مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. (خيثمة بن عبد الرحمن)
خیثمہ بن عبدالرحمن
ترقیم عوامۃ: 36170 ترقیم الشثری: -- 37754
٣٧٧٥٤ - حدثنا ابن نمير عن مالك (عن) (١) طلحة عن خيثمة قال: إني لاعلم (مكان) (٢) رجل يتمنى الموت في السنة مرتين، فرايت انه يعني نفسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب]: (ما كان).
حضرت خیثمہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: میں ایک ایسے آدمی کا مکان جانتا ہوں جو سال میں دو مرتبہ موت کی تمنا کرتا ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ وہ خود کو مراد لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37754، ترقيم محمد عوامة 36170)
ترقیم عوامۃ: 36171 ترقیم الشثری: -- 37755
٣٧٧٥٥ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن خيثمة قال: (طوبى) (١) للمؤمن كيف يحفظ في ذريته من بعده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (طوبي).
حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مومن کے لیے بشارت ہے کہ اس کے بعد اس کی نسل کی کس طرح حفاظت کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37755، ترقيم محمد عوامة 36171)
ترقیم عوامۃ: 36172 ترقیم الشثری: -- 37756
٣٧٧٥٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الاعمش عن خيثمة قال: ما تقرؤون في القرآن: ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ فإن موضعه في التوراة: يا ايها المساكين.
حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم لوگ قرآن مجید میں جو { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا } کے الفاظ پڑھتے ہو تو تورات میں اس کی جگہ یَا أَیُّہَا الْمَسَاکِینُ کے الفاظ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37756، ترقيم محمد عوامة 36172)
52. في ثواب التسبيح و (الحمد)
تسبیح اور حمد کے ثواب کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 36173 ترقیم الشثری: -- 37757
٣٧٧٥٧ - حدثنا ابو (١) معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لان اقول: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر احب إلي مما طلعت عليه الشمس" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (أسامة).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٥)، والترمذي (٣٥٩٧)، وابن حبان (٨٣٤).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37757، ترقيم محمد عوامة 36173)
ترقیم عوامۃ: 36174 ترقیم الشثری: -- 37758
٣٧٧٥٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن (القعقاع) (١) عن ابي زرعة ⦗٤٨٦⦘ عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"كلمتان خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن: سبحان الله وبحمده، سبحان الله (٢) العظيم" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الفعقاع).
(٢) في [هـ]: زيادة (العلي).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٠٦)، ومسلم (٢٦٩٤).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے، میزان میں بھاری اور رحمن کو محبوب ہیں یعنی سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37758، ترقيم محمد عوامة 36174)
ترقیم عوامۃ: 36175 ترقیم الشثری: -- 37759
٣٧٧٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن ابي عبيدة (عن عبد الله) (١) قال: لان اقول: سبحان الله والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، احب إلي من ان اتصدق بعددها دنانير في سبيل الله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه.
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اگر سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ اور اللَّہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان کی تعداد کے بقدر راہ خدا میں دینار خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37759، ترقيم محمد عوامة 36175)
ترقیم عوامۃ: 36176 ترقیم الشثری: -- 37760
٣٧٧٦٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن ثابت البناني قال: حدثني رجل من اصحاب محمد ﷺ (١) عند هذه السارية قال: من قال: سبحان الله وبحمده، واستغفر الله واتوب إليه، كتبت في رق، ثم طبع عليها طابع من مسك، فلم تكسر حتى يوافى بها يوم القيامة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [جـ].
(٢) صحيح.
حضرت ثابت بنانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک نے مجھے اس ستون کے پاس یہ حدیث بیان کی۔ اس نے کہا: جو آدمی سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ وَأَسْتَغْفِرُ اللَّہَ وَأَتُوبُ إلَیْہِ کہتا ہے تو اس کو ایک کاغذ میں لکھ دیا جاتا ہے پھر اس پر مشک کی ایک مہر لگا دی جاتی ہے۔ اس کو توڑا نہیں جائے گا یہاں تک کہ وہ آدمی قیامت کے دن اس کو لے کر حاضر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37760، ترقيم محمد عوامة 36176)
ترقیم عوامۃ: 36177 ترقیم الشثری: -- 37761
٣٧٧٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن طلق بن حبيب عن عبد الله بن عمرو قال: لان اقولها احب إلي من ان احمل على عددها خيلا بارسانها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ طلق ثقة على الصحيح؛ أخرجه ابن فضيل في الدعاء (١٤٠).
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر میں یہ کلمات کہوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہیں کہ میں ان کی تعداد کے بقدر لگام لگے ہوئے گھوڑوں کو (راہِ خدا میں) بھیجوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37761، ترقيم محمد عوامة 36177)
ترقیم عوامۃ: 36178 ترقیم الشثری: -- 37762
٣٧٧٦٢ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: (تسبيحة) (١) في صحيفة المؤمن خير من ان تسير -او تسيل- معه جبال الدنيا ذهبا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (تتسحه)، وفي [أ، ب، س، هـ]: زيادة (بحمد اللَّه).
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ مومن کے صحیفہ میں خدا کی حمد کی ایک تسبیح اس سے بہتر ہے کہ اس کے ساتھ سونے کے پہاڑ چلیں یا بہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37762، ترقيم محمد عوامة 36178)
ترقیم عوامۃ: 36179 ترقیم الشثری: -- 37763
٣٧٧٦٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الوليد بن العيزار عن ابي الاحوص قال: سمعته يقول: تسبيحة في طلب (الحاجة) (١) خير من لقوح صفي في عام ازبة -او قال: (لزبة) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حاجة).
(٢) في [ب]: (نوبة)، وفي [ع]: (لوته)، والمراد: ناقة ذات لبن غزير في وقت مجاعة.
حضرت ولید، ابوالاحوص کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالاحوص کو کہتے سنا۔ حاجت کی طلب میں ایک تسبیح دودھ والی منتخب اونٹنی سے بہتر ہے جو شدت والے سال میں مہیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37763، ترقيم محمد عوامة 36179)