مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. حكايات
حکایات
ترقیم عوامۃ: 35013 ترقیم الشثری: -- 36583
٣٦٥٨٣ - حدثنا ابو داود عن شعبة قال: اخبرني مشاش قال: سالت الضحاك: رايت ابن عباس؟ قال: لا.
حضرت مشاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے دریافت کیا کہ آپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36583، ترقيم محمد عوامة 35013)
ترقیم عوامۃ: 35014 ترقیم الشثری: -- 36584
٣٦٥٨٤ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: مات ابو بكر وعمر وعلي ولم يجمعوا القرآن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدرك أبا بكر وعمر.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ما اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا لیکن وہ قرآن جمع نہ کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36584، ترقيم محمد عوامة 35014)
ترقیم عوامۃ: 35015 ترقیم الشثری: -- 36585
٣٦٥٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: لما توفي سعيد بن (ابي) (١) الحسن وجد عليه الحسن، وجدا شديدا، فكلم في ذلك فقال: ما سمعت الله عاب على يعقوب الحزن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
یونس سے مروی ہے کہ حضرت سعید بن ابو الحسن کا جب انتقال ہوا، حضرت حسن رحمہ اللہ بہت سخت غمگین اور پریشان ہوئے، ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے نہیں سنا کہ اللہ نے حضرت یعقوب کی پریشانی اور غم کو جو حضرت یوسف کی جدائی پر لاحق ہوئی تھی اس کی عیب بیان فرمایا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36585، ترقيم محمد عوامة 35015)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36586
٣٦٥٨٦ - وقال الحسن: لما توفي عتبة بن مسعود وجد عليه ابن مسعود، فلما كلم في ذلك قال: اما والله إذا قضى ما قضى ما احب اني دعوته فاجابني (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت حسن نے فرمایا: جب حضرت عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہت غمگین ہوئے، جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو فرمایا: خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے جب فیصلہ فرما دیا جو فیصلہ فرمایا تو میں اس بات کو نہیں پسند کرتا کہ میں اس کے بارے میں دعا کروں اور میری دعا قبول کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36586، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 35016 ترقیم الشثری: -- 36587
٣٦٥٨٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق قال: حدثت ان قيس بن سعد بن عبادة خدم النبي ﷺ (سنتين) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد بن عبادہ نے دو سال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36587، ترقيم محمد عوامة 35016)
ترقیم عوامۃ: 35017 ترقیم الشثری: -- 36588
٣٦٥٨٨ - حدثنا (عبيد الله) (١) قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير (في خزمة) (٢) وكان اول مولود ولد في الإسلام (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مجزقة).
(٣) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.
حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر طواف کیا، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36588، ترقيم محمد عوامة 35017)
ترقیم عوامۃ: 35018 ترقیم الشثری: -- 36589
٣٦٥٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا همام قال: دخل ابو داود الاعمى على قتادة، فلما خرج قالوا له: هذا يروي عن ثمانية عشر بدريا، (قال: هذا كان) (١) سائلا قبل الجارف لا يعرض لشيء (من هذا) (٢) ، فوالله ما حدثنا (الحسن) (٣) وسعيد ابن المسيب عن بدري مشافهة إلا سعيد عن (سعد) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال: كان هذا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ب، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (سعيد).
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت ابوداؤد جو نابینا تھے حضرت قتادۃ کے پاس گئے، جب وہ ان کے پاس سے نکلے تو لوگوں نے حضرت قتادہ سے فرمایا: یہ شخص اٹھارہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتا ہے، حضرت قتادہ نے فرمایا: یہ تباہی پھیلا دینے والے طاعون سے پہلے سوال کرنے والا تھا۔ یہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا خدا کی قسم حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب نے بالمشافہہ کسی بدری صحابی سے روایت نہیں کی، سوائے حضرت سعید کے جو حضرت سعد سے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36589، ترقيم محمد عوامة 35018)
ترقیم عوامۃ: 35019 ترقیم الشثری: -- 36590
٣٦٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: قلت لابي عبيدة: اكان عبد الله مع النبي ﷺ ليلة الجن؟ قال: لا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو عبيدة بن عبد اللَّه لم يدرك ذلك.
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ سے پوچھا: کیا لیلۃ الجن میں حضرت عبد اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؟ فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36590، ترقيم محمد عوامة 35019)
ترقیم عوامۃ: 35020 ترقیم الشثری: -- 36591
٣٦٥٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الاعمش عن إبراهيم قال: ذكر ذلك (١) ⦗١٣٢⦘ لعلقمة وقال: وددت ان (صاحبنا) (٢) كان (معه) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: الخبر السابق.
(٢) في [أ، هـ]: (صحابيًا)، والمراد: (ابن مسعود).
(٣) في [ط، هـ]: (نعم).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ سے اس کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: میری خواہش ہے کہ ہمارے ساتھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36591، ترقيم محمد عوامة 35020)
ترقیم عوامۃ: 35021 ترقیم الشثری: -- 36592
٣٦٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن فضيل عن هشام قال: قلت: كم ادرك الحسن من اصحاب النبي ﷺ؟ قال: ثلاثين ومائة، قال: قلت: كم ادرك ابن سيرين؟ قال: ثلاثين.
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ حسن رحمہ اللہ نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی؟ فرمایا ایک سو تیس صحابہ سے، میں نے پوچھا کہ حضرت ابن سیرین نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا تیس سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36592، ترقيم محمد عوامة 35021)