🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. حكايات
حکایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35022 ترقیم الشثری: -- 36593
٣٦٥٩٣ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن عامر قال: حدثني عبد الرحمن بن ابزى قال: صليت مع عمر على زينب، وكانت اول نساء النبي ﷺ ماتت بعد النبي ﷺ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا جنازہ پڑھا ازواج مطہرات میں سے یہ پہلی خاتون تھیں جن کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد انتقال ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36593، ترقيم محمد عوامة 35022)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35023 ترقیم الشثری: -- 36594
٣٦٥٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: توفيت خديجة قبل ان يخرج النبي ﷺ إلى المدينة بسنتين او قريبا من ذلك، ثم نكح عائشة وهي بنت ست سنين، (وبنى بها) (١) وهي بنت تسع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ثم نكح عائشة).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ سے دو سال یا اس کے قریب قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ کا نکاح ہوا اس وقت وہ چھ برس کی تھیں اور نو برس کی عمر میں رخصت ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36594، ترقيم محمد عوامة 35023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35024 ترقیم الشثری: -- 36595
٣٦٥٩٥ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك قال: سمعت ابا إسحاق يقول: ولدت لسنتين من إمرة عثمان.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کی خلافت کے دوسرے سال میں میں پیدا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36595، ترقيم محمد عوامة 35024)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36596
٣٦٥٩٦ - قال شريك: ودفناه ايام الخوارج.
حضرت شریک فرماتے ہیں کہ ہم نے ان کو خوارج کے دنوں میں دفن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36596، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35025 ترقیم الشثری: -- 36597
٣٦٥٩٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي حدثنا (حبان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كتب ابو موسى إلى عمر انه ياتينا كتب ما نعرف تاريخها فارخ، فاستشار اصحاب النبي ﷺ فقال بعضهم: ارخ لمبعث رسول الله ﷺ وقال ⦗١٣٣⦘ بعضهم: ارخ لموت رسول الله ﷺ، فقال عمر: (اؤرخ) (٢) لمهاجر رسول الله ﷺ، فإن مهاجر رسول الله ﷺ فرق بين الحق والباطل (فارخ) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (حيان).
(٢) في [هـ]: (أرخ).
(٣) ضعيف؛ لحال مجالد وحبان، والخبر أخرجه خليفة بن خياط في التاريخ (ص ٥١)، والقزويني في التدوين ٢/ ١٤٢.

حضرت شعبی سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ ہمارے پاس مکتوبات آتے ہیں ہمیں ان کی تاریخ کا علم نہیں ہوتا لہذا آپ ہمارے لیے تاریخ کا تعین کریں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ فرمایا، بعض صحابہ نے رائے دی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تاریخ مقرر کی جائے، اور دیگر بعض صحابہ کی رائے تھی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے تاریخ مقرر کی جائے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے تاریخ مقرر کروں گا کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی ہے، پس انہوں نے ہجرت سے تاریخ مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36597، ترقيم محمد عوامة 35025)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. باب
باب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35026 ترقیم الشثری: -- 36598
٣٦٥٩٨ - (ابو بكر الصديق) (١) : عبد الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبد اللہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36598، ترقيم محمد عوامة 35026)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35027 ترقیم الشثری: -- 36599
٣٦٥٩٩ - (عبد الله) (١) بن الزبير: ابو بكر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
عبد اللہ بن زبیر کی کنیت ابوبکر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36599، ترقيم محمد عوامة 35027)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35028 ترقیم الشثری: -- 36600
٣٦٦٠٠ - عمر بن الخطاب: ابو حفص.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو حفص تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36600]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36600، ترقيم محمد عوامة 35028)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35029 ترقیم الشثری: -- 36601
٣٦٦٠١ - عثمان بن عفان: ابو عبد الله و (يكنى) (١) بابي عمرو.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تكنى).
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو عمرو تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36601]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36601، ترقيم محمد عوامة 35029)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35030 ترقیم الشثری: -- 36602
٣٦٦٠٢ - حذيفة: ابو عبد الله.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36602]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36602، ترقيم محمد عوامة 35030)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں