مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما ذكر في موسى ﵇ من الفضل
وہ فضائل جو موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں نقل کیے گئے ہیں
ترقیم عوامۃ: 32506 ترقیم الشثری: -- 34009
٣٤٠٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿وقربناه نجيا﴾ [مريم: ٥٢] ، حتى سمع صريف القلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٢/ ٤٣٨، وابن جرير ١٦/ ٩٤، وهناد (١٤٩)، وابن النحاس في معاني القرآن ٤/ ٣٣٧، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (١٢٣١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { وَقَرَّبْنَاہُ نَجِیًّا } کے تحت منقول ہے کہ اتنا قریب ہوگئے کہ انہوں نے قلموں کے چلنے کی آواز سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34009، ترقيم محمد عوامة 32506)
ترقیم عوامۃ: 32507 ترقیم الشثری: -- 34010
٣٤٠١٠ - حدثنا وكيع عن ابي معشر عن محمد بن كعب قال: سئل رسول الله ﷺ اي الاجلين قضى موسى ﵇؟ قال:"اوفاهما واتمهما" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ أبو معشر نجيح ضعيف، ومحمد بن كعب القرظي تابعي.
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ موسیٰ علیہ السلام نے دو، مدتوں میں سے کس مدت کو پورا کیا؟ فرمایا کہ ان میں سے بڑی اور کامل مدت کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34010، ترقيم محمد عوامة 32507)
ترقیم عوامۃ: 32508 ترقیم الشثری: -- 34011
٣٤٠١١ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: سئل اي الاجلين قضى موسى؟ قال: (اتمهما) (١) ] (٢) وآخرهما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أتمها).
(٢) سقط من: [م].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٨٤)، والنسائي والحميدي (٣٥)، والحاكم ٢/ ٤٠٧، وأبو يعلى (٢٤٠٨)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٦٩٠، والبزار (٢٢٤٥/ كشف)، والبيهقي ٦/ ١١٧، والبغوي ٣/ ٤٤٣، وابن جرير ٢٠/ ٦٨، والثعلبي ٧/ ٢٤٧، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢١٧، وابن عساكر ٦١/ ٣٨.
حضرت ابن عبا س سے روایت ہے کہ آپ سے سوال کیا گیا کہ موسیٰ علیہ السلام نے دو، مدتوں میں سے کس مدت کو پورا کیا؟ فرمایا کہ ان میں سے بڑی اور کامل مدت کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34011، ترقيم محمد عوامة 32508)
ترقیم عوامۃ: 32509 ترقیم الشثری: -- 34012
٣٤٠١٢ - حدثنا ابو معاوية قال: ثنا الاعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في قوله: ﴿لا تكونوا كالذين آذوا موسى فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها﴾ قال: قال له قومه: إنه آدر، قال: فخرج ذات يوم يغتسل فوضع ثيابه على صخرة فخرجت الصخرة تشتد بثيابه وخرج يتبعها عريانا حتى انتهت به إلى مجالس ⦗٥٠٦⦘ بني إسرائيل، قال: فراوه ليس بآدر (قال) (١) : (فذاك) (٢) قوله: ﴿فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها﴾ (٣) [الاحزاب: ٦٩] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبر).
(٢) في [م]: (فذلك).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢٢/ ٥١، وابن عساكر ٦١/ ١٧٢.
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ کے فرمان { لاَ تَکُونُوا کَالَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں کہ آپ کی قوم نے آپ سے کہا کہ آپ کو ”اُدرہ“ بیماری ہے، چناچہ ایک دن آپ غسل کے لئے نکلے تو آپ نے اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھ دیے چناچہ وہ پتھر ان کے کپڑوں کو لے کر بھاگنے لگا، اور آپ برہنہ اس کا پیچھا کرنے لگے، یہاں تک کہ وہ پتھر آپ کو بنی اسرائیل کی مجلس میں لے گیا، چناچہ انہوں نے دیکھا کہ ان کو ”اُدرہ“ بیماری نہیں، کہتے ہیں کہ یہی اللہ کے فرمان { فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کا معنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34012، ترقيم محمد عوامة 32509)
ترقیم عوامۃ: 32510 ترقیم الشثری: -- 34013
٣٤٠١٣ - حدثنا ابو اسامة قال ثنا عوف عن الحسن وخلاس بن عمرو ومحمد عن ابي هريرة في قوله: ﴿ياايها الذين آمنوا لا تكونوا كالذين آذوا موسى فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها﴾ قال: كان من اذاهم إياه ان نفرا من بني إسرائيل قالوا: ما يستتر منا مولسى هذا (الستر) (١) إلا من عيب يجلده: إما برص، وإما آفة، وإما ادرة، وإن الله اراد ان يبرئه مما قالوا، قال: وإن موسى ﵇ (٢) خلا ذات يوم وحده، فوضع ثوبه على حجر ثم دخل يغتسل، فلما فرغ اقبل (على) (٣) ثوبه لياخذه عدا الحجر بثوبه، فاخذ موسى ﵇ (٤) عصاه في اثره، فجعل يقول: ثوبي يا حجر، ثوبي يا حجر، حتى انتهى إلى ملإ من بني إسرائيل فراوه عريانا، (فإذا) (٥) كاحسن الرجال خلقا، فبواه الله مما يقولون، قال: وقام الحجر فاخذ ثوبه فلبسه، (وطفق) (٦) موسى يضرب الحجر بعصاه، فوالله إن بالحجر الآن ⦗٥٠٧⦘ من اثر ضرب موسى (٧) -ذكر ثلاث او اربع او خمس (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (التستر).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [ك]: (إلى).
(٤) سقط من: [م].
(٥) في [أ، ب]: (فرأوه).
(٦) في [أ، ب]: (فطفق).
(٧) زيادة في [م]: (ندب).
(٨) صحيح؛ وورد مرفوعًا أخرجه البخاري (٣٤٠٤)، والترمذي (٣٢٢١)، وبنحوه مسلم (٣٣٩)، وظاهر رواية أحمد (١٠٦٨٨)، أن خبر الحسن مرسل.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اللہ کے فرمان { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَکُونُوا کَاَلَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کی تفسیر میں روایت ہے فرمایا کہ انہوں نے آپ کو اذیت ا س طرح تھی کہ بنو اسرائیل کی ایک جماعت نے ان سے کہا کہ موسیٰ ہم سے اس لیے چھپتے ہیں کہ ان کی جلد میں کوئی عیب ہے یا برص ہے یا کوئی اور بیماری یا أُدرہ بیماری ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کی اس بات سے بری کرنے کا ارادہ فرمایا تو ایک دن موسیٰ علیہ السلام خلوت میں گئے اور اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھے پھر داخل ہو کر غسل کرنے لگے، جب فارغ ہوئے تو اپنے کپڑوں کی طرف آئے تاکہ کپڑے لے لیں، چناچہ پتھر ان کے کپڑے لے کر دوڑنے لگا، موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی پکڑی اور اس کے پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے دوڑنے لگے اے پتھر! میرے کپڑے، اے پتھر! میرے کپڑے، یہاں تک کہ جب وہ بنو اسرائیل کی مجلس میں پہنچا اور انہوں نے آپ کو برہنہ دیکھا تو آپ بہترین جسامت والے تھے، اس طرح اللہ نے آپ کو ان کی باتوں سے بری فرما دیا، اور پتھر ٹھہر گیا اور آپ نے اپنے کپڑے لے کر پہنے اور موسیٰ علیہ السلام اپنی لاٹھی سے پتھر کو مارنے لگے، بخدا پتھر پر اب بھی موسیٰ علیہ السلام کی ضرب کے نشانات ہیں، تین ہیں یا چار یا پانچ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34013، ترقيم محمد عوامة 32510)
5. ما أعطه الله سليمان بن داود ﵇
وہ فضیلتیں جو اللہ نے سلیمان علیہ السلام کو عطا فرمائیں
ترقیم عوامۃ: 32511 ترقیم الشثری: -- 34014
٣٤٠١٤ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا عوف عن الحسن قال: لما سخرت الريح لسليمان بن داود ﵇ (١) (كان) (٢) يغدو من بيت المقدس فيقيل (بقريرا) (٣) ثم يروح فيبيت في (كابل) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في [م]: (قال).
(٣) في [م]: (بفزيرا)، وانظر: الدر المنثور ٦/ ٦٧٧، وتفسير ابن أبي حاتم (١٧٨٧٧).
(٤) في [أ، ب]: (كامل).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب سلیمان بن داؤد علیہ السلام کے لیے ہوا کو مسخّر کیا گیا تو وہ صبح بیت المقدس سے نکلتے اور دوپہر کو فزیرا میں قیلولہ فرماتے تھے، اور پھر شام کو چلتے تو کابل میں رات گزارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34014، ترقيم محمد عوامة 32511)
ترقیم عوامۃ: 32512 ترقیم الشثری: -- 34015
٣٤٠١٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ضرار بن مرة عن سعيد بن جبير قال: كان سليمان يوضع له ستمائة الف كرسي.
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے لئے چھ لاکھ کرسیاں لگائی جاتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34015، ترقيم محمد عوامة 32512)
ترقیم عوامۃ: 32513 ترقیم الشثری: -- 34016
٣٤٠١٦ - حدثنا ابو معاوية قال: ثنا الاعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان (سليمان بن) (١) داود ﵇ (٢) يوضع له ستمائة الف كرسي، ثم (يجيء) (٣) اشراف الإنس حتى يجلسوا مما يلي الايمن، ثم ⦗٥٠٨⦘ (يجيء) (٤) اشراف الجن حتى يجلسوا مما يلي الايسر، ثم يدعو الطير فتظلهم، ثم يدعو الريح فتحملهم، فيسير في الغداة الواحدة مسيرة شهر، فبينما هو ذات يوم يسير في فلاة من الارض فاحتاج إلى الماء، فدعا الهدهد فجاء فنقر الارض فاصاب موضع الماء، ثم تجيء الشياطين ذلك الماء فتسلخه كما يسلخ الإهاب فيستخرجوا الماء منه. قال: فقال له نافع بن الازرق: قف (يا وقاف) (٥) ارايت قولك: الهدهد يجيء فينقر الارض فيصيب موضع الماء، كيف يبصر هذا ولا يبصر الفخ يجيء إليه حتى يقع في عنقه، فقال له ابن عباس: ويحك إن القدر حال دون البصر (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [أ، ب]: (تجيء).
(٤) في [أ، ب]: (تجيء).
(٥) في [أ]: (بأوقاف).
(٦) صحيح؛ المنهال ثقة، أخرجه الحاكم ٢/ ٥٨٩، والضياء ١٠/ ٤٠٩.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام کے لیے چھ لاکھ کرسیاں لگائی جاتی تھیں، پھر انسانوں میں سے شرفاء آتے اور دائیں جانب بیٹھ جاتے، اور پھر جنوں کے شرفاء آتے اور بائیں جانب بیٹھ جاتے، پھر آپ پرندوں کو بلاتے اور وہ ان پر سایہ کرتے، پھر ہوا کو بلاتے اور وہ ان کو اٹھاتی، اور آپ ایک صبح میں ایک مہینے کی مسافت قطع کرتے، ایک دن آپ اسی طرح ایک میدان میں جارہے تھے کہ آپ کو پانی کی ضرورت ہوئی، آپ نے ہد ہد کو بلایا، وہ آیا اور اس نے زمین میں چونچ ماری اور پانی کی جگہ بتلائی، پھر اس جگہ شیاطین آئے اور انہوں نے اس جگہ کو اس طرح کھودا جس طرح بکری کی کھال اتاری جاتی ہے اور انہوں نے اس جگہ سے پانی نکالا۔ کہتے ہیں کہ اس پر نافع بن ازرق نے کہا اے ٹھہرنے والے ٹھہر جائیے، آپ کہتے ہیں کہ ہدہد نے آ کر زمین میں پانی کی جگہ چونچ ماری، اس کو یہ کیسے نظر آتا ہے جبکہ اس کو جال بھی نظر نہیں آتا جو آ کر اس کی گردن میں پڑجاتا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تمہارا ناس ہو، تقدیر آنکھوں کے سامنے حائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34016، ترقيم محمد عوامة 32513)
ترقیم عوامۃ: 32514 ترقیم الشثری: -- 34017
٣٤٠١٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عبد الله بن شداد قال: كان كرسي سليمان يوضع على الريح وكراسي من اراد من الجن والإنس، فاحتاج إلى الماء فلم يعلموا بمكانه، وتفقد الطير عند ذلك فلم يجد الهدهد فتوعده، وكان عذابه نتفه وتشميسه، قال: فلما جاء استقبله الطير فقالوا: (قد توعدك) (١) سليمان، فقال الهدهد: (٢) استثنى، قالوا: نعم، الا ان (يجيء) (٣) بعذر، وكان عذره ان جاء بخبر صاحبة سبا قال: فكتب إليهم (٤) سليمان: ﴿ (٥) بسم الله الرحمن الرحيم (٣٠) الا تعلوا ⦗٥٠٩⦘ علي واتوني مسلمين﴾، قال: فاقبلت بلقيس، فلما كانت على قدر فرسخ قال سليمان: ﴿ايكم ياتيني بعرشها قبل ان ياتوني مسلمين﴾ قال عفريت من الجن: ﴿انا آتيك به قبل ان تقوم من مقامك وإني عليه لقوي امين﴾ قال: فقال: (سليمان) (٦) اريد اعجل من ذلك، (قال) (٧) الذي عنده علم من الكتاب: ﴿انا آتيك به قبل ان يرتد إليك طرفك﴾ [النمل: ٣٠ - ٣١، ٣٨، ٣٩، ٤٠] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قد ترعدك).
(٢) في [هـ]: زيادة (هل).
(٣) في [م]: (تجيء).
(٤) في [أ، هـ]: زيادة (أنه من).
(٥) في [أ، ب]: (وإنه).
(٦) سقط من: [أ، هـ].
(٧) في [هـ]: (فقال).
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی کرسی ہوا پر رکھی جاتی اور اس کے ساتھ جن جنات اور انسانوں کو آپ چاہتے ان کی کرسیاں رکھی جاتیں، آپ کو پانی کی ضرورت ہوئی لیکن لوگوں کو اس کا علم نہ تھا، چناچہ آپ نے اس وقت پرندوں کو تلاش کیا تو ہد ہد کو نہ پایا، آپ نے اس کو دھمکی دی، اور ا س کی سزا یہ تھی کہ اس کے پر اکھیڑ کر اس کو دھوپ میں رکھا جائے، جب وہ آیا تو پرندوں نے اس سے ملاقات کی اور کہا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے تمہارے لیے سزا کا اعلان کیا ہے، ہدہد نے کہا کیا انہوں نے کوئی استثناء کیا ہے؟ وہ کہنے لگے جی ہاں! یہ کہ آپ کوئی عذر بیان کریں، اور اس کا عذر یہ تھا کہ وہ ملکۂ سبا کا قصہ دیکھ کر آیا تھا، چناچہ سلیمان علیہ السلام نے ان کو لکھا {إِنَّہُ مِن سُلَیْمَانَ وَإِنَّہُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ، أَلاَّ تَعْلُوا عَلَیَّ وَأْتُونِی مُسْلِمِینَ } کہتے ہیں کہ بلقیس چلی، جب وہ ایک فرسخ کی مسافت پر تھی تو سلیمان علیہ السلام نے فرمایا { أَیُّکُمْ یَأْتِینِی بِعَرْشِہَا قَبْلَ أَن یَأْتُونِی مُسْلِمِینَ، قَالَ عِفْریتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِیکَ بِہِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِکَ وَإِنِّی عَلَیْہِ لَقَوِیٌّ أَمِینٌ} حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا میں اس سے زیادہ جلدی چاہتا ہوں، { قَالَ الَّذِی عِندَہُ عِلْمٌ مِّنَ الْکِتَابِ أَنَا آتِیکَ بِہِ قَبْلَ أَن یَرْتَدَّ إِلَیْکَ طَرْفُکَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34017، ترقيم محمد عوامة 32514)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34018
٣٤٠١٨ - قال: فاخبرني منصور عن مجاهد انه دخل في نفق تحت الارض (فجاءه) (١) به، قال سليمان: غيروه، فلما جاءت قيل (٢) : (اهكذا) (٣) عرشك؟ قال: فجعلت تعرف وتنكر، وعجبت من سرعته، وقالت: كانه (هو) (٤) ، قيل لها: ادخلي الصرح، فلما راته حسبته لجة، وكشفت عن ساقيها فإذا امراة شعراء، قال: فقال سليمان: ما يذهب هذا؟ قالوا: النورة، قال: فجعلت النورة يومئذ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (فجاء).
(٢) في [هـ]: زيادة (لها).
(٣) في [هـ]: (هكذا).
(٤) في [جـ]: (هي).
کہتے ہیں کہ مجھے منصور نے مجاہد کے حوالے سے بیان کیا کہ وہ زمین کے نیچے ایک سرنگ میں داخل ہوئے اور اس کو لے آئے، حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا اس کو تبدیل کردو۔ چناچہ جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیا کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ کہتے ہیں کہ وہ اس کو پہچانتی بھی اور انکار بھی کرتی، اور اس کی تیزی پر اس کو تعجب ہوا، اور اس نے کہا گویا کہ یہ وہی ہے۔ اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہوجاؤ، جب اس نے اس کو دیکھا تو اس کو گہرا پانی سمجھا اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں، چناچہ دیکھا کہ وہ بہت بالوں والی عورت تھی، کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کو کیا چیز ختم کرے گی؟ لوگوں نے کہا چونا، کہتے ہیں کہ چناچہ اس دن چونا بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34018، ترقيم محمد عوامة ---)