مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر مما أعطى الله إبراهيم ﵇ وفضله به
وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
ترقیم عوامۃ: 32486 ترقیم الشثری: -- 33989
٣٣٩٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن مجاهد ﴿واذن في الناس بالحج﴾ [الحج: ٢٧] ، قال: (١) امر إبراهيم ان يؤذن بالحج (فقام فقال) (٢) : يا ايها الناس اجيبوا ربكم، (فاجابوه) (٣) : لبيك اللهم لبيك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (لما).
(٢) في [جـ، م]: (قام فقال).
(٣) في [ب]: (فأجابوا).
حضرت مجاہد { وَأَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ } کے تحت فرماتے ہیں ل کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو حج کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تو وہ کھڑے ہوئے اور کہا اے لوگو! اپنے رب کے حکم پر لبیک کہو، چناچہ انہوں نے جواب دیا لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33989، ترقيم محمد عوامة 32486)
ترقیم عوامۃ: 32487 ترقیم الشثری: -- 33990
٣٣٩٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد ﴿وإذ ابتلى إبراهيم ربه بكلمات﴾ [البقرة: ١٢٤] ، قال: ابتلي بالآيات التي بعدها.
مجاہد ایک دوسری سند سے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ فَأَتَمَّہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یعنی جب ان کو ان آیات کے ذریعے مبتلا کیا گیا جو اس آیت کے بعد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33990، ترقيم محمد عوامة 32487)
ترقیم عوامۃ: 32488 ترقیم الشثری: -- 33991
٣٣٩٩١ - حدثنا وكيع عن يونس عن الشعبي ﴿وإذ ابتلى إبراهيم ربه بكلمات﴾ قال: منهن الختان.
حضرت شعبی نے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ } کے تحت فرمایا کہ ان کلمات میں ایک ختنہ بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33991، ترقيم محمد عوامة 32488)
ترقیم عوامۃ: 32489 ترقیم الشثری: -- 33992
٣٣٩٩٢ - حدثنا عبد الاعلى عن داود عن عكرمة عن ابن عباس ﴿وإذ ابتلى ⦗٤٩٤⦘ إبراهيم ربه بكلمات فاتمهن﴾ [البقرة: ١٢٤] ، قال: لم (يبتل) (١) احد بهذا الدين فاقامه إلا إبراهيم ﵇ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يبل).
(٢) ضعيف؛ رواية داود عن عكرمة ضعيفة.
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ } کے تحت نقل کرتے ہیں، فرمایا کہ کوئی شخص ایسا نہیں جس کو اس دین میں آزمائش میں ڈالا گیا ہو اور وہ اس آزمائش میں پورا اترا ہو سوائے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33992، ترقيم محمد عوامة 32489)
ترقیم عوامۃ: 32490 ترقیم الشثری: -- 33993
٣٣٩٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن عبد الله ابن عمرو قال: اول كلمة قالها: إبراهيم حين القي في النار ﴿حسبنا الله ونعم الوكيل﴾ (١) [آل عمران: ١٧٣] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق في التفسير ١/ ١٤٠، وابن جرير ٤/ ١٨٢.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سب سے پہلا کلمہ جو ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں گرنے کے بعد کہا وہ حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33993، ترقيم محمد عوامة 32490)
ترقیم عوامۃ: 32491 ترقیم الشثری: -- 33994
٣٣٩٩٤ - حدثنا عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد ان إبراهيم اول الناس اضاف الضيف (١) ، واول الناس اختتن، واول الناس قلم اظفاره، وجز شاربه واستحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ب]: (وأول الناس).
حضرت سعید سے روایت ہے کہ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مہمان کی مہمان نوازی کی، اور سب سے پہلے ختنہ کیا، اور سب سے پہلے ناخن تراشے، اور مونچھیں کتروائیں اور زیر ناف بال صاف کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33994، ترقيم محمد عوامة 32491)
ترقیم عوامۃ: 32492 ترقیم الشثری: -- 33995
٣٣٩٩٥ - حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد ان إبراهيم ﵇ اول من راى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار قال: يا رب زدني وقارا.
یحییٰ بن سعید حضرت سعید سے ہی روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے سفید بالوں کو دیکھا، عرض کیا اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ نے فرمایا یہ وقار ہے آپ نے عرض کیا اے میرے رب! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33995، ترقيم محمد عوامة 32492)
ترقیم عوامۃ: 32493 ترقیم الشثری: -- 33996
٣٣٩٩٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن ربيعة بن عثمان التيمي عن سعد بن إبراهيم عن ابيه انه قال: اول من خطب على المنابر إبراهيم خليل الله ﵇ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ سب سے پہلے منبر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33996، ترقيم محمد عوامة 32493)
3. ما ذكر في لوط ﵇
ان فضیلتوں کا ذکر جو سیدنا لوط علیہ السلام کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32494 ترقیم الشثری: -- 33997
٣٣٩٩٧ - (١) حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد ﴿فما وجدنا فيها غير بيت من المسلمين﴾ قال: لوط ﵇ (٢) وابنتاه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [م].
حضرت مجاہد اللہ کے فرمان { فَمَا وَجَدْنَا فِیہَا غَیْرَ بَیْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد لوط علیہ السلام اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33997، ترقيم محمد عوامة 32494)
ترقیم عوامۃ: 32495 ترقیم الشثری: -- 33998
٣٣٩٩٨ - حدثنا ابو اسامة (قال: حدثنا) (١) سليمان بن (المغيرة) (٢) عن حميد بن هلالى قال: قال جندب: قال حذيفة: لما ارسلت الرسل إلى قوم لوط ليهلكوهم قيل لهم: لا تهلكوهم حتى يشهد عليهم لوط ثلاث مرار، قال: وكان طريقهم على إبراهيم ﵇ قال: فاتوا إبراهيم، قال: فلما بشروه بما بشروه قال: ﴿فلما ذهب عن إبراهيم الروع وجاءته البشرى يجادلنا في قوم لوط﴾ [هود: ٧٤] ، قال: وكان مجادلته إياهم انه قال: ارايتم إن كان فيها خمسون من المسلمين اتهلكوهم؟ قالوا: لا، قال: افرايتم إن كان فيها اربعون؟ قال: قالوا: لا، حتى انتهى إلى عشرة او خمسة -حميد شك في ذلك- قال: (قالوا) (٣) : فاتوا لوطا وهو يعمل في ارض له، قال: فحسبهم بشرا، قال: فاقبل بهم خفيا (حين) (٤) امسى إليه اهله، قال: فمشوا معه فالتفت إليهم، قال: وما تدرون ما يصنع هؤلاء؟ قالوا: وما يصنعون؟ فقال: ما من الناس احد هو اشر منهم؟ قال: فلبسوا (اداتهم) (٥) على ما ⦗٤٩٦⦘ قال ومشوا معه، قال: ثم قال مثل هذا، فاعاد عليهم مثل هذا ثلاث مرار، قال: فانتهى بهم إلى اهله، قال: فانطلقت امراته العجوز عجوز السوء إلى قومه فقالت: لقد تضيف لوط الليلة رجالا ما رايت رجالا قط احسن منهم وجوها ولا اطيب ريحا منهم، قال: فاقبلوا يهرعون إليه (حتى دافعوه) (٦) الباب حتى كادوا يغلبونه عليه، قال فاهوى ملك منهم بجناحه، (قال) (٧) : فصفقه دونهم، قال: وعلا لوط الباب و (علوه) (٨) معه، قال: فجعل يخاطبهم ﴿هؤلاء بناتي هن اطهر لكم فاتقوا الله ولا تخزون في ضيفي اليس منكم رجل رشيد﴾، قال: فقالوا: ﴿قالوا لقد علمت ما لنا في بناتك من حق﴾ قال: فقال: ﴿لو ان لي بكم قوة او آوي إلى ركن شديد﴾ قال: قالوا: ﴿يالوط إنا رسل ربك لن يصلوا إليك﴾ قال: فذاك حين علم انهم رسل الله، ثم قرا إلى قوله: ﴿اليس الصبح بقريب﴾ [هود: ٧٨ - ٨١] ، قال: وقال ملك، فاهوى يحناحه هكذا -يعني شبه الضرب، (فما) (٩) غشيه احد منهم تلك الليلة إلا عمي، قال: فباتوا بشر ليلة عميانا ينتظرون العذاب، قال: وسار باهله (١٠) ، قال: استاذن جبريل في هلكتهم فاذن (له) (١١) فاحتمل الارض التي كانوا عليها، قال: (فالوى) (١٢) بها حتى سمع اهل سماء الدنيا (ضغاء) (١٣) كلابهم، قال: ثم قلبها بهم، ⦗٤٩٧⦘ قال: فسمعت امراته -يعني لوط ﵇ (١٤) الوجبة وهي معه (فالتفتت) (١٥) فاصابها العذاب، قال: وتتبعت (سفارهم) (١٦) بالحجارة (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عن).
(٢) في [ب]: (مغيرة).
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) في [هـ]: (حتى).
(٥) في [م، هـ]: (آذانهم).
(٦) في [هـ]: (فدافعوه).
(٧) سقط من: [جـ، م].
(٨) في [هـ]: (علوا).
(٩) في [ب، جـ]: (فلما).
(١٠) في [هـ]: زيادة (حتى).
(١١) سقط من: [أ، ب، م].
(١٢) في [هـ]: (فأهوى).
(١٣) في [هـ]: (صغاء).
(١٤) سقط من: [م].
(١٥) في [ب]: (فالتفت).
(١٦) في [أ، ب]: (بنارهم).
(١٧) صحيح؛ أخرج بعضه ابن أبي حاتم في التفسير (١١٠٣٧) و (١١٠٥١)، وابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ٢٦٠، وابن جرير ١٢/ ٨١، وفي التاريخ ١/ ١٧٨، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٣٠٧.
جندب روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب قوم لوط علیہ السلام کو ہلاک کرنے کے لئے فرشتے بھیجے گئے تو ان سے کہا گیا کہ ان کو اس وقت تک ہلاک نہ کرنا جب تک لوط علیہ السلام ان پر تین مرتبہ گواہی نہ دے دیں، کہتے ہیں کہ ان کا راستہ ابراہیم علیہ السلام سے ہو کر گزرتا تھا، چناچہ وہ ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے اور ان کو خوشخبری سنائی، اللہ فرماتے ہیں { فَلَمَّا ذَہَبَ عَنْ إبْرَاہِیمَ الرَّوْعُ وَجَائَتْہُ الْبُشْرَی یُجَادِلُنَا فِی قَوْمِ لُوطٍ } کہتے ہیں کہ ان کا ان سے جھگڑا اس طرح ہوا کہ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس بستی میں پچاس مسلمان ہوں تو کیا تم ان کو ہلاک کر ڈالو گے؟ انہوں نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا تو پھر اگر اس میں چالیس مسلمان ہوں تو کیا تم ان کو ہلاک کر ڈالو گے؟ انہوں نے کہا نہیں، یہاں تک کہ آپ دس یا پانچ تک پہنچ گئے، حمید راوی کو اس میں شک ہے۔ چناچہ وہ اس کے بعد لوط علیہ السلام کے پاس پہنچے جبکہ وہ اپنی زمین پر کام کر رہے تھے، انہوں نے ان کو انسان سمجھا، چناچہ جب شام ہوئی تو وہ ان کو خفیہ طور پر اپنے گھر لے چلے۔ (٢) اس کے بعد وہ ان کے ساتھ چلے، تو آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ لوگ کیا کرتے ہیں؟ وہ کہنے لگے کیا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ لوگوں میں ان سے بدترین کوئی نہیں، چناچہ انہوں نے اس پر کوئی بات نہ کی، اور ان کے ساتھ چلنے لگے، پھر انہوں نے دوبارہ ایسے ہی کہا، تو انہوں نے بھی وہی جواب دیا، تین مرتبہ انہوں نے ایسا ہی کیا، اس کے بعد وہ ان کو گھر لے کر پہنچ گئے، چناچہ ان کی بڑھیا بیوی ان کی قوم کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ لوط کے پاس آ ج رات ایسے آدمی مہمان ہوئے ہیں جن سے زیادہ خوبصورت اور خوشبودار لوگ نہیں دیکھے۔ (٣) چناچہ وہ دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے یہاں تک کہ دروازہ دھکیلنے لگے قریب تھا کہ اس کو گرا دیتے، چناچہ ایک فرشتے نے اپنا پر جھکایا اور دروازہ ان کے سامنے بند کردیا، اور لوط علیہ السلام دروازے پر چڑھ گئے اور وہ بھی چڑھ گئے، اور آپ نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا ”یہ میری بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لیے زیادہ پکیزہ ہیں۔ پس اللہ سے ڈرو اور مجھے میرے مہمانوں کے بارے میں رسوا نہ کرو۔ کیا تم میں کوئی سمجھ دار آدمی نہیں ہے۔“ وہ کہنے لگے ”تم جانتے ہو کہ ہمارا تمہاری بیٹیوں میں کوئی حق نہیں اور جو ہمارا ارادہ ہے وہ بھی تمہیں پتہ ہے۔“ آپ نے فرمایا: ”کاش مجھے کوئی قوت حاصل ہوتی اور کاش میں بھی کسی مضبوط مددگار سے مدد لے سکتا۔“ وہ کہنے لگے ”اے لوط! ہم تمہارے رب کے بھیجے ہوئے ہیں اور یہ تم تک نہیں پہنچ سکتے۔“ اس وقت ان کو علم ہوا کہ وہ اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ پھر راوی نے (أَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیبٍ) تک تلاوت فرمائی۔ (٤) کہتے ہیں کہ ایک فرشتے نے اپنے پر کو اس طرح حرکت دی جس طرح مارتے ہیں چناچہ جہاں تک وہ پر پہنچے سب لوگ اندھے ہوگئے، چناچہ انہوں نے اندھے ہونے کی حالت میں بدترین رات گزاری اور وہ عذاب کا انتظار کر رہے تھے، اور لوط علیہ السلام اپنے گھر والوں کو لے کر چلے اور جبرائیل نے ان کو ہلاک کرنے کی اجازت مانگی اور ان کو اجازت دے دی گئی، انہوں نے اس زمین کو اٹھایا جس پر وہ تھے اور اس کو بلند کردیا یہاں تک کہ آسمان دنیا کے فرشتوں نے ان کے کتوں کی آوازیں سنیں، پھر انہوں نے اس کو پلٹ دیا، آپ کی بیوی نے جو آپ کے ساتھ تھی آواز سنی اور اس نے مڑ کر دیکھا تو اس کو بھی عذاب نے آلیا، اور ان کے مسافروں پر بھی پتھر برسے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33998، ترقيم محمد عوامة 32495)