🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. كلام عبيد بن عمير
حضرت عبید بن عمیر کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36150 ترقیم الشثری: -- 37734
٣٧٧٣٤ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير: ﴿يوم (ياتي) (١) بعض آيات ربك﴾ [الانعام: ١٥٨] ، قال: طلوع الشمس من مغربها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تأتي).
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ { یَوْمَ یَأْتِی بَعْضُ آیَاتِ رَبِّک } کی تفسیر میں فرماتے ہیں: سورج کا غروب کی جگہ سے طلوع ہونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37734، ترقيم محمد عوامة 36150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36151 ترقیم الشثری: -- 37735
٣٧٧٣٥ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن جريج عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: إن الله احل وحرم، فما احل فاستحلوه، وما حرم فاجتنبوه، وترك (من) (١) ذلك اشياء لم يحلها ولم يحرمها، فذلك عفو من الله عفاه ثم يتلو: ﴿ياايها الذين آمنوا لا تسالوا عن اشياء﴾ (إلى آخر) (٢) الآية [المائدة: ١٠١] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بين).
(٢) سقط من: [س].

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے۔ پس جس چیز کو اللہ نے حلال کیا ہے تم اس کو حلال جانو اور جس چیز کو اللہ نے حرام کیا ہے تم اس سے اجتناب کرو۔ اور ان میں سے بعض چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے چھوڑ دیا ہے نہ ان کو حرام قرار دیا ہے اور نہ ان کو حلال قرار دیا ہے۔ یہ خدا کی طرف سے معافی ہے پھر آپ رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت کی: { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَسْأَلُوا عَنْ أَشْیَائَ…} آخر آیت تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37735، ترقيم محمد عوامة 36151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36152 ترقیم الشثری: -- 37736
٣٧٧٣٦ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن حبيب عن عبيد بن عمير قال: لا يزال (لله في العبد حاجة) (١) ما كانت (٢) للعبد إلى الله حاجة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (اللَّه في حاجة اللَّه)، وسقط من: [س].
(٢) في [أ، ب]: زيادة (في العبد).

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو بھی بندہ کی تب تک پروا رہتی ہے جب تک بندہ خدا کی طرف حاجت مند رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37736، ترقيم محمد عوامة 36152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36153 ترقیم الشثری: -- 37737
٣٧٧٣٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن قيس بن سعد عن عبيد بن عمير قال: إن اهل القبور (ليتوكفون) (١) (للميت) (٢) كما يتلقى الراكب (يسالونه) (٣) ، فإذا سالوه ما فعل فلان؟ ممن قد مات، فيقول: الم ياتكم؟ فيقولون: ﴿إنا لله وإنا إليه راجعون﴾ [البقرة: ١٥٦] ذهب به إلى امه الهاوية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: يتوقعون، وفي [هـ]: (ليتلقون).
(٢) في [هـ]: (الميت).
(٣) في [جـ، ع]: (يسأيلونه).

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ قبروں والے بھی میت کا اس طرح استقبال کرتے ہیں جس طرح کسی سوار کا استقبال کیا جاتا ہے۔ وہ اس سے سوال کرتے ہیں۔ پس جب وہ اس سے سوال کرتے ہیں کہ فلاں کا کیا ہوا؟ جو لوگ مرگئے ہیں ان میں سے کسی کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ تو یہ میت کہتا ہے کیا وہ تمہارے پاس نہیں آیا۔ اس پر وہ کہتے ہیں: إنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إلَیْہِ رَاجِعُونَ۔ اس کو اس کے ٹھکانہ ہاویہ کی طرف لے جایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37737، ترقيم محمد عوامة 36153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36154 ترقیم الشثری: -- 37738
٣٧٧٣٨ - حدثنا عبد الله بن (نمير) (١) قال: حدثنا مالك بن مغول عن الفضل (عن) (٢) عبد الله بن عبيد بن عمير عن ابيه قال: إن القبر (ليقول) (٣) : يا ابن آدم ماذا ⦗٤٨٠⦘ اعددت لي؟ الم تعلم اني بيت الغربة، وبيت الوحدة، وبيت الاكلة، وبيت (الدود) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عمير).
(٢) في [ع]: (ابن).
(٣) في [ب]: (لتقول).
(٤) في [س]: (الدودة).

حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بیشک قبر کہتی ہے۔ اے ابن آدم! تو نے میرے لیے کیا تیاری کی ہے؟ کیا تمہیں یہ بات معلوم نہیں ہے کہ میں اجنبیت کا گھر ہوں۔ تنہائی کا گھر ہوں۔ کھا جانے والوں کا گھر ہوں۔ کیڑے مکوڑوں کا گھر ہوں؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37738، ترقيم محمد عوامة 36154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36155 ترقیم الشثری: -- 37739
٣٧٧٣٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير قال: إن كان نوح ليلقاه الرجل من قومه فيخنقه حتى يخر مغشيا عليه، قال: فيفيق (حين يفيق) (١) وهو يقول: رب اغفر لقومي فإنهم لا يعلمون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت نوح کو اپنی قوم میں سے ایسے آدمی سے بھی واسطہ پڑا کہ اس نے آپ علیہ السلام کا گلا گھونٹ دیا۔ یہاں تک کہ آپ بےہوش ہو کر گرپڑے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ کو افاقہ ہوا تو آپ یہ کہہ رہے تھے۔ اے میرے پروردگار! میری قوم کو معاف کردے کیونکہ یہ جانتے نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37739، ترقيم محمد عوامة 36155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36156 ترقیم الشثری: -- 37740
٣٧٧٤٠ - حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا الاعمش عن مجاهد قال: سمعته يحدث عن عبيد بن عمير الليثي: إن قوم نوح لما اصابهم الغرق، (قال) (٢) : وكانت معه امراة معها صبي لها، قال: فرفعته إلى (حقوها) (٣) ، فلما بلغه الماء رفعته إلى صدرها، فلما بلغه الماء رفعته إلى (ثديها) (٤) ، فقال الله: لو كنت (راحما) (٥) منهم احدا (رحمتها) (٦) يعني برحمتها (الصبي) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [جـ]: (حقوبها).
(٤) في [أ، ب، س]: (ثدييها).
(٥) في [ع]: (راحمٌ).
(٦) في [س، ع]: (لرحمتها).
(٧) في [ع]: (لصبي).

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت نوح کی قوم پر جب غرق کا سیلاب آیا کہتے ہیں کہ ان لوگوں کے ہمراہ ایک عورت تھی جس کے پاس بچہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: اس عورت نے بچہ کو کمر تک اوپر اٹھایا۔ جب پانی کمر تک پہنچا تو اس نے بچہ کو اپنے سینہ تک بلند کرلیا پھر جب پانی سینہ کو پہنچا تو اس نے بچہ کو اپنے پستان تک بلند کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر میں ان لوگوں میں سے کسی پر رحم کرتا تو میں اس عورت پر رحم کرتا، یعنی اس کی طرف سے بچہ پر رحم کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37740، ترقيم محمد عوامة 36156)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36157 ترقیم الشثری: -- 37741
٣٧٧٤١ - حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا الاعمش عن (ابي) (٢) سفيان عن عبيد ابن عمير قال: إذا اراد الله بعبد خيرا فقهه في الدين والهمه رشده فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو دین میں سمجھ عطا کرتا ہے اور اس کو دین کی راہنمائی القاء کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37741، ترقيم محمد عوامة 36157)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36158 ترقیم الشثری: -- 37742
٣٧٧٤٢ - حدثنا عبد الله بن (نمير) (١) عن عبد الملك عن عطاء عن عبيد (بن) (٢) عمير قال: إن إبراهيم يقال له يوم القيامة (٣) : ادخل الجنة من اي ابواب الجنة شئت، قال: فيقول: يا رب والدي؟ فيقال له: إنه ليس منك، فإذا الح في المسالة قيل له: دونك (اباك) (٤) ، قال: فيلتفت فإذا هو ضبع فيقول: مالي فيه من حاجة، فتطيب نفسه عنه، فينطلق بإبراهيم إلى الجنة، وينطلق بابيه إلى النار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عمير).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب]: زيادة (يقال له يوم القيامة).
(٤) في [جـ]: (أبوك).

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو قیامت کے دن کہا جائے گا۔ جنت کے دروازوں میں سے جس دروازے سے آپ چاہو جنت میں داخل ہوجاؤ۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابراہیم کہیں گے۔ اے میرے پروردگار! میرے والد؟ حضرت ابراہیم سے کہا جائے گا یہ تیرے ساتھ والوں میں سے نہیں ہے۔ لیکن جب حضرت ابراہیم سوال کرنے میں اصرار کریں گے تو ان سے کہا جائے گا۔ اپنے والد کو دیکھو۔ راوی کہتے ہیں پس جب وہ دیکھیں گے تو وہ بجو بنا ہوگا۔ اس پر حضرت ابراہیم کہیں گے مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پھر ان کا دل ان سے بےپروا ہوجائے گا۔ اور حضرت ابراہیم جنت کی طرف لے جائے جائیں گے اور ان کے والد کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37742، ترقيم محمد عوامة 36158)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36159 ترقیم الشثری: -- 37743
٣٧٧٤٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن حكيم بن جبير عن مجاهد عن عبيد بن عمير (قال) (١) : يجيء فقراء المهاجرين يوم القيامة (تقطر) (٢) رماحهم وسيوفهم دما، قال: فيقال لهم: كما انتم حتى (تحاسبوا) (٣) ، قال: فيقولون: وهل اعطيتمونا شيئا تحاسبونا عليه؟ قال: فينظر في ذلك فلا يوجد إلا اكوارهم التي هاجروا عليها، قال: فيدخلون الجنة قبل (الناس) (٤) بخمسمائة (عام) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ب]: (يقطر).
(٣) في [جـ]: (تحاسبون)، وفي [ع]: زيادة (عليه).
(٤) في [جـ]: (الجنة).
(٥) سقط من: [ط، هـ].

حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن مہاجر فقراء اس حال میں آئیں گے کہ ان کے نیزے اور ان کی تلواریں خون ٹپکا رہی ہوں گی۔ راوی کہتے ہیں ان سے کہا جائے گا۔ تم اسی حالت میں رہو یہاں تک کہ تم سے حساب لیا جائے۔ راوی کہتے ہیں وہ عرض کریں گے۔ کیا آپ نے ہمیں کچھ دیا ہے کہ جس کا آپ حساب لیں گے؟ راوی کہتے ہیں پس اس معاملہ میں دیکھا جائے گا تو ان کے پاس صرف وہ کجاوے ہوں گے جن پر انہوں نے ہجرت کی تھی۔ راوی کہتے ہیں پس یہ لوگ جنت میں باقی لوگوں سے پانچ سو سال قبل داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37743، ترقيم محمد عوامة 36159)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں