114، ترقيم محمد عوامة 21241)
ترقیم عوامۃ: 21242 ترقیم الشثری: -- 22115
٢٢١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن طاوس ان رجلا اسلم في شيء فلم يجده، فسال ابن عباس فقال: (خذ) (١) عرضا، خذ غنما (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، و]: (خذه).
(٢) صحيح.
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی چیز میں بیع سلم کی پھر اس چیز نہ کو نہ پایا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا سامان لے لے، بکریاں لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22115، ترقيم محمد عوامة 21242)