مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
35. كلام ربيع بن (خثيم)
سیدنا ربیع بن خثیم کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36000 ترقیم الشثری: -- 37584
٣٧٥٨٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مالك بن مغول عن الشعبي قال: ما جلس الربيع بن خثيم في مجلس منذ تازر بإزار، قال: اخاف ان يظلم رجل فلا (انصره) (١) ، او يفتري رجل على رجل فاكلف عليه الشهادة، ولا اغض البصر، ولا اهدي السبيل، او تقع الحامل فلا احمل عليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ينصره).
حضرت شعبی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم نے جب سے ہوش سنبھالا ہے کسی مجلس میں نہیں بیٹھے۔ کہتے ہیں مجھے خوف ہے کہ کسی آدمی پر ظلم کیا جائے اور میں اس کی مدد نہ کروں، یا کوئی آدمی کسی آدمی پر جھوٹ باندھے اور مجھے اس پر گواہی کا مکلف بنایا جائے اور میں نگاہ نیچی نہ کرسکوں اور نہ راہ دکھا سکوں، یا کوئی بوجھ اٹھانے والا جانور گر پڑے اور میں اس پر بوجھ نہ لاد سکوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37584، ترقيم محمد عوامة 36000)
ترقیم عوامۃ: 36001 ترقیم الشثری: -- 37585
٣٧٥٨٥ - حدثنا (١) خلف بن خليفة عن سيار عن ابي وائل قال: انطلقت انا واخي إلى الربيع بن خثيم، فإذا هو جالس في المسجد فقال: ما جاء بكم؟ قالوا: جئنا لتذكر الله فنذكره معك، وتحمد الله فنحمده معك، فرفع يديه فقال: الحمد لله الذي لم (تقولا) (٢) : جئنا لتشرب (فنشرب) (٣) معك، ولا جئنا (لتزني) (٤) فنزني معك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ط، هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [أ، ع]: (يقولا).
(٣) في [س]: (فتشرب).
(٤) في [س]: (لتشربي).
حضرت ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے بھائی حضرت ربیع بن خثیم کے پاس گئے تو وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے فرمایا: تمہیں کیا مقصد لایا ہے؟ ہم نے جواب دیا۔ ہم آئے ہیں تاکہ آپ اللہ کا ذکر کریں تو ہم بھی آپ کے ہمراہ اللہ کا ذکر کریں اور آپ اللہ کی تعریف کریں اور ہم بھی آپ کے ساتھ اللہ کی تعریف کریں۔ اس پر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور کہا۔ تمام تعریف اس اللہ کی ہے تم سے یہ نہیں کہلوایا۔ ہم تیرے پاس آئے ہیں کہ تو شراب پئے تاکہ ہم بھی تیرے ساتھ پئیں اور نہ ہم تیرے پاس آئے ہیں کہ تم زنا کرو تاکہ ہم تیرے ساتھ زنا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37585، ترقيم محمد عوامة 36001)
ترقیم عوامۃ: 36002 ترقیم الشثری: -- 37586
٣٧٥٨٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين قال: حدثني من سمع الربيع يقول: عجبا لملك الموت وإتيانه ثلاثة: ملك ممتنع في حصونه، فياتيه فينزع نفسه، ويدع ملكه خلفه، (وطبيب) (١) (نحرير) (٢) يداوي الناس فياتيه فينزع نفسه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [جـ].
(٢) في [أ، ب]: (نحر يرى).
(٣) لم يذكر الثالث، وجاء في حلية الأولياء ٢/ ١١٥ ذكر الثالث: (ومسكين منبوذ في الطريق يقذره الناس أن يدنو منه ولا يقذره ملك الموت أن يأتيه فينزع نفسه).
حضرت ربیع فرماتے ہیں ملک الموت اور اس کا تین آدمیوں کے پاس آنا قابل تعجب ہے۔ (ایک) اپنے قلعوں میں بند بادشاہ کہ فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اس کی روح نکالتا ہے اور اس کے ملک کو اس کے پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ اور ماہر طبیب جو لوگوں کا علاج کرتا ہے۔ اس کے پاس فرشتہ آتا ہے اور اس کی روح نکال لیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37586، ترقيم محمد عوامة 36002)
ترقیم عوامۃ: 36003 ترقیم الشثری: -- 37587
٣٧٥٨٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن ربيع بن خثيم انه سرقت له فرس من الليل -وهو يصلي- قيمته ثلاثون الفا، فلم ينصرف، فاصبح فحمل على مهرها ثم اصبح فقال: اللهم سرقني ولم اكن (لاسرقه) (١) ، قال: وكان ربيع يجهر بالقراءة، فإذا سمع وقعا خافت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أسرقه).
حضرت ربیع بن خثیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان کا ایک تیس ہزار کی قیمت کا گھوڑا رات نماز پڑھتے ہوئے چوری ہوا لیکن انہوں نے نماز نہ چھوڑی۔ جب صبح ہوئی تو ربیع نے اس کے بچے پر سواری شروع کردی پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے کہا: اے اللہ! اس نے میری چوری کرلی حالانکہ میں نے اس کی چوری نہیں کی تھی۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ربیع قراءت بلند آواز سے کیا کرتے تھے۔ جب آپ نے قدموں کی چاپ سنی تو آہستہ قراءت کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37587، ترقيم محمد عوامة 36003)
ترقیم عوامۃ: 36004 ترقیم الشثری: -- 37588
٣٧٥٨٨ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن عبد الملك بن عمير قال: (قيل) (١) للربيع: (الا) (٢) ندعو لك طبيبا؟ فقال: انظروني، ثم تفكر فقال: ﴿وعادا وثمود واصحاب الرس وقرونا بين ذلك كثيرا (٣٨) وكلا ضربنا له الامثال وكلا تبرنا تتبيرا﴾ [الفرقان: ٣٨ - ٣٩] ، فذكر من حرصهم على الدنيا ورغبتهم فيها، (قال) (٣) : (فقد) (٤) كانت فيهم اطباء، فلا المداوي بقي، ولا المداوى، هلك (الناعت والمنعوت) (٥) له، والله لا تدعون لي طبيبا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (لا).
(٣) في [أ، ب، ع]: (فقال).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقد).
(٥) في [أ، ب، س، ع]: (الباعث والمبعوث).
حضرت عبدالملک بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع سے کہا گیا ہم آپ کے لیے حکیم کو نہ بلائیں؟ آپ نے فرمایا: تم مجھے مہلت دے دو۔ پھر آپ نے فکر فرمایا تو کہا: { وَعَادًا وَثُمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَیْنَ ذَلِکَ کَثِیرًا وَکُلاًّ ضَرَبْنَا لَہُ الأَمْثَالَ وَکُلاًّ تَبَّرْنَا تَتْبِیرًا } پھر آپ نے ان لوگوں کی دنیوی زندگی پر حرص اور اس زندگی کی رغبت ذکر فرمائی۔ فرمایا: یہ لوگ بیمار ہوئے اور کچھ ان میں حکیم تھے لیکن دوائی کھانے والا بھی باقی نہ رہا اور دوائی کھلانے والا بھی باقی نہ رہا۔ صفت کرنے والا اور صفت کیا ہوا دونوں ہلاکت کا شکار ہوئے۔ بخدا! تم لوگ میرے لیے حکیم کو نہ بلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37588، ترقيم محمد عوامة 36004)
ترقیم عوامۃ: 36005 ترقیم الشثری: -- 37589
٣٧٥٨٩ - حدثنا عبيدة بن حميد عن داود عن الشعبي قال: دخلنا على ربيع بن خيثم فدعا بهذه الدعوات: اللهم لك الحمد كله، وإليك يرجع الامر كله، وانت إله (الحمد) (١) كله، (٢) بيدك الخير كله، نسالك (من) (٣) الخير كله، ونعوذ بك من الشر كله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الخلق).
(٢) في [جـ، س، ع]: زيادة (واو).
(٣) سقط من: [س].
حضرت شعبی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ربیع بن خثیم کے پاس گئے تو انہوں نے یہ دعا مانگی۔ اے اللہ! ساری حمد تیرے لیے ہے اور سارے امور تیری طرف لوٹتے ہیں اور ہر قسم کی حمد کے معبود آپ ہی ہیں۔ ساری بھلائیاں آپ کے قبضہ میں ہیں۔ ہم ہر خیر کا آپ ہی سے سوال کرتے ہیں اور ہم ہر شر سے آپ ہی کی پناہ مانگتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37589، ترقيم محمد عوامة 36005)
ترقیم عوامۃ: 36006 ترقیم الشثری: -- 37590
٣٧٥٩٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سرية الربيع (قالت) (١) : لما حضر الربيع بكت ابنته فقال: يا بنية لم تبكين قولي: ( (يا بشرى) (٢) : لقي ابي الخير) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (قال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ما يسرني).
(٣) سقط من: [س].
حضرت ربیع کی باندی سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جب حضرت ربیع کی موت کا وقت قریب آیا تو ان کی بیٹی روپڑی۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اے بیٹی! تم کیوں روتی ہو؟ تم کہو۔ اے خوشخبری! میرا والد خیر سے مل رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37590، ترقيم محمد عوامة 36006)
ترقیم عوامۃ: 36007 ترقیم الشثری: -- 37591
٣٧٥٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابيه عن إبراهيم التيمي قال: حدثني من صحب ربيع بن خثيم عشرين سنة ما سمع (منه) (١) كلمة تعاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بیان کیا جو بیس سال تک ربیع بن خثیم کے ساتھ رہا تھا کہ اس نے آپ سے کوئی قابل عتاب کلمہ نہیں سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37591، ترقيم محمد عوامة 36007)
ترقیم عوامۃ: 36008 ترقیم الشثری: -- 37592
٣٧٥٩٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن سالم عن منذر عن الربيع بن خثيم في قوله: ﴿فاما إن كان من المقربين (٨٨) فروح وريحان وجنت نعيم﴾ قال: (مدخورة) (١) ، ﴿واما إن كان من المكذبين الضالين (٩٢) فنزل من (حميم) (٢) ﴾ قال: (عنده) (٣) ، ﴿وتصلية جحيم﴾ [الواقعة: ٨٨ - ٨٩، و ٩٢ - ٩٣، و ٩٤] ، قال: مدخورة له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (نذخورة).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [ب]: (عن عبده).
حضرت ربیع بن خثیم سے ارشاد خداوندی { فَأَمَّا إنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ فَرَوْحٌ وَرَیْحَانٌ وَجَنَّۃُ نَعِیمٍ } فرمایا: یہ ان کے لیے ذخیرہ شدہ ہیں۔ { وَأَمَّا إنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِینَ الضَّالِّینَ فَنُزُلٌ مِنْ حَمِیمٍ } فرمایا: اس کے پاس ہے { وَتَصْلِیَۃُ جَحِیمٍ } فرمایا: اس کے لیے ذخیرہ شدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37592، ترقيم محمد عوامة 36008)
ترقیم عوامۃ: 36009 ترقیم الشثری: -- 37593
٣٧٥٩٣ - حدثنا ابن فضيل عن ابن عجلان عن (نسير) (١) (٢) ابي طعمة قال: كان الربيع إذا (جاءه) (٣) سائل (قال) (٤) : اطعموا هذا السائل (سكرا) (٥) ، فإن الربيع يحب (السكر) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يسير)، وفي [ع]: (بشير).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٣) في [أ، ب]: (جاء)، وفي [جـ]: (جا).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [س]: (شكر).
(٦) في [س]: (الشكر).
حضرت نسیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع کے پاس جب کوئی سائل آتا تو آپ رحمہ اللہ کہتے۔ اس سائل کو شکر کھلاؤ۔ کیونکہ حضرت ربیع کو شکر پسند تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37593، ترقيم محمد عوامة 36009)