مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
105. في الرجل يكلم الرجل في الشيء فيهدي له
ایک شخص دوسرے شخص سے کسی بات پر گفتگو کرتا ہے، اور پھر اسے اس کی بنا پر تحفہ (هدیہ) دیتا ہے
ترقیم عوامۃ: 21262 ترقیم الشثری: -- 22136
٢٢١٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمار عن سالم عن مسروق قال: سالت عبد الله عن السحت فقال: الرجل يطلب الحاجة (للرجل) (١) فيهدي إليه فيقبلها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ]، وفي [أ، جـ]: (يطلب الرجل الحاجة)، وفي [ط]: زيادة (فتقضى له)، وانظر: تفسير ابن جرير (٦/ ٢٣٩).
(٢) صحيح.
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سحت (حرام کمائی) کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی کوئی ضرورت پوری کروانے کی کوشش کرے اور وہ اس کو کوئی ہدیہ دے اور یہ اس کو قبول کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22136، ترقيم محمد عوامة 21262)
ترقیم عوامۃ: 21263 ترقیم الشثری: -- 22137
٢٢١٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن كليب بن (وائل) (١) قال: قلت لابن عمر: اتاني دهقان عظيم الخراج فقال: (تقبلني) (٢) من العامل، لا ⦗٤٦٩⦘ اتقبله (لاعطي) (٣) عنه شيئا إلا ليؤمنه عامله ويضطرب في حوائجه (٤) ، فلم البث إلا قليلا حتى اتاني بصحيفتي (٥) ، فقلت: جزاك الله خيرا، وحملني على دابة (واعطاني دراهم) (٦) وكساني، فقال: ارايت (٧) لو لم (تقبله) (٨) (اكان) (٩) يعطيك؟ (قلت: لا) (١٠) ، قال: لا، (يصلح) (١١) لك (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (وايل).
(٢) أي: اكفلني، وفي [ك]: (تقياني).
(٣) في [جـ، ط، و]: (لا أعطى).
(٤) أي أن سبب كفالتى له عدم إكثار العامل من مطالبته، وليتمكن الدهقان من قضاء حوائجه، وليست كفالتي له من أجل الحصول على المال.
(٥) أي صحيفة الوكالة.
(٦) في [أ، جـ، س، هـ]: (آتاني درهمًا).
(٧) في [جـ]: زيادة (أن).
(٨) في [هـ]: (تتقلبه).
(٩) في [أ، ح، هـ]: (كان).
(١٠) سقط من: [جـ، و].
(١١) في [س، هـ]: (يصح).
(١٢) حسن؛ كليب صدوق.
حضرت کلیب بن وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میرے پاس ایک دہقان (زمیندار) آیا جس کا بہت سارا خراج بنتا تھا۔ اس نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ عامل کے سامنے میری ضمانت لے لیجیے۔ میں نے اس کی ضمانت اس لیے نہیں لی کہ اس کی طرف سے کچھ ادا کروں، صرف اس لیے لی تاکہ عامل اس کو امن دے اور وہ اپنی ضروریات کے لیے چل پھر سکے۔ ابھی تھوڑی ہی دیر ہی گذری تھی کہ وہ میرے پاس میرا صحیفہ لے کر آیا، میں نے کہا جزاک اللہ خیراً، اور اس نے مجھے سواری پر بٹھایا اور مجھے درہم دئیے اور کپڑے پہنائے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: آپ کا کیا خیال ہے اگر تو اس کی ضمانت نہ لیتا تو وہ تجھے یہ عطاء کرتا؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ تیرے لئے ٹھیک اور درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22137، ترقيم محمد عوامة 21263)
ترقیم عوامۃ: 21264 ترقیم الشثری: -- 22138
٢٢١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن (الحسن) (١) قال: (اتى) (٢) دهقان من دهاقين سواد الكوفة عبد الله بن جعفر يستعين به في شيء على علي، (قال) (٣) : فكلم له عليا فقضى له حاجته، قال: فبعث إليه الدهقان باربعين الفا وبشيء معها لا ادري ما هو؟ فلما وضعت بين يدي عبد الله بن جعفر قال: ما هذا؟ قيل له: بعث بها الدهقان الذي كلمت له في حاجته امير المؤمنين، قال: ردوها عليه، فإنا اهل بيت لا نبيع المعروف (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (محمد).
(٢) في [ز]: (أتاني)، وفي [ح]: (أتاه).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٤) منقطع؛ الحسن لا يروي عن علي ولا عبد اللَّه بن جعفر.
حضرت حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ کوفہ کے گاؤں کے چودھریوں میں سے ایک چودھری حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ حضرت عبداللہ بن جعفر سے علی رضی اللہ عنہ کے خلاف مدد مانگ (کوئی سفارش) مانگ رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس کی سفارش کی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کی ضرورت پوری فرما دی، چودھری نے آپ کو چالیس ہزار درہم ہدیہ میں بھیجے اور اس کے ساتھ کچھ اور چیزیں، مجھے نہیں معلوم وہ کیا تھا، جب وہ سب کچھ حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھے گئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے جس چودھری کی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سفارش فرمائی تھی اس نے آپ رضی اللہ عنہ کے لئے بھیجا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واپس اس کو بھیج دو، ہم اہل بیت نیکی فروخت نہیں کیا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22138، ترقيم محمد عوامة 21264)
106. في الرجل يكتب الكتاب على النفر
اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)
ترقیم عوامۃ: 21265 ترقیم الشثری: -- 22139
٢٢١٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن ابي زائدة عن إسرائيل عن طارق ابن عبد الرحمن عن شريح قال: شهدته وجاءه (رجل) (١) فقال: إني اكتتبت على هذا وعلى رجلين معه: ايهم شئت اخذت بحقي، فقال الرجل: إن صاحبي في السوق (٢) ، فقال: خذ ايهم (شئت) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [جـ، و]: زيادة (قال).
(٣) سقط من: [ط].
حضرت طارق بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں نے اس آدمی پر اور اس کے ساتھ دو اور آدمیوں پر یہ لکھوایا تھا کہ ان میں سے جس سے چاہوں اپنا حق وصول کروں گا۔ اس آدمی نے کہا کہ میرے دونوں ساتھی بازار میں ہیں، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جس مرضی سے تو چاہے اپنا حق وصول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22139، ترقيم محمد عوامة 21265)
ترقیم عوامۃ: 21266 ترقیم الشثری: -- 22140
٢٢١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: اكتتبت على رجلين (في بيع) (٢) ان حيكما على ميتكما (و) (٣) مليكما (٤) على معدمكما، قال: يجوز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، س، هـ]: (بكير).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٣) في [ط]: (أو).
(٤) أي: الغني منكما.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ میں نے ایک بیع میں دو آدمیوں پر یہ لکھوایا کہ تم میں سے زندہ مرنے والے کا اور مالدار تنگدست کا ذمہ دار ہوگا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22140، ترقيم محمد عوامة 21266)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22141
٢٢١٤١ - و (قاله) (١) عمرو بن دينار وسليمان بن موسى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (قال).
اور حضرت عمرو بن دینار رحمہ اللہ اور حضرت سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22141، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21267 ترقیم الشثری: -- 22142
٢٢١٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن (عبيدة) (١) عن إبراهيم انه سئل عن النفر يكتب عليهم الصك: ايهم شاء اخذ بجميع حقه، قال: هو على شرطه، ايهم شاء اخذ يحميع حقه، وكان إبراهيم يستحب ان ياخذ من كل إنسان منهم بحصته و (قال:) (٢) وهو اعدل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، هـ]: (عيينة).
(٢) سقط من: [أ، ح، س، ط، هـ].
ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کچھ آدمیوں پر اقرار نامہ لکھا گیا ہے کہ ان میں سے جس سے چاہے اپنا مکمل حق وصول کرے گا؟ فرمایا کہ وہ تو شرط پر ہے (جو طے ہوا تھا) جس سے چاہے اپنا پورا حق وصول کرلے۔ اور ابراہیم رحمہ اللہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ ان میں سے ہر شخص سے اس کے حصہ کے بقدر وصول کیا جائے، اور فرماتے تھے کہ یہ طریقہ انصاف کے زیادہ قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22142، ترقيم محمد عوامة 21267)
ترقیم عوامۃ: 21268 ترقیم الشثری: -- 22143
٢٢١٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن الحكم في الرجل يكون له الحق على القوم يقول: ايهم شئت اخذت بجميع حقي قال: هذا بمنزلة الكفيل.
حضرت حکم رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کا ایک قوم پر حق ہو اور وہ کہے کہ جس سے چاہوں پورا حق وصول کروں گا، فرماتے ہیں کہ یہ بمنزلہ کفیل کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22143، ترقيم محمد عوامة 21268)
ترقیم عوامۃ: 21269 ترقیم الشثری: -- 22144
٢٢١٤٤ - ٢٢٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن ابي (الجهم) (١) قال: كتبت ذكر حق على عدة: ايهم شئت اخذت بحقي، فقدمتهم إلى شريح فقال: خذ ايهم شئت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) واسمه صبيح بن الحارث، وعند عبد الرزاق (١٤٧٦٠) أبو الجهضم.
حضرت ابو جہم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر اپنا حق لکھا تھا کہ ان میں سے جس سے چاہوں اپنا مکمل حق وصول کروں گا، پس میں ان کو حضرت شریح کے پاس لے گیا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جس سے چاہو وصول کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22144، ترقيم محمد عوامة 21269)
107. في العبد المأذون له في التجارة
جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 21270 ترقیم الشثری: -- 22145
٢٢١٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم انه كان يقول في العبد الماذون له في التجارة: إذا كان عليه دين فاعتقه مولاه، (قال) (١) : يسعى لهم العبد في دينهم، لم يزده العتق إلا صلاحا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ عبد مأذون کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر اس کے ذمہ قرض ہو اور اس کا آقا اس کو آزاد کر دے، تو غلام قرض خواہوں کے قرض ادا کرنے کی کوشش کرے گا، آزادی نے اس کی صلاحیت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22145، ترقيم محمد عوامة 21270)